دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی بہنیں )کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ء کو اورنگی ٹاؤن کابینہ میں سہ ماہی مدنی مشورےکاانعقا د ہوا جس میں ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئے انہیں شعبے کے دینی کاموں کو کرنے کےحوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے ۔مزیدفی ذمہ دار اسلامی بہن ہر ماہ ایک گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کاہدف دیا نیز کارکردگی شیڈول پر عمل کرنےکےحوالےسےذہن سازی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی بہنیں ) کے زیرِ اہتمام 23اکتوبر 2021 ءبروز ہفتہ بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیول کالونی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 ذمہ دار اِسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کاموں کےحوالے سے اہم نکات پیش کئے اور گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے اہداف دیئے نیز کارکردگی وقت پر بڑھانے کا ذہن دیا ۔ علاوہ ازیں ڈویژن سطح پر ڈونیشن بکس پر نیو تقرر بھی کیا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی بہنوں ) کے تحت 8تا10 اکتوبر 2021ء کےدرمیان(گواجرانوالہ ، حافظ آباد ، جنوبی لاہور، شمالی لاہور اور شیخوپورہ )زونز میں مدنی مشورو ں کا سلسلہ ہواجن میں ڈویژن تا ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی و کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔ مزید گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

٭دوسری طرف 9 اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ لاہور ریجن کی خانقاہ ڈوگراں ڈویژن میں اجتماع میلاد کاانعقاد کیاگیا جس میں پاکستان ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا۔آخر میں شخصیات سے ملاقات کی ۔ان کو ڈونیشن دینے اور مدرسۃالمدینہ آن لائن میں پڑھنے کا ذہن دیا ۔


شعبہ ڈونیشن بکس  للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان جوہر اورکراچی ایسٹ زون 1میں ماہانہ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں کابینہ تاڈویژن مشاورت تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشخصیات سے رابطے مضبوط رکھنے، ڈونیشن بکس ہر ماہ پابندی سے کھلوانے، کارکردگی شیڈول پر عمل کرنےاور پابندی سے جمع کروانے کا ذہن دیانیز رسید بک بھی سمجھا ئی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت کراچی ریجن کوئٹہ زون میں  مدنی مشورےکاانعقاد کیاگیا جس میں شعبہ ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نےشعبے کے دینی کاموں کےحوالے سے نکات سمجھائےاور ای- رسید کو پُر کرنے کا طریقہ کار سکھایانیزاسلامی بہنوں کو شعبے کو مضبوط کرنے اور ہر ماہ وقت پر ڈونیشن بکس کھولنے کا ذہن دیا۔ شیڈول اور کارکردگی فارم سمجھایا۔ مزید ڈونیشن بکس ہر منسلک کے گھر رکھنےکی ترغیب دلائی ۔ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی ذیلی سافٹ ویئر پر انٹر کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن بکس للبنات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں ماہِ ستمبر 2021ء  ڈونیشن بکس ڈپارٹمنٹ کے تحت کابینہ سطح تک کی کارکردگی درج ذیل رہی:

شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت اس ماہ گھریلو ڈونیشن باکسز کی تعداد: 1ہزار477

ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات میں رکھے جانے والے پنک ڈونیشن باکسز کی تعداد :116

ڈویژن سعید آباد کی ماہانہ کارکردگی

گھریلو ڈونیشن باکسز کی تعداد: 242

سنتوں بھرے اجتماعات میں رکھے جانے والے پنک ڈونیشن باکسز کی تعداد: 23

اِن سے وصول ہونے والے ڈونیشنز دعوتِ اسلامی ہر نیک و جائز ، دینی، اصلاحی و فلاحی اور خیر خواہی کے کاموں میں خرچ کر کے اُمتِ محمدیہ کی خدمت کی جاتی ہے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت گزشتہ دنوں آن لائن نظام کے حوالے سے پاکستان ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔پاکستان ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو انٹری لنکس بنانےکے حوالے سے رہنمائی کی اور سمری رپورٹس سمجھائی ۔


ٹھٹھہ  کابینہ، لیاقت آباد کابینہ اور لانڈھی کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشوروں کاانعقاد

Thu, 7 Oct , 2021
2 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت پچھلے دنوں بن قاسم زون ٹھٹھہ کابینہ، لیاقت آباد کابینہ اور لانڈھی کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشوروں کاانعقادکیا گیا جن میں ذیلی تا زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کافالو اپ کیا اوراسلامی بہنوں کو صدقہ بکس رجسٹریشن فارم تیار کرنے مزید بکسز کی تعدادبڑھانے اوران کی مکمل وصولی کرنے کا ذہن دیا نیزڈونیشن بکس کا کوڈ وائز ڈیٹا مکمل کرنے کےحوالےسے اہداف بھی دیئے۔اس کےعلاوہ ماہانہ مدنی مشورہ لینےاور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات  کے تحت 28 ستمبر 2021 ءکو ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی گوادر زون حب کابینہ کی 2 ڈویژنز کی ذیلی تا زون سطح تک کی ذمہ دارن اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں ماہانہ کارکردگی کافالواپ کیا ۔اس کےعلاوہ بروقت کارکردگی جدول جمع کروانے کاذہن دیااور صدقہ بکس کی رجسٹریشن کرنے نیز ڈونیشن بکس کا کوڈ وائز ڈیٹا مکمل کرنےکاذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات  کے زیر اہتمام پچھلےدنوں پاکپتن زون میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن زون ذمہ داراسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کی انفرادی اور تنظیمی کارکردگی کاجائزہ لیا اور انہیں ہفتہ وار رسالہ کارکردگی سافٹ وئیر پر بروقت اپلوڈ کرنےکاذہن دیانیز ماہانہ طے شدہ مدنی مشورہ اور شیڈول مضبوط کرنے پر کلام ہوا ۔اس کےعلاوہ ڈویژن تا ذیلی سطح تک کی تقرری کو مضبوط کرنے پر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ ڈ ونیشن بکس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں دارالسلام ٹوبہ زون کی سمندری اطراف کابینہ کے 466 ذیلی حلقوں میں تربیتی سیشن ہوا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے 8 ذیلی حلقوں میں دینی کام کو بڑھانے کے حوالےسے تقرریاں مکمل کیں اور اسلامی بہنوں میں دینی کا م کرنے کا جذبہ بیدار کرنے کےلئےانہیں ترغیبات دلائی ۔مزید اسلامی بہنوں کونئےمقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات شروع کروانے کےاہداف دیئے۔


شعبہ ڈونیشن بکس  للبنات کے تحت حیدرآباد زون ٹنڈو محمد خان کابینہ کی ڈویژن ماتلی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو گھریلو صدقہ بکس اور پنک بکس کی تعداد بڑھانے کا ہدف دیا۔ اس موقع پر انہیں ماہانہ کارکردگی فارم بروقت تیار کر کے دینے کا ذہن دیاگیا۔اس کےعلاوہ ای -رسید پربھی کلام ہوا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔