حیدرآباد ریجن شعبہ دارالمدینہ للبنات   میں اپنی خدمات انجام دینے والی اسلامی بہنوں کی مختلف دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے۔

رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں تعداد:125

ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:16

آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:34

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:48

روزانہ 1200 درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہن کی تعداد:28

روزانہ 313 درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہن کی تعداد:99

12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہن کی تعداد: 92

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہن کی تعداد: 18

نفل روزہ رکھنے والی اسلامی بہن کی تعداد:8

نفل روزہ رکھنے والی اسلامی بہن کی تعداد:35


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون، کابینہ و علاقائی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

عالمی مجلس شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو احساس ذمہ دار ہونے کی ترغیب دلائی اور ماہانہ کارکردگی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور وقت پر جمع کروانےکی ترغیب دلائی جبکہ اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے لینے اور ان کی کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن حالی روڈ میں  قائم ایک سلائی سینٹر میں دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں شعبے کی علاقائی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ نماز کے فضائل ‘‘ کےموضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔دینی حلقے کے اختتا م پر مکتبۃالمدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔


شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کےتحت گزشتہ دنوں ایسٹ زون ناظم آباد کابینہ کے 03 مدرارس میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں مدرسات اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئےمتفرق تحریری کام چیک کئے نیز مدرسات کو تعلیمی و اخلاقی معیار بہتر کرنےکےحوالےسےتربیتی نکات بتائے او رطالبات کے تدریسی ٹیسٹ جلد دلواکر نئے مدارس کے آغازکرنے کا ذہن دیاجس پر مدرسات نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کےتحت  رنچھوڑلائن کابینہ ڈویژن سولجر بازار پارسہ سٹی کراچی میں اصلاحِ اعمال اجتماع ہوا جس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اوراسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینےکاذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنےکی ترغیب بھی دلائی۔ مزید مدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلاتے ہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون صحرائے مدینہ کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں شعبہ روحانی علاج کی بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو احساس ذمہ داری اور امانت داری کا ذہن دیا نیز شعبےکےتحت ہونے والے تربیتی سیشن میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی نیز ہر زون میں نئے بستے کھولنے کےحوالےسےاہداف بھی دیئےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں نیو کراچی کابینہ  کی ڈویژن ناگن چورنگی کراچی میں شخصیات اجتماع منعقدہوا جس میں مقامی شخصیات خواتین نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے اور سنتوں پر عمل کرنےکےحوالے سے ذہن سازی کی نیز نیکیوں میں استقامت پانےکےلئےرسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنے اعمال کاجائزہ لینے کاذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنےاچھےجذبات کااظہارکیا ۔آخر میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ کی ڈویژن کورنگی 3اور بلدیہ کابینہ کے ڈویژن رئیس گوٹھ میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کاسلسلہ ہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے’’نزع ‘‘کے موضوع پر مختصر بیان کرتےہوئے تربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کے بارے میں معلومات دی اور عملی طور پر اس میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز میت کے عیبوں کو چھپانے اور اچھائیاں بیان کرنے کی فضیلت بھی بیان کیں ۔جبکہ کفن دفن میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کرنے والی اسلامی بہنوں کے نام و رابطہ نمبر لئے گئے تاکہ ان سے فالواپ ہوسکے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں گلزار ہجری کابینہ کی ڈویژن موسمیات اور لانڈھی کابینہ بابر مارکیٹ کراچی میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں زون تا علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشوروں میں شریک اسلامی بہنوں کو ریجن سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے کفن دفن اجتماع منعقد کرنےکےحوالےسے پھول دیئےاور ہر علاقے میں ماہانہ کفن دفن تربیتی اجتماع رکھوانے کا ہدف دیا نیز کتاب ’’تجہیز وتکفین ‘‘کےمطالعہ کرنےکاذہن دیا ۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کےعلاقے کھارادر ڈویژن ٹاور میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’ایک زمانہ ایسا بھی آئے گا‘‘کے موضوع پر اصلاحی بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے اور رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کا جائزہ لینے کاذہن دیا جبکہ ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی۔اجتماع کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی بڑھانے وقت پر جمع کروانے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی صدر کابینہ میں پی ای سی ایچ ایس لائنز یریا میں شخصیات اجتماع ہواجس میں مخیر اورمذہبی تنظیم سے تعلق رکھنے والی ایڈووکیٹ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’دعا کے فضائل ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئے دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننےکاذہن بھی دیا ۔ بعد میں پاکستان شعبہ ذمہ داراسلامی بہن سے ان کے گھر جاکر ان کےعزیز کی فوتگی پر ان سے تعزیت کی اور صبر کرنے کی تلقین کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی گلشن کابینہ میں نیکی کادعوت کاسلسلہ ہوا جس میں ریجن اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نےملکر دینی ادارے الحرمین کی اونر کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں پر مشتمل سرگرمیوں سےآگاہ کیا جس پر انہوں خوشی کااظہار کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کی نیتیں پیش کیں اور اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کئے ۔

اسی طرح ایک مخیر اسلامی بہن کے گھر دعوت اسلامی کےشعبہ FGRF کےتحت ہونے والے کاموں پرمشتمل ون ڈے سیشن رکھا گیا جس میں ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےشعبہ FGRF کا تعارف دیتے ہوئے دعوت اسلامی سے منسلک رہنے کے ترغیب دلائی۔