میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن محمد عثمان عطاری نے
19 جون 2021ء کو سید الماس مبشر (ایڈیٹران چیف امیگا نیوز لاہور)،
حافظ عادل (چیف
رپورٹر اومیگا نیوز لاہور) سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
رکن
شعبہ محمد عثمان عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا
اور فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور آنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)
رکن شعبہ زوار احمد عطاری کی بیرانی شہر کے پریس
کلب میں صحافی اور عہدیداران سے ملاقاتیں
میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے رکن زوار احمد عطاری نے 18 جون 2021ء کو بیرانی شہر
کے پریس کلب میں خیر محمد (صدر
پریس کلب)،
میرساگر (سندھT.V)،
محمد شاکر (T.Vٹو
ڈے) اور
حاکم (A.R.Y)
سے
ملاقات کی۔
رکن
شعبہ زوار احمد عطارنے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات FGRF،
جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ اور خدام المساجد کا تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ
آنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)
17جون کونواب شاہ زون میں ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع میں صحافیوں کی شرکت
میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی دعوت پر 17 جون 2021ء کو نواب شاہ زون کے ہفتہ وار اجتماع میں شہداد پور
ڈویژن کے صحافیوں کی شرکت ہوئی۔
اجتماع
کے بعد دینی حلقہ لگایا گیا جس میں نگران زون نے صحافیوں کو مدنی پھول بیان فرمایا
اور شعبہ FGRF
کا تعارف پیش کیا۔
اس
موقع پر رکن شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ نواب شاہ زون ذمہ دار احمد عطاری بھی موجود تھے۔
(رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)
دارالمدینہ سندھ کیمپسز میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک
کےامتحانات کا آغاز
کسی
بھی تعلیمی ادارے میں assessmentاور evaluationکا
اچھا نظام اس ادارےکومزیدمضبوط بنانےمیں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول
سسٹم میں بھی یونٹ ٹیسٹ، ،مڈ ٹرم(Midterm)
اور فائنل ٹرم (Final
term) اسسمنٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
17
جون2021 سےدارالمدینہ سندھ کے مختلف کیمپسز میں سالانہ امتحانات کا آغاز ہو چکا
ہے۔امتحانات کے دوران بھی حکومتی ہدایات
پر عمل کرتے ہوئے طلبہ کو SOPs پر عمل کروایا جا رہا ہے ۔ (رپورٹ:
محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)
18جون 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ حافظ
آباد زون میں ضیغم ثناء وڑائچ (D.S.Aسرکل
صدر)،
محمد امین (ڈسٹرکٹ
اکاؤنٹ آفیسر)،
شیخ عبد النعیم عطاری (اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر)، نعیم اختر (ڈسٹرکٹ
ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122) اور حسنین علی (ایڈمن سندس
فاؤنڈیشن)کی
آمد ہوئی۔
نگران
زون نے انہیں خوش آمدید کہا اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں
بریفنگ دی جس پر شخصیات نے ان خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد مدثر عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجلس رابطہ برائے شخصیات)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے زیر اہتمام 16 جون 2021ء کو اورنگی
ٹاؤن قذافی چوک کی مقامی مسجد میں سنتوں بھرااجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے قاری صاحبان نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی قاری عرفان عطاری نے تعلیمی کیفیت و اخلاقیات پر مدنی پھول بیان کیا
جبکہ مدرسے میں پڑھانے اور تربیت کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی گئی۔
اس
اجتماع میں ریجن ذمہ دار عمران عطاری،سید شفیق الرحمن عطاری اور شعبہ ڈونیشن سیل
کے ریجن ذمہ دار شہروز عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: وصی
اللہ قادری، ناظم اعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم)
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن حافظ
آباد کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ پنڈی بھٹیاں میں تھیلیسیمیا اور
ہیموفیلیا کے بچوں کے لئے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خدمت انسانیت کا درد
رکھنے والے عاشقان رسول نے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا۔
بلڈ
کیمپ پر موجود پنڈی بھٹیاں کے ذمہ دار مولانا محمد وسیم عطاری کا کہنا تھا کہ دعوت
اسلامی ہر مشکل وقت میں سندس فاؤنڈیشن اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان
مریض بچوں کے لئے ہمارا بلڈ ہر وقت تیار ہے تاکہ یہ ننھے منے پھول جیسے بچے اپنی
زندگی کو حسین بنا سکیں۔
اختتام
پر سندس فاؤنڈیشن کے ایڈمن حسنین علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل
تحریک دعوت اسلامی اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم ان مشکور ہیں
کہ یہ ہمیں بلڈ ڈونیٹ کروا کے دے رہے ہیں۔ دوران گفتگو
انہوں نے بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا
شکریہ بھی ادا کیا۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجلس
رابطہ برائے شخصیات)
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے اسپورٹس کے زیر اہتمام سرگودھا کرکٹ اسٹیدیم کے اطراف
میں مدنی دورہ ہوا جس میں ڈویژن اسپورٹس ہاکی اکیڈمی میں درس کا سلسلہ ہوا ۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب ”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
پیاری سیرت“ سے درس دیا ۔ درس میں ڈویژن
ہاکی اسپورٹس ہاکی اکیڈمی کے کوچ محمد فیاض، آرمی ہاکی ٹیم کے نیشنل کھلاڑی محمد
سلیم عطاری کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اختتام شرکا کو ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔ (رپورٹ: محمد حامد رضا عطاری، ذمہ
دارشعبہ رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن )
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری کا 11، 12 اور 13 جون 2021ء کو پاکستان کے صوبہ
پنجاب میں قائم مختلف مدنی مراکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن، فیضان مدینہ اسلام
آباداور فیضان مدینہ چکوال کا شیڈول رہا۔
ان
مقامات پر شعبہ ڈونیشن بکس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ نے
ذمہ داران کو 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کا ذہن
دیا۔ذمہ داران نے جون میں 40 مدنی قافلے سفر کروانے کی نیت کی۔ اختتام پر نمایاں
کارکردگی پیش کرنے والے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی گئی اور تحائف دیئے گئے۔
اس
شیڈول میں معاون نگران شعبہ عطیات بکس عمران سرور عطاری، لاہور ریجن کے جنید عطاری
اور اسلام آباد ریجن کے عمران عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: حاجی محمد فیضان عطاری، شعبہ ڈونیشن بکس دعوت
اسلامی)
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 16 جون 2021ء کو نگران زون حاجی سرفراز حسین عطاری
مدنی نے داؤد ایجوکیشنل کمپلیکس کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے کالج کے پرنسپل سے
ملاقات کی۔
نگران
زون نے پرنسپل کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے ”فیضان قرآن و حدیث“ کورس
میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور کالج میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو شروع کروانے
پر کلام کیا۔ (رپورٹ:
حسین رضا عطاری، رکنِ زون شعبہ تعلیم دعوت اسلامی)
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 16 جون 2021ء کو نگران زون سرفراز حسین عطاری نے البدر ہائی اسکول کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسکول کے
پرنسپل محمد اسحاق بدر سے ملاقات کی۔
نگران
زون نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ”فیضان قرآن و حدیث کورس“میں شرکت کرنے
کی دعوت دی جس پر پرنسپل نے خود بھی کورس میں شرکت کرنے اور اسکول کے تمام Maleٹیچرز
سمیت اسٹوڈنٹس کو بھی شرکت کروانے کی نیت کی۔دوران ملاقات اسکول میں دعوت اسلامی
کے دینی کاموں کو شروع کروانے پر بات چیت ہوئی۔ (رپورٹ: حسین
رضا عطاری، رکنِ زون شعبہ تعلیم دعوت اسلامی)
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 16 جون 2021ء کو نگران زون سرفراز حسین عطاری نے GM
Group of schoolsکا
وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسکول کے پرنسپل ملک افتخار سے ملاقات کی۔
نگران
زون نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ”فیضان قرآن و حدیث کورس“میں شرکت کرنے
کی دعوت دی جس پر پرنسپل نے خود بھی کورس میں شرکت کرنے اور اسکول کے تمام Maleاسٹاف
سمیت اسٹوڈنٹس کو بھی شرکت کروانے کی نیت کی۔ دوران ملاقات اسکول میں دعوت اسلامی
کے دینی کاموں کو شروع کروانے پر گفتگو ہوئی۔ (رپورٹ: حسین
رضا عطاری، رکنِ زون شعبہ تعلیم دعوت اسلامی)