دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لیاری کابینہ موسیٰ لین کراچی میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقےکاانعقاد ہوا جس میں
ڈویژن نگران ،ڈویژن مشاورتوں، علاقائی نگران مع مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نےکارکردگی جدول کےمتعلق نکات سمجھائےاور 12دینی کام کورس
کرنے کےحوالے سے ذہن دیا نیزاسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ
لینے اور کارکردگی میں بہتری لانے کےحوالےسے مدنی پھول دیئےجبکہ ہفتہ وارسنتوں
بھرےاجتماع میں شرکت کو یقینی بنانے کی
ترغیب دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر
اہتمام کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں کابینہ
تا علاقہ مشاورت کی 35ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
مشاورت علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے محفلِ نعت، ڈویژن دینی حلقہ اور مدنی قافلوں(میں
محارم کو ترغیب دلا کر سفر کروانے)
کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے اور دینی کاموں میں بہتری لانے حوالے سے مدنی پھول
دیئےنیز تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئےجس
پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نےاچھےجذبات کااظہارکیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لیاقت آباد کابینہ کراچی میں ایصالِ ثواب اجتماع
کاانعقادہواجس میں کم وبیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے’’
آخرت کی تیاری‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں محمود آباد کابینہ کراچی میں
کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس
میں کم و بیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’نزع ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے غسلِ میت دینے ،کفن کاٹنےاور پہنانے کاطریقہ
بتایا نیز اس دوران
ہونے والی غلطیوں اور اہم باتوں کی طرف
توجہ دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کراچی ریجن
نگران و زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ تعلیم کی ریجن و زون سطح پر تقرر ی مکمل کرنے کاذہن دیا نیز شعبے کے تحت ہونے والے ٹریننگ
سیشن کی تیاری مقام اور تشہیر کے حوالے سے مدنی پھول دیئےجبکہ شعبہ تعلیم کےتحت منعقد ہونے والے اجتماعات کےحوالےسےنکات بتائےجس
پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ماڑی پور کابینہ
کے ڈویژن مشرف کالونی کراچی سیکٹر 6 Aمیں جامعۃ المدینہ گرلز کا افتتاح ہوا جس میں ایڈمیشنز
کاسلسلہ جاری ہیں اور کئی ایڈمیشنز ہو چکے ہیں۔خواہش مند اسلامی بہنیں
جلد رابطہ فرمائے۔
اسی طرح مختلف مقامات پر موجود جامعۃ المدینہ
گرلز میں داخلوں کاسلسلہ جاری ہےعلمِ دین حاصل کرنے کی خواہش مند اسلامی بہنیں داخلوں کےلئے اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے معلومات
حاصل کرلے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں بیرون ممالک کی تمام علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن عالمی مجلس
علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور درست انداز سے کارکردگی تیار کرنے پر کلام
کیا نیز دینی حلقے کی مضبوطی پر کلام ہوااور انفرادی عمل بڑھانے کی
ترغیب دلائی۔اپنی ماتحت اسلامی بہنو ں میں دینی کام کا جذبہ کیسے بڑھایا جائے؟، حقیقی
ترقی کیا ہے اور کیسے ملتی ہے اس کے نکات
پیش کئے ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےزیر
اہتمام کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ کابینہ
میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تا ذیلی مشاورت کی 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں
کو علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے ، محفلِ نعت، ڈویژن دینی حلقے
اور مدنی قافلوں(میں محارم کو ترغیب دلا کر سفر کروانے) کے حوالے سے ذہن سازی کی نیز جلد تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز اس
شعبے کو مضبوط بنانے کی حوالے سے نکات دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھے جذبات
کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی کراچی کے ایک ڈویژن میں ماہانہ دینی حلقہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوتِ اسلامی نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کوہفتہ وار اجتماعات میں مضبوطی لانےاور دینی حلقے کو کامیاب کرنے کے
حوالے سے اہم نکات دئیے نیز دینی کاموں
کومضبوط بنانے سےمتعلق مدنی پھول دیئےجبکہ ہفتہ وار اجتماع میں خود شرکت کرنے
کےساتھ ساتھ اوروں کو بھی ترغیب دلاکر شرکت کروانے کاذہن دیا ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں نیو کراچی کابینہ کراچی کے
ڈویژن شاہنواز میں اصلاحِ اعمال اجتماع
ہوا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نے ’’چغلی کی مذمت ‘‘
کےموضوع پر بیان کرتے ہوئے چغلی کے دینی و دنیاوی نقصانات و عذابات بیان کئے نیز
نیک اعمال کے رسالے اپنے اعمال کا جائزہ
لینے ، ہر ماہ ذیلی ذمہ داراسلامی بہن کو
جمع کروانے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی
جس پر اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں نےرسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
کی نیتیں بھی پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال للبنات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں کلفٹن کابینہ بلاول چورنگی کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع ہواجس میں
تقریبا 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں کوئٹہ کابینہ میں کفن دفن تربیتی
اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں کم وبیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوتِ اسلامی نے غسل و کفن دینے کا طریقہ
سکھایا اور اسلامی بہنوں کو مستعمل پانی
کےحوالے سے آگاہی دی نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ
سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔