دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد زون مدینہ ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ریجن تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے اصلاحی بیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد کو بڑھانے کے اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی پیش کئے اور آخر میں دعا بھی کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقاد ہوا۔ عالمی سطح کی رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے اور اپنی ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ماہانہ مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں ماہانہ کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ احساس ذمہ دار ی ‘‘کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا نیز ماہانہ روحانی علاج بستہ کارکردگی اور ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا ملائیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نئے مقامات پر اجتماعات شروع کرنے میں اسلامی بہنوں کی معاونت، شارٹ کورسز کی ذمہ داری کس کو دی جائے ؟، جو ملائیشیا سے پاکستان و ہند جا چکی ہیں ان کی انفرادی معلومات سے متعلق تاکہ ان کو وہاں دینی کاموں میں لیا جائے اس سب امور پر مشاورت کی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤدرن افریقہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں موزمبیق اور ماریشس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور آن لائن کام کس طرح بڑھایا جائے اس کے لئے کچھ نکات دیئے نیز کارکردگی شیڈول اپنی اور ماتحتوں کی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں نیکی کا سلسلہ ہوا جس میں پانچ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے پہلے اجتماعی نیکی کی دعوت کاجدول مکمل کیا پھر انفرادی طور پر دیگر اسلامی بہنوں کو کال کر کے نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے :

245 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

259 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

1ہزار333 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

450 اسلامی بہنوں نے 313 بار درود شریف روزانہ پڑھے۔

2 ہزار 321 اسلامی بہنوں نے 1200 درود شریف روزانہ پڑھے۔

742 اسلامی بہنوں نے 12منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کالا باغ میانوالی کے بچوں نے چوک درس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر رکن ریجن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد محمد سلطان عطاری  نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

بعد نماز مغرب سلطان عطاری نے مدنی پھول بیان فرمایا اور بچوں کی دینی اور اخلاقی تربیت فرماتے ہوئے پیش آنے والے مسائل کا حل بیان کیا۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز)


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے معاون نگران و نگران نابینا افراد قاری محمد خالد عطاری کا لانڈھی اور کورنگی کابینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نابینا اسلامی بھائیوں اور ان کے سرپرستوں سے ملاقاتیں کیں۔

بعد ازاں ذمہ داران نے مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کی بلڈنگ کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر فیضان عطاری اور رکن ریجن کراچی محمد جمیل عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز)


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام حیدر آباد میں ماہانہ اجتماع ہوا جس میں اسپیشل افراد (گونگے، بہرے اور نابیناافراد) نے شرکت کی۔ رکن ریجن حیدر آباد محمد حسین شاہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی رکن زون سکھر محمد زاہد عطاری نے کی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز)


دعوت اسلامی کا شعبہ انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے نگران سید احسن عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اراکین شوریٰ سے ملاقات کی اور مبلغین و ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورے کئے۔

تفصیلات:

٭11جون 2021ء کو پاکپتن زون میں ذمہ داران سے ملاقات کی اور مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں بیرون ملک سفر کے خواہشمند 13 مبلغین کیساتھ ملاقات اور انٹرویو کا سلسلہ ہوا۔ مبلغین میں لاہور، نارووال، گجرانوالہ اور رائیونڈ کے مبلغین شریک تھے۔

٭12 جون 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے نگران شعبہ سید احسن عطاری کی ملاقات، شعبے کی مختصر کارکردگی پیش کی۔

فیصل آباد ریجن کے نگران زون عرفان عطای مدنی کیساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ بعد ازاں جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ، مدنی قافلہ، آئمہ مساجدریجن اور مدرسۃ المدینہ ریجن کے اراکین زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے شعبے سے بیرون ملک کے لئے اہل اسلامی بھائی تلاش کرکے دینے کی نیت کی جبکہ اس کے فیڈبک کے لئے یہ طے پایا کہ نگران زون کے ساتھ آئندہ ماہ 6 جولائی 2021ء کو مدنی مشورہ ہوگا۔

دورۃ الحدیث شریف کے طلبہ کرام کے درمیان رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے بیان فرمایا جس میں بیرون ملک سفر کی تیاری کے حوالے سے تنظیمی ضروریات کیا کیا ہیں ان کے متعلق گفتگو ہوئی۔ طلبہ کرام کی تربیت فرمائی اور سوال و جواب کا سلسلہ ہوا۔

پاکپتن زون کے نگران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ بعد ازاں جامعۃ المدینہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے مدنی اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرون ملک سفر کے تعلق سے تربیت اور سوال جواب کا سلسلہ ہوا۔

٭13 جون 2021ء کو مدنی مرکزفیضان مدینہ ملتان میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں ملتان زون کے مبلغین نے شرکت کی۔نگران شعبہ سید احسن عطاری نے ملک و بیرون ملک دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور ”مدنی مقصد کورس“ کرنے کی ترغیب دلائی۔

نگران زون راشد عطاری کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرون ملک کے اہل مبلغین تلاش پر مشاورت ہوئی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں 2026ء تک کے اہداف طے کے گئےاور شعبے کے دینی کاموں کے حوالے مشاورت ہوئی۔ (رپورٹ: سید احسن عطاری، نگران شعبہ انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ )


19 جون 2021ء بروز ہفتہ بھیرہ شریف کے اطراف میں واقع ایک  گاؤں چک مبارک انور بیگ کالونی میں جامع مسجد فیضانِ عثمان ِ غنی اور مدرسۃ المدینہ کا افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نگرانِ کابینہ قاری محمد نوید عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو مسجد آباد کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔ تقریب میں علمائے کرام، قریبی مساجد کے امام صاحبان اور شخصیات سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

چک مبارک کی ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ جامع مسجد فیضانِ عثمان ِ غنی میں باقاعدہ نمازوں اور مدرسۃ المدینہ میں بچوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کاآغاز ہوچکا ہے تاہم مزید تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، جو عاشقانِ رسول تعمیراتی کاموں میں حصہ ملانا چاہیں وہ ان نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

0300-6065137

0343-0909765