پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ میر پور خاص میں دینی حلقہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلبہ اور معلم نے شرکت کی۔

نگران شعبہ فیضان مدینہ امامت کورس محمد فیضان عطاری مدنی نے شرکا کو کورس مکمل کرکےمساجد کو آباد کرنے اور 12دینی کاموں کے ذریعے مسجد کے نمازیوں کے اخلاق اور اعمال کی اصلاح کرنے کی ترغیب دلائی۔

دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے عطا کردہ ’’عیدی کے نوٹ‘‘ تقسیم کئے گئے۔ (رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد) 


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن صحرائے مدینہ زون گلشن معمار کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نزع کی سختیوں کے بارے میں آگاہ کیا نیز میت کو غسل وکفن دینے کا طریقہ بتاتے ہوئے مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے بارے میں نکات فراہم کئے نیز اسلامی بہنوں کو اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ اس تربیتی اجتماع میں پاکستان نگران اور زون نگران اسلامی بہن نے بھی شرکت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت بلدیہ کے ڈویژن سعید آباد کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے ای-رسید کے نفاذ کے متعلق کلام کیا اور ہفتہ وار رسالہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو پڑھوا کر خوب علمِ دین پھیلانے کی ترغیب دلائی نیز امیرِ اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں کارکردگی پہنچانے کےلئے تعداد مقررہ وقت تک بڑھانے کی بھی ترغیب دلائی جبکہ کارکردگی جدول پر عمل کرنےاورمقررہ وقت پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو جمع کروانے کاذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی اورنگی کابینہ ڈویژن پاکستان بازار الفتح میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو کفن دفن کے اہم مسائل سکھائیں نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحت 25 جون 2021ء کو مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کےذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ العربیہ کے حوالے سے گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن بلدیہ کابینہ کی ڈویژن سعید آباد میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے سے متعلق معلومات فراہم کیں نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کراچی میں دینی حلقےکاانعقادہوا جس میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے ’’نیکی کی دعوت کے فضائل ‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت ِاسلامی کے شعبہ جات میں ترقی کے حوالےسے مدنی پھول پیش کئے نیز خصوصی اسلامی بہنوں میں دینی کاموں کے لئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ترغیب بھی دلائی جبکہ سالانہ کارکردگیوں میں بہتری آنےپرحوصلہ افزائی کرتےہوئے تحائف بھی پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے  شعبہ مکتبۃالمدینہ کے زیر اہتمام 24 جون 2021ء کو ہیڈ آفس کراچی میں بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام شاپ ذمہ داران نے شرکت کی۔

سینئر منیجر مارکیٹنگ عبد الاحد عطاری کسمٹر سروسز کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مزید بہتری لانے کے حوالے سے گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن نیو کراچی کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے سے متعلق معلومات فراہم کیں نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ازدیادحب کے زیر اہتمام 23 جون 2021ء کو نیو کراچی کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں حلقہ سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن کابینہ قاری بغداد رضا عطاری نے موت کی یاد اور فکرِ آخرت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: قاری بغداد رضا عطاری، رکن کابینہ نیو کراچی)


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 صدر کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 83 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے کے حوالے سے شرعی معلومات فراہم کیں نیز مستعمل پانی اوراسراف سے بچنے کے متعلق بھی اہم نکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیر اہتمام کراچی ریجن گوادر زون ڈویژن ڈام میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن ”ہمارا کردار کیسا ہونا چاہیے؟“کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی نیز دینی کاموں کو اچھے انداز پر کرنے اور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے سمری بنانا سکھایاجبکہ ای رسید کی اہمیت اور ای رسید کا نفاذ کا طریقہ بھی بتایا ۔