شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت پاکستان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان بھر کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی
بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی
کاموں کےنئےاہداف سےآگاہ کیا اور شعبےمیں بہتری لانے کےحوالے
سے نکات بتائے۔
دعوت اسلامی کےزیراہتمام پچھلے دنوں آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 20 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
شعبہ شارٹ کورسز پر مقرر ذمہ دار اسلامی بہن نے”نرمی پیدا کیجئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو دوسروں کے ساتھ نرمی کرنے کی حکایات اور بزرگوں کے
واقعات بیان کئے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سویڈن( Sweden) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش
10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح پر مقرر شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے”نرمی پیدا کیجئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو حسن سلوک سے پیش
آنے، غصہ پر قابو پانے اور نرم لہجے سے گفتگو کرنے پر نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کے مدنی پھول
بھی بیان کئے۔
بِن قاسم زون کراچی میں قائم مدرسۃ المدینہ فیضانِ امِّ حبیبہ میں دینی حلقے کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں بِن قاسم زون کراچی میں قائم مدرسۃ المدینہ فیضانِ امِّ حبیبہ میں دینی حلقے
کاانعقادہوا جس میں شعبہ کفن دفن کی ڈویژن ذمہ دار اور مختلف شعبہ جات کی علاقہ تا
ذیلی سطح کی11 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس حلقے
میں انفرادی کوشش کے ذریعے آئی ہوئی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا گیا اور ماہانہ دینی حلقے میں شرکت کی دعوت
دی گئی جبکہ کفن دفن تربیتی اجتماعات
منعقدکرنےاور تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی گئی نیز آئندہ ہفتے کا جدول بھی طے کیا گیا۔
شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں
اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز
فرمایاچنانچہ جون2021ء کی پہلی پیر شریف
کو تنظیمی لحاظ سے یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی اور سویڈن میں یوم قفل منایا گیا جن میں الحمدللہ عزوجل! 8 اسلامی بہنو نے رسالہ خاموش
شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 7 اسلامی بہنوں
نے کم و بیش 25گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
کراچی ریجن بِن قاسم زون تھانہ بولا خان کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے
کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
ریجن بِن قاسم زون تھانہ بولا خان کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس
میں تقریبا 17 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے جدول وقت پر جمع کروانے، گھر درس دینے،علاقائی
دورہ میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ
کارکردگی مضبوط بنانے کا ذہن دیا مزیددینی
کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسے باہم تبادلہ خیال کیا اورانہیں مدنی پھول دئیےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کینیڈا
کے شہرمونٹریال( Montreal) میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 22اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ”مدینے کی خصوصیات “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
ساؤتھ زون 2 میں ماہانہ مدنی
مشورےکاانعقاد ہواجس میں کابینہ نگران اور ڈویژن مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ہدف طے کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور
رسالہ کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئے نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو وقت پر جدول جمع کروانےاورعلاقے کےدینی کاموں
میں مضبوطی لانےپر ذہن سازی کی جبکہ ذیلی حلقہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو وقت دینے اور ان کےساتھ مدنی مشورے کرنے کی ترغیب دلائی ۔
کینیڈا کے شہرتھورن کلف میں مقامی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہرتھورن کلف (Thorncliffe) میں مقامی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”مدینے کی خصوصیات “
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، مدرسۃ المدینہ
بالغات میں داخلہ لینے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں جامعۃ المدینہ گرلزفیضانِ عطار بن
قاسم کابینہ کراچی میں اصلاحِ اعمال اجتماع ہواجس میں کم و بیش 35 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’نماز کی
اہمیت‘‘کے موضوع پر بیان کیا نیز نیک بننے کے لئے اصلاح اعمال کے رسالے کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ
لینے کی ترغیب دلائی اور اس کے مطابق
زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔ ہرانگریزی ماہ کی پہلی تاریخ کواصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن کو
رسالہ جمع کروانے کی بھی ترغیب دلائی جس
پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش
کیں۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے مختلف شہروں(Thorncliffe ، Brampton
، Montreal ، Calgary )میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں77 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”مدینے کی خصوصیات “کے
موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰنی آیات اور احادیث
مبارکہ کی روشنی میں مدینے پاک کے مقام و مرتبہ کی اہمیت بیان کی نیز بزرگان دین کی
مدینہ پاک سے محبت کے واقعات بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ
رہنے کا ذہن دیا ۔
کینیڈا کے شہر
مونٹریال میں مقامی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مونٹریال( Montreal) میں مقامی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ”جھوٹ “ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو باطنی بیماریوں سے بچنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔