ریجن ذمہ دار
حسن عطاری کا قصور کابینہ شیڈول، مختلف دینی کاموں میں شرکت
دعوت
اسلامی کے ریجن ذمہ دار حسن عطاری کا قصور کابینہ کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے قصور
کابینہ کی مارکیٹوں میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان کے مقامات کا وزٹ کیا۔ریجن
ذمہ دار حسن عطاری نے قصور کابینہ کے تمام اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا جس
میں انہیں شیڈول کو مضبوط کرنے اور گھریلو صدقہ بکس کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔
بعد عصر 2 گھنٹے رات کے مدارس کی نظامت کرنے والے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں شرکا کو رات کے مدارس کو مضبوط کرنے اور نیو مدارس شروع کرنے کا ذہن
دیا۔ بعد مغرب مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کی جس میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کا
سلسلہ ہوا۔
(رپورٹ: علی رضا عطاری، قصور کابینہ)
پنڈی گھیب میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد، ناظرہ مکمل
کرنے پر بچوں کوسند پیش کی گئی
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم اسلام آباد ریجن کے زیر اہتمام 21 جون
2021ء کو پنڈی گھیپ کھوڑ کابینہ میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ
المدینہ شارٹ ٹائم کے ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری،نگران کابینہ پنڈی گھیب حاجی
عبد القادر عطاری، وقف مبلغ محمد شاہد عطاری، دیگر ڈویژن ذمہ داران اور بچوں کے ساتھ ساتھ ان کےسرپرستوں نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی محمد اہتشام عطاری نے ”قرآن اور اس کی تعلیمات” کے موضوع پر بیان کیا
اور حاضرین کو مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کی اہمیت بتاتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ
مدرسۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو
درست مخارج کے ساتھ قرآن مجید پڑھنےکا ذہن بھی دیا۔اختتام پر دو بچوں کو ناظرہ
قرآن کریم مکمل کرنے پر سند پیش کی گئی۔
اس
تقریب میں ذہنی آزمائش کا سلسلہ بھی ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم مسجد طیبہ
ڈیڑہ والی اور مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم فیضانِ مدینہ پنڈی گھیب کے بچوں نے حصہ لیا
۔سلسلے کے بعد بچوں کو تحائف بھی پیش کئےگئے۔ (رپورٹ: شعیب
اشرف نقشبندی، ناظم مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم پنڈی گھیب)
ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل ہال جعفر
آباد میں سرکاری تقریب کا انعقاد
گزشتہ
دنوں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل
ہال جعفر آباد میں سرکاری تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں تقریری مقابلے کا
اہتمام ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ ٔکرام نے حصہ لیا۔
سرکاری
تقریب میں ڈپٹی کمشنر جعفر آباد عبد الرزاق خان خجک، ڈائریکٹر ماحولیات فتح خان
خجک، مختلف سرکاری افسران، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب
کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر جعفر آباد عبد الرزاق خان خجک نے تقریر میں حصہ لینے والے
جامعۃ المدینہ کے طالب علم محمد نور عطاری کو تعریفی سند بھی پیش کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے 21 جون 2021ءکو سندھ سیکرٹریٹ
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سلیم بلوچ (ایڈیشنل سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ)، عبد
الرحمن مری (ڈپٹی
سیکرٹری Transport
& Mass Transit Department)، اکبر علی برہامانی (ڈپٹی
سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)، خلیل احمد سومرو (سیکشن
آفیسر Excise
& Taxation Department) اور وسیم زیدی (P.S
to home Secretary) سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان
مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے مدنی رسائل تحفے میں پیش کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے سیالکوٹ میں میر نواز (A.D.C.R)،
فاروق صادق (ڈپٹی
کمشنر فنانس اینڈپلاننگ)، نثار (P.Aڈپٹی
کمشنر)،
رانا ندیم طارق (D.S.P
سٹی)،
اقبال (سیکورٹی
انچارج سرکل سیالکوٹ) اور مبارک
(اسپیشل
برانچ سرکل سیالکوٹ) سے ملاقات کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کا
تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔
دعوت
کے شعبہ تعلیم کے وفد نے سیالکوٹ ایجوکیشن کے C.E.O اور D.E.Oسے ملاقات کی۔
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص فیضان گلوبل
ریلیف فاؤنڈیشن کی دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کراچی آنے کی
دعوت دی۔
شعبہ
تعلیم آف دعوت اسلامی کے نگران عبد الوہاب عطاری نے گلگت میں منسٹر آف ایجوکیشن
راجہ اعظم خان سے ملاقات کی۔
عبد
الوہاب عطاری نے دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے متعلق بریفنگ دی
اور فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔
دعوت
اسلامی کا شعبہ تعلیم کے نگران عبد الوہاب عطاری نے گلگت بلتسان میں قراقرم
یونیورسٹی اسلامک ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ انصار الدین سے ملاقات کی۔
نگران
شعبہ عبد الوہاب عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ دار المدینہ، جامعۃ المدینہ
اور دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور
فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔
آج رات مدنی
چینل پرہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں
حاجی اطہر عطاری نارتھ کراچی سے بیان
فرمائیں گے
آج 24 جون بروز جمعرات کو بعد عشاء تقریباً 9:45 پر مدنی چینل پر براہِ
راست ہفتہ وار اجتماعِ پاک کا سلسلہ ہوگا ۔ اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اطہر عطاری ڈپریشن کے اسباب اور اس کے علاج کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ یہ اجتماعِ
پاک فیضِ مدینہ مسجد نارتھ کراچی سے براہِ راست نشرکیا جائے گا۔
اہلِ محلہ عاشقانِ رسول سے
شرکت درخواست کی جاتی ہے۔
شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت پاکستان بھر کی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں
کامدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں پاکستان بھر کی ریجن ذمہ داراسلامی
بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ علاقائی دورہ پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کرنے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو
اپڈیٹ نکات بتائے نیز ادارتی شعبہ جات میں اور تمام ذیلی حلقوں میں دینی کام کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے بھرپور انداز میں دینی کام
کرنے کی ترغیب دلائی آخر میں ماہانہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور اسلامی
بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالے سوالات کے
جوابات دیئے ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت گزشتہ
دنوں صدیق آباد کراچی میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں کم و بیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےشعبے کی کارکردگی بہتر کرنے کےحوالے سےاسلامی
بہنوں کو مدنی پھول سمجھائے نیز اجتماعات
کی تعداد بڑھانے اور کورسز منعقد کروانے کے اہداف بھی دیئےجبکہ تقرریاں مکمل کرنے ،ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز مدنی مذاکرہ سننے کاذہن بھی دیاجس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کراچی میں کفن
دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں کابينہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ’’نزع
‘‘کے موضوع پرمختصر بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن
دینے کا شرعی طریقہ سکھایا نیز عملی طور پر اس میں شریک ہونے کا ذہن بھی دیا۔آخر میں جواسلامی بہنیں غسل میت دینے کی خواہش رکھتی ہےان سے فالواَپ
کے لئےان کےنام و رابطہ نمبر بھی لئے گئے۔