دعوت
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 2جولائی 2021ء کو فتح جنگ پنجاب میں یادِ
مدینہ اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار اسلام آباد شعبہ حج و عمرہ حاجی عبدالوحید عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے حج کی اقسام، حج کے فرائض، حج کے ایام، حج کی شرائط اور حاضری مدینہ کے فضائل
بیان کئے ۔(رپورٹ:
مبشر حسن عطاری، شعبہ حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون)
دعوت
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے تحت یکم جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کےرکن زون غلام
جیلانی عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
لاہور جنوبی زون حاجی عبد الرشید عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور خوفِ
خدا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے کاموں کو بڑھانے اور کوشش تیز کرنے کا
ذہن دیا۔ (رپورٹ:
غلام جیلانی عطاری،شعبہ ڈونیشن سیل
ڈیپارٹمنٹ)
اراکین شوریٰ حاجی جنید عطاری اور حاجی سید لقمان عطاری کا
مدنی مقصد کورس میں بیان
دعوت
اسلامی کے شعبہ انٹر نیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں ”مدنی مقصد کورس“ کا سلسلہ جاری ہےجس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے
ہوئے عاشقان رسول شریک ہیں۔کورس میں اراکین شوریٰ وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت
فرمارہے ہیں۔
یکم
جولائی 2021ء کو رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی نے” دعوت
اسلامی کے مبلغ کیلئے خوداری کی اہمیت “ کے حوالے سے
بیان فرمایا اور اس کے متعلق امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا انداز بتایا۔
بعد
ازاں رکن شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری نے ”ہمارا مدنی مقصد“ کے موضوع پر
بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ: سید
احسن عطاری، شعبہ انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ)
کوئٹہ زون کے ذمہ دار محمد منیر عطاری کی A.P.P.Cبیوروچیف نذر محمد سے
ملاقات
دعوت
اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ زون کے ذمہ دار محمد منیر عطاری نے کوئٹہ
پریس کلب کے ممبر و سینئر صحافی A.P.P.C بیوروچیف نذر محمد سے ملاقات
کی۔
محمد
منیر عطاری نے انہیں دعوت اسلامی دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور
فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش
کی۔
نذر
محمد نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کا سراہا اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے
اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد منیر عطاری، کوئٹہ زون مدنی چینل عام کریں ڈسٹری بیوشن)
دعوت
اسلامی کے شعبہ جامعۃا لمدینہ بوائز کے تحت 30 جون 2021ء کو ملتان ریجن کے مختلف جامعۃ
المدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں دورۃا لحدیث شریف اور جامعۃ المدینہ دیگر طلبۂ
کرام نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز پاکستان مولانا محمد ظفر بشیر عطاری مدنی اور رکن شعبہ
مولانا عبد الستار عطاری مدنی نے تعلیمی و تنظیمی امور پر مدنی پھول بیان کیا اور
مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
مدنی
قافلے کی ترغیب دلانے پر ملتان ریجن کے دورۃ الحدیث شریف سے 50 طلبہ کرام 12ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے لئے تیار
ہوئے۔( رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری، پروجیکٹ
منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان)
دعوت
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 30 جون 2021ء کو مرکزی جامعۃ المدینہ
فیضان مدینہ گجرات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام نے شرکت
کی۔
نگران
شعبہ تعلیمی امور مولانا حاجی گل رضا عطاری نے تعلیمی و تنظیمی امور پرمدنی پھولوں
بیان کیا اور صحابہ کرام علیہم الرضوان سے محبت کرنے کا درس دیا۔( رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری، پروجیکٹ
منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان)
دعوت
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت لاہور ریجن کے مختلف جامعات المدینہ
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے علاوہ دیگر طلبہ
نے شرکت کی۔
تخصص
فی الفقہ مرکزی جامعۃ المدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مولانا نوید عطاری مدنی نے طلبہ
کرام کو مدنی قافلے سفر کرنے کا ذہن دیا جبکہ استاذ العلماء مفتی ہاشم خان قادری
صاحب مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی
کی۔
اسی
طرح مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری، مولانا نوید عطاری مدنی اور
مولانا کاشف عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ فاروق اعظم سادھوکی میں طلبہ کو 12 ماہ
کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
جامعۃ
المدینہ لاہور ریجن سے 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے طلبہ کرام کی
تفصیلات: ٭لاہور جنوبی زون ، 12 ٭لاہور شمالی زون، 130 ٭گوجرانوالہ زون، 150 ٭کے
پی کے زون، 30 ٭شیخوپورہ زون، 46، تخصص فی الفقہ لاہور ریجن، 18۔ ( رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری، پروجیکٹ
منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان)
کل مؤرخہ 04 جولائی 2021ء کو رات عشاء کی نماز
کے بعد دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں یادِ مدینہ کے
سلسلے میں محفلِ مدینہ ہوگی۔ محفل میں بانیِ دعوتِ اسلامی ، امیرِ اہل سنت حضرت
علامہ مولانا الیا س عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہخصوصی طور پر شرکت
فرمائیں گے اور مدینہ منورہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کی یاد سے متعلق
گفتگو بھی فرمائیں گے۔ اس موقع
پر نعت خوان حضرات بھی کلام پیش کریں گے۔
دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سےایک شعبہ
"عربی ڈیپارٹ" بھی ہے جو بحمد اللہ تعالیٰ اپنے اہداف کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
اس سلسلے میں ایک اور بہترین اورعمدہ کاوش کی گئی
ہے کہ " منظومہ شجرۂ قادریہ رضویہ
عطاریہ " عربی زبان میں ویڈیو اور پی ڈی ایف (Pdf) دونوں صورتوں میں پیش کیا جارہا ہے۔
ویڈیو میں آپ سن سکیں گے منظومہ کے مکمل اشعار
عربی لب ولہجہ خوبصورت انداز میں جبکہ پی
ڈی ایف (Pdf) میں آپ منظومہ کے اشعار کو عربی میں پڑھ سکیں گے۔ثواب کی نیت سے
زیادہ سے زیادہ عاشقان رسول تک شیئر فرمائیں۔
Facebook
https://www.facebook.com/473238936045560/videos/3895318937153626
YouTube
Website
https://arabicdawateislami.net/medialibrary/87168
PDF Link
دعوت اسلامی کے تعارف (Introduction) پر مشتمل ایک مختصراً عربی ڈاکومینٹری
ایک ایسی عظیم شمع جس نے عالم کو جگمگا دیا۔یقیناً دعوت اسلامی(Dawat-e-Islami) کی کاوشیں اور کامیابیاں (Achievements) کسی
سے پوشیدہ نہیں، اسی سلسلے میں دعوت اسلامی
کے تعارف (Introduction) پر مشتمل ایک مختصراً عربی ڈاکومینٹری کلپ بھی تیارکیا گیاہے جس میں دعوت اسلامی کے چند
نمایاں شعبہ جات (Departments) کا تعارف اور ان کی اب تک کی کارکردگی کو پیش نظر رکھا گیا
ہے۔
آپ بھی دیکھئے اور اپنے احباب و اہل محبت، خصوصا
عرب میں اپنے واقف کار دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کیجئے
Facebook
https://www.facebook.com/dawateislamiar/videos/466003314633781
YouTube
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون شاہ مرید کابینہ میں مدنی
مشورےکاانعقادہواجس میں 18 ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں پر کلام
کیا اور کارکردگی وقت پر دینے، علاقائی
دورہ کو مضبوط بنانےکےحوالےسےذہن دیانیز
ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلائی اور اسلامی بہنوں کی طرف سے دینی
کاموں سے متعلق کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے۔جبکہ سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتےہوئے حوصلہ افزائی بھی کی ۔ آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے وقت پر
کارکردگی دینے کی اچھی نیتیں پیش کیں۔
کراچی ساؤتھ زون 2 کابینہ میں کورس بنام ’’ فیضان
تجوید و نماز ‘‘ کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسزکےتحت گزشتہ
دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 کابینہ میں کورس بنام ’’ فیضان تجوید و نماز ‘‘ کاانعقاد
ہواجس میں طالبات سمیت 18اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون ذمہ
داراسلامی بہن نےکورس کے اختتام پر طالبات
کو علم دین حاصل کرنے میں رغبت دلاتے ہوئے مزید کورسز کرنے کا
ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے ،دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔ کامیاب طالبات کو کورسز کے سرٹیفکیٹ اور تحائف بھی دئیے نیز حوصلہ افزائی بھی کی جس پر طالبات نے مزید کورسز کرنےاور کروانے کی
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
Dawateislami