شخصیت کی تعمیر کے لئے  تربیت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ کامیاب ادارے اپنے عملے کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ان کی شخصیت میں نکھار پیدا کرنے کے لیے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کرتے رہتےہیں ۔الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم میں بھی عملے کی تربیت کے لئے تربیتی پروگرامز کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

اسی سلسلے میں لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر زبیر عطاری مدنی اور دارالمدینہ لاہور ریجن کے ٹیچرز،پرنسپلز،ایڈمن آفیسرز اور دیگر عملے نے فیضانِ مدینہ لاہور کا وزٹ کیا۔فیضانِ مدینہ میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری نے دارالمدینہ کے مقصد کے حوالے سے بیان فرمایا۔ رکن شوریٰ نے دارالمدینہ کے اسٹاف کی اخلاقی تربیت کرتے ہوئے طلبہ کے والدین کے ساتھ حسن سلوک کی خاص تاکید فرمائی۔

بیان کے بعد دارالمدینہ کے اسلامی بھائیوں کو فیضان ِ مدینہ میں مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کروایا گیا۔ (رپورٹ: محمد امین حفیظ، دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم)