شعبہ اصلاح اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  18 جون 2021ء کو ریجن ملتان ، زون بہاولپور کی کابینہ بہاولپور میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ نگران، کابینہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن، ڈویژن ذمہ داران سمیت ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کی کارکردگی مضبوط کرنے کے متعلق مدنی پھول سمجھائے گئے ۔ مدنی مذاکرہ کارکردگی، ہفتہ وار کارکردگی اور ماہانہ قفل مدینہ کارکردگی کو مضبوط بنانے کے مدنی پھول سمجھائے گئے ۔ اسکے علاوہ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی ایڈ کرنے کا طریقہ بھی سمجھایا گیا۔ اسلامی بہنوں کو اصلاح اعمال اجتماع کروانے کی ترغیب دلائی گئی نیز نئی اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ عوام اسلامی بہنوں کو سمجھانے کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔ اسلامی بہنوں نے اہداف کو قبول فرماتے ہوئے اصلاح اعمال کے تحت دینی کاموں کو ترقی دینے کا اظہار کیا۔

شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19  جون 2021ء کو شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات پاک کورسز مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ساؤتھ زون 2 کی زون ، کابینہ اور ڈویژن مشاورت ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں ترقی کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے مدرسات کو ٹیسٹ پاس کروانے، مدارس میں جائزے لینے، تفتیش کا نظام بہتر کرنے بالخصوص صفائی کا نظام بہتر کرنے کے حوالے سے نکات دئیے۔

پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے قاعدہ وناظرہ ٹیسٹ پاس مدرسات کی لسٹ تیار کرنے اور ماہ جون میں ہر ڈویژن میں نیو مدارس کھولنے کا ہدف بھی دیا ۔مدنی مشورے کے آخر میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران کو ڈونیشن کی اچھی کارکردگی پر تحائف دئیے۔ذمہ داران نے ہاتھوں ہاتھ اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 جون 2021ء کو شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرستہ المدینہ بالغات شیش محل لیاقت آباد کابینہ میں کورسز کے دو  مدارس کا جائزہ کیا ۔متفرق تحریری کام چیک کئے۔ مدرسہ کو تعلیمی معیار مزید بہتر کرنے اور تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔ پڑھنے والیوں کو تدریسی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد تدریسی خدمات انجام دینے اور نئے مدارس کھولنے کا ذہن دیا۔ ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار پیش کیا ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون، ٹنڈو محمد خان کابینہ میں ایک تاجر اسلامی بہن کے گھر پر شخصیات دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں بیوٹیشنز، لیڈیز ٹیلر اور اہل ثروت شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران نے شرکا کو وضو اور غسل کا طریقہ سکھاتے ہوئے مدنی پھول پیش کئے اور سنتو ں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ حلقے کے اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسيم کئے گئے۔

حیدرآباد ریجن کے شعبہ دارالمدینہ میں اپنی خدمات انجام دینے والی اسلامی بہنوں کی اس ہفتے  محاسبہ کارکردگی یہ رہی۔

125اسلامی بہنوں نے اپنا جائزہ لیا۔

16 اسلامی بہنوں نے ایک پارے کی تلاوت کی۔

34 اسلامی بہنوں نے آدھے پارے کی تلاوت کی۔

48 اسلامی بہنوں نے گھر درس دیا۔

28 اسلامی بہنوں نےروزانہ 1200 درود پاک پڑھے۔

99 اسلامی بہنوں نے روزانہ 313 درود پاک پڑھے۔

92 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کیا۔

18 اسلامی بہنوں نے تہجد پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

8 اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔

35نفل روزہ رکھنے کی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10 جون 2021ء  بروز جمعرات کراچی، صحرائے مدینہ زون، گلشن معمار کابینہ میں ریجن نگران اسلامی بہن نے کابینہ سطح ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں وقت کی قدر کرتے ہوئے رسالہ کاردگی بڑھانے اور شیڈول ہر ماہ جمع کر وانے کا ذہن دیا ۔ مزید مختلف دینی کاموں کے اہداف بھی دئیے ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 12 جون 2021 ء بروز ہفتہ کراچی ڈیفنس کابینہ  میں ریجن نگران اسلامی بہن نے کابینہ نگران و مشاورتوں کا مدنی مشورہ لیا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں اجتماعات میں اضافہ کرنے کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے اہداف دئیے۔ ساتھ ہی نیکی کی دعوت دینے کی اہمیت بتاتے ہوئے اہداف دئیے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 جون 2021ء کو بلوچستان، کوئٹہ زون میں ریجن نگران اسلامی بہن نے آن لائن مدنی مشورہ  لیا جس میں کوئٹہ زون نگران، قلات و خاران کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورےمیں دینی کام بڑھانے کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے شعبہ مشاورتوں کے شیڈول بنانے کے اہداف دئیے ۔ مزید تنظیمی کاموں میں پیش آنے والے مسائل کے حل بتائے۔ دونوں کابینہ میں کام مضبوط کرنے کے حوالے سے بھی کلام کیا۔

دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام 19 جون 2021ء کو کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے کراچی کی زون ساؤتھ 1 اور ساؤتھ 2 کی شعبہ روحانی علاج کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن و زون شعبہ روحانی علاج ذمہ داران اور تعویذات عطاریہ کے بستے کی ناظمہ و مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے آقا کریم ﷺ کی دکھیاری امت کی خیرخواہی کرنے اور ان کی دلجوئی کرنے کا ذہن دیا گیا۔اس سلسلے میں پابندی وقت کے ساتھ بستہ لگانے اپنے شعبے کی اسلامی بہنوں کا تقرر مکمل کرنے کے اہداف بھی دئیے گئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدینہ مسجد شاہدرہ لاہور میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ مولانا نوید عطاری مدنی نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 جون 2021ء بروزجمعرات کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے زون ساؤتھ 1 میں زون سطح کامدنی مشورہ لیا جس میں زون تا علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں عاجزی و انکساری کے بارے میں بیان کرتے ہوئےاپنی غلطی تسلیم کرنے اور رجوع کرنے کی تربیت فرمائی۔ ساتھ ہی تقرری مکمل کرنے، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں ذمہ داران کی شرکت اور جن کابینہ میں تعویذات عطاریہ کا بستہ نہیں لگتا وہاں بستہ شروع کرنے کے اہداف دئیے گئے نیز سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 جون 2021ء  بروز جمعہ کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے تمام زون نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں کارکردگیوں کا جائزہ لیا ۔ ازدیاد حب کی کارکردگی، فیضان اسلام کارکردگی اور ماہانہ کارکردگیوں کی کمی کو دور کرنے کے اہداف دئیے نیز مدنی مشوروں کا نظام بہتر بنانے کی بھی تربیت کی۔