6۔ مؤلف: عبد اللہ ہاشم عطاری مدنی ( مرکزی جامعۃا لمدینہ فیضانِ مدینہ باب المدینہ
کراچی
دین اسلام
کی تمام عبادات خواہ جسمانی (جیسے روزہ) ہوں
یا مالی ( جیسے زکوٰۃ) ہر عبادت میں دینی فوائد کے ساتھ ساتھ بے شمار دنیاوی فوائد بھی ہیں ۔
قربانی کرنا بھی
دین اسلام کی عبادات مالیہ میں سے ایک عمدہ عبادت اورشعائر اسلام میں سے ہے۔ جو ہر
مالک نصاب مسلمان پرسال میں ایک مرتبہ واجب ہے۔ قربانی کا مفہوم یہ ہے کہ "مخصوص
جانور کو مخصوص دنوں میں اللہ کے نام پر قربان کردینا"
قرآن اور قربانی:
قربانی کرنے کا
حکم اللہتعالیٰ نے قرآن پاک میں
کئی جگہ ارشاد فرماتا ہےجیسا کہ اللہتعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ ترجمہ کنز الایمان:تو تم اپنے رب کے لیے نماز
پڑھو اور قربانی کرو۔( الکوثر :2) قربانی کرناحضرت ابراہیم کے سنت ہے ،جسے
شریعت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم میں باقی رکھا گیا اسی لیے مسلمان ہر سال اس واقعہ کی یاد میں قر بانی کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السّلامکی قربانی کا ذکر سورۃ الصافات کی آیت نمبر 107 میں یوں ذکر فرمایا :وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْـحٍ عَظِـيْمٍ ترجمہ
کنز الایمان:اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے کر اسے بچا لیا ۔
احادیث اور
قربانی:
جس طرح قرآن مجید میں قربانی کرنے کا حکم دیا گیا اس
کی بے شمار احادیث میں قربانی کے فضائل اور صاحب نصاب ہونے کے با وجود قربانی نہ کرنے والوں کے لیے وعید ذکر کئے گئے
ہیں اور رسو ل اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مدینہ منورہ کے 10 سالہ قیام میں ہر سال
قربانی فرمائی۔ صحابہ کرام رضی اللہُ عنہم ، تابعین، تبع تابعین، ائمہ مجتہدین، اسلاف اور
اکابر الغرض، پوری امت کا متواتر اور مسلسل عمل بھی
قربانی کرنے کا ہے۔
(1)قربانی کرنے
والے کو قربانی کے جانور کے ہر بال کے بدلے میں ایک نیکی ملتی ہے ۔
(تِرمِذی ج۳ص۱۶۲حدیث ۱۴۹۸، ابلق گھوڑے
سوار)
(2)جس شخص میں
قُربانی کرنے کی وُسعَت ہو پھر بھی وہ قربانی نہ کرے تو وہ ہماری عید گاہ کے قریب
نہ آئے۔ ( اِبن ماجہ ج۳ص۵۲۹ حدیث۳۱۲۳،
ابلق گھوڑے سوار)
قربانی کے 5
دنیاوی فائدے:
جس طرح قر نانی
کے بے شمار دینی فوائد و فضیلت ہے اسی طرح قربانی کے بے شمار معاشی و دنیاوی فوائد بھی ہیں جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں
(1)تجارت میں
اضافہ ہو تا ہے:
وہ اس طرح ہے قر با نی کرنے والے کے لیے افضل ہے کہ وہ عمدہ و
اعلیٰ جانور کی قربانی اللہکی بارگاہ میں پیش کرے اس لئے وہ جانور منڈی سے اچھا ،اعلیٰ و
عمدہ جانور کی خریداری کرتا ہے جس کے نتیجہ میں وبیوپاری کی تجارت میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ مزید جانور
فروخت کرنے کے لیے منڈی میں لے آتے ہیں۔
(2)غریبوں کی
مدد ہو تی ہے:
قربانی کے
گوشت کے ذریعہ خصوصی طور پر ان غریبوں کی مدد کی جاتی ہے جو پورے سال
گوشت خرید کر کھانے کی طاقت نہیں رکھتے تو قربانی کرنے والا گوشت کے ذریعہ ان کی مدد کرتا ہے۔
(3) قربانی میں
اخوت اور بھائی چارگی ہے:
قربانی ہمیں بھائی چارگی اور اخوت کا پیغام
دیتی ہے قربانی دوست،رشتہ دار ،امیر کا
غریب سے ملتے کا ایک ذریعہ و سبب ہے اس طرح قربانی کے ذریعہ ایک دوسرے کے لیے اخوت
اور بھائی چارگی کا ماحول پیدا ہو جاتا ہے۔
(4) قربانی کرنے
سے دین کے لیے قربانی کےجزبے میں اضافہ ہوتا ہے:
قربانی کرنے
والوں کو چاہیے کہ وہ قربانی کرتے وقت یہ نیت کرے کہ جس طرح اس جانور کی قربا نی
کر رہا ہوں اگر دین کو میرےمال و اولاد و جان کی ضرورت پیش آئی میں وہ بھی قربان کر دوں گا اس طرح دین کے
لیے قربانی کے جزبے میں اضافی ہوتا ہے۔
(5) قربانی
کرنے سےایثار کا جزبہ پیدا ہوتا ہے:
قربانی کرنے سے
ایثار کا جزبہ پیدا ہوتا ہے کہ اپنی
خریدی ہوئی چیز کسی اور کو بغیر عوض کر دیدی جاتی ہے جس سے وہ بندہ بھی خوش ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ بھی راضی ہو تا ہے۔
اللہتعالیٰ سے دعا ہے :یا اللہ! ہمیں خلوصِ دل کے ساتھ قربانی کرنے کی توفیق و
سعادت نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
حیدرآبادزون ٹنڈو محمد خان کابینہ کی ڈویژن ملاکا تیار میں محفل نعت اجتماع
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآبادزون ٹنڈو
محمد خان کابینہ کی ڈویژن ملاکا تیار میں محفل نعت اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں
نےشرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے ’’صلح رحمی ‘‘کے
موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت اجتماع
میں شریک اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی
کرنے، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا نیز ڈویژن میں ہونےوالےدینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی
اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جبکہ نیکی کی دعوت کے فضائل بتاتےہوئے شخصیات خواتین کے
گھروں میں دینی حلقے رکھوانے کاہدف دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی
علاج للبنات کے تحت 29، 30اور یکم جولائی 2021ءکوکراچی
ریجن ساؤتھ سینٹرل زون دارالسنہ میں کورس بنام ’’روحانی علاج‘‘ کا انعقاد ہواجس
میں کراچی ،حیدرآباد، فیصل آباد ،لاہور اور اسلام آباد سے معاونہ اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
پاکستان
سطح کی روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے
معاونہ اسلامی بہنوں کی تربیت کی اورشعبے
کےدینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بیان کئے اوردینی کاموں حصہ لینےکاذہن دیاجبکہ ہفتہ وار
اجتماع پاک میں شرکت کرنےاور دینی کاموں
میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی آخر میں اچھی کارکردگیوں پر تحائف بھی دیئے۔
پاکستان کے شہر راولپنڈی اور نوابشاہ زون میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقاد
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی اورنوابشاہ زون میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں حیدرآباد
ریجن، زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودینی
کاموں کےحوالےسے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنےکے حوالےسےذہن سازی کی اوردینی کاموں کی کارکردگی اور ہفتہ واررسالہ کارکردگی
سافٹ ویئر پرانٹری کرنےکےمتعلق نکات بتائے
جبکہ آن لائن تقرری اورماتحت کی کارکردگی کافالو اَپ کرنےکےحوالےسےمدنی پھول دیئے اور نئی ڈویژن میں دینی کاموں کا
آغاز کرنے ، تقرری مکمل کرنے کے اہداف بھی دیئےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں
کااظہارکیا ۔
7۔ مؤلف : علی رضا عطاری ( درجہ خامسہ جامعۃ المدينۃ فیضان مدینہ کراچی
)
مخصوص
جانور کو مخصوص دنوں میں اللہ عزوجل کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے
ذبح کرنا قربانی کہلاتا ہے۔
قربانی
ایک ایسا اسلامی فریضہ ہے جسکی قرآن وسنت میں بہت تاکید بیان کی گئی ہے۔
قربانی
اللہ عزوجل
کو اتنی محبوب ہے کہ اللہ عزوجل نے گزشتہ امتوں کو اسکا حکم دیا۔
جیساکہ
اللہ تعالی
قرآن پاک میں ارشاد فرمایا: وَ لِكُلِّ
اُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا لِّیَذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلٰى مَا رَزَقَهُمْ
مِّنْۢ بَهِیْمَةِ الْاَنْعَامِؕ-فَاِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ فَلَهٗۤ
اَسْلِمُوْاؕ-وَ بَشِّرِ الْمُخْبِتِیْنَۙ(۳۴) ترجَمۂ کنزُالایمان: اور
ہر امت کے لیے ہم نے ایک قربانی مقرر
فرمائی کہ اللہ کا
نام لیں اس کے دئیے ہوئے بے زبان چوپایوں پر تو تمہارا معبود ایک معبود ہے تو اسی
کے حضور گردن رکھو اور اے محبوب خوشی سنادو ان تواضع والوں کو ۔ (الحج : 34 )
سنت
ابراہیمی کی اتباع کی نیت سے حکم الہی پر عمل کرتے ہوئے خوش دلی سے قربانی کرنے کے
جہاں اُخروی فوائد ہیں وہیں اسکے دنیاوی فوائد بھی ہیں۔
1۔اخوت و بھائی چارگی:
قربانی
ہمیں اخوت و بھائی چارگی کا درس دیتی ہے۔ سال بھر لوگ مصروفیات کی بناء پر ایک
دوسرے سے مل نہیں پاتے مگر جونہی قربانی کا وقت آتا ہے تو ایک رشتہ دار دوسرے رشتہ
دار سے، ایک دوست دوسرے دوست سے اور ایک امیر ایک غریب سے اخوت اور بھائی چارگی
کرتا نظر آتا ہے ۔
2۔ فضائی ماحول خوشگوار:
قربانی
کے ذریعے فضائی آلودگی میں بےحد کمی واقع ہوتی ہے کیونکہ سارا سال قربانی کے لیے
لاکھوں جانور پالے جاتے ہیں اگر عید قربان پر جانور ذبح نہ کئے جائیں تو ظاہر سی بات ہے کہ جانوروں کی
تعداد بڑھنے سے انکی لید اور گوبر میں بھی اضافہ ہوگا جس کے سبب فضاء آلودہ اور
بہت زیادہ متاثر ہوگی پھر فضائی آلودگی سانس لینے میں دشواری کا باعث بنے گی۔
3۔ غریبوں کا فائدہ:
معاشرے
میں قربانی کے ذریعے جو دیگر فوائد حاصل ہوتے ہیں ان میں سے ایک بڑا فائدہ غریب
لوگوں کا ہے۔ کیونکہ قربانی کا گوشت رشتہ داروں اور غریبوں میں بھی تقسیم کیا جاتا
ہے جس سے غرباء کو عام طور پر ایسا کھانا میسر آجاتا ہے کہ جس سے وہ اکثر محروم
رہتے ہیں۔نیز قربانی کی کھالوں کا مصرف بھی فقراء و مساکین ہیں، اور چرمِ قربانی
سے کئی غریب لوگوں کی امداد ہوجاتی ہے اور ان سے وہ اپنی ضروریات پوری کرلیتے ہیں۔
4۔روزگار کے مواقع:
عید
قربان کے آتے ہی معاشرے میں خریدوفروخت اور تجارت کا ایک بڑا سلسلہ شروع ہوجاتا
ہے۔ کیونکہ غریب کسان اور بہت سے لوگ جانوروں کو مویشی منڈیوں میں بیچنے کے لیے
سال بھر پالتے اور انکی دیکھ بھال کرتے ہیں اور بقرعید سے پہلے انہیں بھاری رقوم
کے عوض میں فروخت کردیتے ہیں۔ان جانوروں کو منڈیوں تک لے جانے کیلئے مختلف گاڑیاں،ٹرک
اور کنٹینر وغیرہ کرایہ پر استعمال ہوتے ہیں ان(گاڑیوں) میں پٹرول یا فیول ڈلوایا
جاتا ہے۔
عید
قربان کے موقع پر جگہ جگہ چارہ،گھاس اور چھری، بگدے وغیرہ بیچنے اور تیز کرنے کے
اسٹال(Stall) بھی لگائے جاتے ہیں اور جانوروں کی حفاظت کیلئے
کئی مقامات پر چوکیدار رکھے جاتے ہیں۔ نیز ان دنوں میں قصاب گھر گھر جاکر جانور
ذبح کرتے اور گوشت کا قیمہ،بوٹی وغیرہ بنایا کرتے ہیں۔
قربانی کے گوشت سے مختلف قسم کی ڈشیں:
تکے،
کباب وغیرہ بنانے کیلئے ہوٹلوں پر کثرت سے آڈر دیے جاتے ہیں۔ ان تمام لوگوں کا
روزگار قربانی سے وابستہ ہوتا ہے۔ الغرض قربانی کے موقع پر ہزاروں نہیں لاکھوں نہیں
بلکہ کروڑوں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں اور انہیں بہت فائدہ ہوتا ہے۔
5۔ملکی معیشت :
قربانی
کے آتے ہی جانوروں کی آمدورفت کے لیے جو ذرائع نقل و حمل استعمال ہوتے ہیں وہ کئی
مقامات پر ٹول ٹیکس ادا کرتی ہیں اور منڈیوں میں جگہ کے حساب سے کرایہ دیا جاتا ہے
اور جانوروں کو خریدتے وقت جو ٹیکس دیا جاتا ہے ان سب سے ملکی خزانے کو تقویت ملتی
ہے۔
پاکستان
کی آبادی تقریبا 20 کروڑ ہے جن میں سے ہر سال 1 کروڑ 22 لاکھ لوگ قربانی کے فریضہ
کو انجام دیتے ہیں اور لاکھوں جانور ذبح کرتے ہیں۔
تحقیق
کے مطابق پاکستان سالانہ 80 کروڑ ڈالرز کی چمڑے کی مصنوعات برآمد کرتا ہے جس کے لیے
سب سے اہم ذریعہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں ہیں۔
ہماری
مصنوعات میں استعمال ہونے والی چمڑے کی کل ضروریات کا تقریبا 40 فیصد حصہ قربانی
کے 3 دنوں میں پورا ہوجاتا ہے ان کھالوں سے جیکٹیں، جوتے اور چمڑے کی دیگر چیزیں
بنائی جاتی ہیں۔ الغرض قربانی کے ذریعہ ملکی معیشت کو بے شمار اور حیران کن فائدے
ہوتے ہیں۔
8۔ مؤلف: محمد وقار یونس ( درجہ رابعہ جامعۃ المدینہ فیضان عبداللہ
شاہ غازی کراچی )
دین
اسلام کتنا کامل اور اکمل مذہب ہےکہ اس میں معاشیات کی رہنمائی ہے تو کہیں معاشرتی
زندگی گزارنے کا طریقہ بتایا گیا ہے ،کہیں اپنے رب سے لو لگانے کا حکم ہے تو کہیں
مخلوق کی خیر خواہی کی ترغیب ہے اگر ہم عبادات کی طرف نظر عمیق کریں تو بھی معلوم ہوگا کہ
عبادات دو طرح کی ہوتی ہیں ۔
ایک
بدنی جیسے نماز، روزہ
وغیرہ اور دوسری مالی جیسے زکوۃ وغیرہ اسی طرح قربانی بھی ا یک
اہم عبادت ہے جس کا
تعلق مالی عبادت سے ہے قربانی ہر مسلمان آزاد عاقل بالغ اور صاحب استطاعت شخص پر
ایام قربانی میں کسی ایک دن واجب ہے۔
جہاں
قربانی کے دینی فوائد ہیں وہیں قربانی کرنے کے دنیاوی فوائد کا بھی شمار نہیں یہاں اختصار کے ساتھ
قربانی کرنے کے پانچ دنیاوی فوائد ذکر کیے جائیں گے۔
1۔ قربانی کا جانور خریدنے سے ذبح کرنے تک اگر ہم
نظر کریں تومعلوم ہوگا کہ اس میں کاروبار کس کس طرح ترقی کا
راز پوشیدہ ہے جیسے جانور کے لیے جارہ چھری ، چاقو کی خریداری ، جانور کی سجاوٹ
وغیرہ کا سامان وغیرہ۔
2۔ اجتماعی قربانی میں ہم جب ملکر قربانی کرتے ہیں تو آپسی بھائی چارہ، روای وغیرہ کو فروغ ملتا ہے۔
3۔ قربانی کا گوشت جب تقسیم کیا جاتا ہے تو اس سے وہ لوگ بھی گوشت
کی لذت حاصل کرلیتے ہیں جو سال بھی کبھی کبھی گوشت کھاتے ہیں۔
4۔ قربانی کی کھال سے جہاں چمڑے کی صنعت (Leather
Indurry) كو فروغ ملتا ہے، وہیں اس سے مدارس اسلامیہ
کو بھی کافی حد تک مالی معاونت حاصل ہوجاتی ہے۔
۵۔ جانور کو گاؤں دیہات سے منڈی اور پھر وہاں سے مختلف
شہروں تک لانے لے جانے
میں جہاں Trareport
Industry ترقی کرتی ہے وہیں غریب اور نادار مزدوروں
کی روزی کا بھی سامان ہوتا ہےْ۔
اللہ
عزوجل سے دعا ہے جہاں ہمیں قربانی سے دنیاوی فوائد حاصل ہوں وہیں اس کی اخروی
نوازشوں سے بھی محر ومی نہ ہوں ۔ امین
بجاہ النبی الکریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے
تحت گزشتہ د نوں ناظم آباد کے قریبی علاقے جہانگیر آباد میں
قائم مدرستہ المدینہ بالغات میں تربیتی
سیشن کاانعقادہواجس میں مدرسات نےشرکت کی ۔
پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کی کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے مدرسہ کے تعلیمی و اخلاقی معیارکو مزید
بہتر کرنے کےحوالےسےنکات بتائےاور پڑھنے والی اسلامی بہنوں کےتکمیلی تدریسی ٹیسٹ
دلواکر نئے مدارس کے آغاز کرنےکا ہدف دیاجس
پر مدرسات نے اچھی نیتوں کا بھی اظہار کیا
۔
Madani
Mashwarah of Zimmadar Islamic sisters conducted in Lesotho Kabinah, South
Africa
Kabinah
Nigran Islamic sister followed up the Kaarkardagi (performance) of the
attendees
[Islamic sisters], did their Tarbiyyah and provided them the points on
improving the department’s religious activities.
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت یکم جولائی بروز جمعرات 2021ءکو خانیوال کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں ملتان ریجن، کابینہ، ڈویژن فنانس ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاکستان
سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے ای- رسید استعمال
کرنےکاذہن دیا اوراس کی نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی مزید ای -رسید کے نظام کو مظبوط کرنےکے حوالے سے ترغیب دلائی اور ڈونیشن جمع کرنےکےاہداف بھی دیئے نیز ڈونیشن کارکردگی بر وقت جمع
کروانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ذہن دیا
اورشعبے کے کاموں میں بہتری لانے کے حوالے
سے ترغیب دلائی ۔
خانیوال جامعۃالمدینہ للبنات دورۃالحدیث میں تربیتی سیشن
جبکہ شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کےزیر
اہتمام ملتان زون خانیوال میں قائم جامعۃالمدینہ للبنات میں دورۃالحدیث کی طالبات میں تربیتی سیشن کاانعقادہوا میں ملتان ریجن نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کرتےہوئے طالبات کو نیکی کی دعوت دینے کے
فضائل سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے ،دینی کاموں میں حصہ لینےکا ذہن دیا ۔ مزید ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی
جس پر طالبات نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
Under the supervision of Dawat-e-Islami, a weekly
Madani
Mashwarah was conducted on 28th June 2021 in Welcome Kabinah, South
Africa. Islamic sisters from Zaili to Kabinah had the
privilege of attending this spiritual Mashwarah.
Kabinah
Nigran Islamic sister followed up the Kaarkardagi (performance) of the
attendees
[Islamic sisters], did their Tarbiyyah and motivated gave them to
watch the Madani Muzakirah, read the weekly booklet and improving the religious
activities.
ملتان ریجن بہاولپور زون کی مختلف ڈویژنز (فورٹ عباس
، شاہدرہ اور حماتیہ )میں کفن دفن تربیتی اجتماعات
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن
بہاولپور زون کی مختلف ڈویژنز (فورٹ عباس ، شاہدرہ اور حماتیہ )میں
کفن دفن تربیتی اجتماعات
منعقد ہوئےجن میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نےغسل میت دینے ،کفن کاٹنے اور پہنانے کاشرعی طریقہ بتایا نیز دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئےدینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ موت کی
تیاری کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنےاور سنتوں پر عمل کرنے کی نیتیں بھی کروائی ۔
Shrouding and burial Tarbiyyati Ijtima’ held in
Lesotho Kabinah, South Africa
Under the supervision of ‘Majlis shrouding and
burial (Islamic sisters)’, a shrouding and burial Tarbiyyati Ijtima’ was conducted on 28th
June 2021 in Lesotho
Kabinah, South Africa. 20 Islamic sisters had the
privilege of attending this spiritual gathering.
Kabinah Nigran Islamic sister delivered a Sunnah-inspiring Bayan
and explained the attendees (Islamic
sisters) the method of giving Ghusl to the deceased [Islamic sister] and shrouding the deceased [Islamic
sister]. Moreover, she gave them the mindset of contemplating the Judgement Day and motivated them to keep associated with the religious environment of Dawat-e-Islami.
Dawateislami