دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں ملتان ریجن بہاولپور زون کی مختلف ڈویژنز (فورٹ عباس ، شاہدرہ اور حماتیہ )میں کفن دفن تربیتی اجتماعات منعقد ہوئےجن میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نےغسل میت دینے ،کفن کاٹنے اور پہنانے کاشرعی طریقہ بتایا نیز دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئےدینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ موت کی تیاری کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنےاور سنتوں پر عمل کرنے کی نیتیں بھی کروائی ۔