دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغات کےزیراہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون کی ڈویژن دوآبہ میں
تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ
بالغات کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیا اور مزید بہتری لانےکےحوالے سے اپڈیٹ
نکات بتائے نیز تفتیشی جدول کےحوالے سے
معلومات فراہم کرتے ہوئے طالبات کےساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے اور ان کو نماز وطہارت کےمسائل سکھانے کاذہن دیا
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
اسی طرح سیشن کےاختتام پرایک اسکول
ٹیچر اور ان کی طالبات کےساتھ نیکی کی
دعوت کا سلسلہ ہوا۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کا مختصر تعارف پیش کرتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیااور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی نیز انہیں ذیلی حلقہ مشاورت کی ذمہ
داری بھی دی۔
دعوت ِاسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں ساہیوال زون
میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی شعبے میں بہتری لانےکےحوالے سےتربیت کی اور انہیں مدنی پھول دئیے نیز اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی کو مزید
بہتر بنانے کی ترغیب دلائی اور روزانہ رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کا
جائزہ لینے کا ذہن بھی دیا۔ آخر میں شعبے
کے دینی کاموں کو مزید مضبوط بنانے کے
حوالےسے اہداف دیئے۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم
للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون اطراف حافظ والا کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہو اجس میں شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی
بہن نے ا سکول ٹیچر پر انفرادی کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن دیا جس پرانہوں
نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں اپنااور اپنی
بیٹی کاایڈمیشن کروایا اور اپنے ساتھ مزید اسلامی بہنوں کو بھی
لانے کی نیت کااظہارکیا۔
پریشانیوں
کا بہترین علاج
توکُّل
( اللہ پر بھروسا)
(مؤلف: ابو رجب محمد آصف عطاری مدنی)
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے
’’علامات ترقیم‘‘ (Punctuation Marks) کا اہتمام ٭پڑھنے
والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کےلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر
میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین،
مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭مکمل کتاب کی دارالافتاء اَہلِ
سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی
بار پروف ریڈنگ
104 صفحات پر مشتمل یہ کتاب2020ء میں 1st ایڈیشن میں
تقریباً03ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔
اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی
کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جھنگ
زون میں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں کابینہ سطح کی علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہنوں
نےشرکت کی۔
علاقائی دورہکی ذمہ دار اسلامی بہن نےرسالہ کارکردگی انٹری کرنےکے حوالے
سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی نیز پاکستان سطح کے ہونے والے مدنی مشورے میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی اورعلاقائی دورہ کرکےنیکی کی دعوت دینےسے متعلق مدنی پھول دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون
میاں میر کابینہ میں دینی حلقےکاانعقادہوا جس میں مبلغات، معلمات اورذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار رسالہ
کارکردگی ، ذیلی کارکردگی جدول کا نفاذ اور
تقرری مکمل کرنےکےحوالے سے نکات بتاتے
ہوئےاسلامی بہنوں کو اہداف دیئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں تعداد بڑھانے کا ذہن بھی دیا جبکہ مدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلاتے
ہوئے ہفتہ واررسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنےاور دینی کاموں میں بہتری لانےکی ترغیب دلائی جس پراسلامی
بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوت اسلامی کے
شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم اسلام آباد ریجن کے زیر اہتمام 22 جون
2021ء کو ملتان خورد
میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ریجن
ذمہ دار ،نگران کابینہ،مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ناظم اور دیگر
اسلامی بھائی سمیت معززین علاقہ نے شرکت
کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی محمد حبیب
سلطان مدنی عطاری مدرس جامعۃ المدینہ نے ” قرآن پاک کی اہمیت” کے موضوع پر بیان کیا اور قرآن مجید کو
درست مخارج و صفات کے ساتھ پڑھنے کا ذہن دیا جبکہ حاضرین کو مدرسۃ المدینہ
بالغان میں پڑھنے اور اپنے مدنی منوں کو
مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم میں داخل کروانے کا ذہن دیا تا کہ
قرآن کریم کی تعلیم عام ہو۔
اس تقریب میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں کو تحائف بھی پیش
کئےگئے۔ (رپورٹ:
شعیب اشرف نقشبندی، ناظم مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم پنڈی گھیب)
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل
خان زون پہاڑپور کابینہ کے ڈویژن میں دینی حلقے کاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت
کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے اسلامی
بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے
کےحوالے ترغیبی بیان کیااوراپنی ماتحت کے کارکردگی جدول وقت پر وصول کرنے کاذہن دیا نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی اور
مدنی مذاکرہ کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے تربیت
کی جس پر اسلامی بہنوں اچھے جذبات کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں دینی حلقے کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کام احسن انداز میں کرنے کےحوالےسےترغیبی بیان کیااور
دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے،مدنی
مذاکرہ سننے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کاذہن دیا نیز دینی حلقے کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تربیت
کی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ اسلام کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ فیضان ِاسلام کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فیضان
اسلام کی ذمہ دار عالمی سطح تعلیمی امور
ذمہ دار ، مفتشہ اور شفٹ ناظمہ نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور فیضان آن لائن اکیڈمی میں پڑھنے والی
طالبات خصوصا ً فیضان اسلام پر خصوصی
شفقت کرنے کی ترغیب دلائی تاکہ وہ مستقل
پڑھتی رہیں ، شعبہ فیضان اسلام کی نیو مسلم کے لئے آن لائن اجتماع کے لئے لائحہ عمل اور ان سے
مضبوط رابطے کی ترغیب پر بات چیت ہوئی ۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ترکی اور ملائیشیا کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس
میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور عیدالاضحیٰ میں قربانی کرنے کے اہداف ، قربانی کرنے ، حصے ملانے اور ڈنیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
ساؤتھ افریقہ
ریجن کیپ ٹاؤن کابینہ میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن کیپ ٹاؤن
کابینہ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” اچھی اور بُری موت“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو اپنی آخرت کی تیاری کرنے اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا
نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔