10 رجب المرجب, 1446 ہجری
لاہور ریجن
گوجرانوالہ زون کی علی پور چٹھہ کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد
Tue, 29 Jun , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے
تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن گوجرانوالہ زون
کی کابینہ علی پور چٹھہ میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
رکن زون
ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے میں بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول بیان کرتے ہوئے مدرسۃالمدینہ
بالغات کے درجات کو مزید بڑھانے کےحوالے سے اہداف دیئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعداد
بڑھانے اور مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس پر مدرسات نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔