دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھوڑلائن کابینہ کی پانچ ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقوں کاانعقادہواجن میں 290اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرےبیانات کئے اوردینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز پڑھنےاجتماعات میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی نیز انفرادی کوشش کرنے کےفوائد بتاتےہوئے اسلامی بہنوں پردینی کاموں کےحوالے سے انفرادی کوشش کرنےکاذہن دیا جبکہ تمام کابینہ مشاورتوں و ڈویژن نگران و مشاورتوں نے مختلف ڈویژن کے دینی حلقوں میں شرکت کرکے تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت بلدیہ کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ میں کفن دفن تربیتی سیشن منعقد ہواجس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے غسلِ میت و کفن دفن کے متعلق دینی معلومات فراہم کیں اور اسلامی بہنوں کو ضرورت پڑنے پر غسل میت دینے کاذہن دیا نیز دعوت اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دی جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ 1 صدر کابینہ کے علاقے ہجرت کالونی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے غسلِ میت دینے اور کفن پہنانےسےمتعلق شرعی معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو موت اوراس کے بعد کے مراحل سےمتعلق آگاہی دیتےہوئےفکرآخرت کاذہن دیا ۔ اسی طرح ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے،مدنی مذاکرہ سننے اورنمازوں کی پابندی کرنےکی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اوکاڑہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودینی کاموں میں بہتری لانےکے حوالےسےمدنی پھول دیئے اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ترغیب دلائی نیز روزانہ رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئےہر ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 24جون 2021ء بروز جمعرات رانجھیانوالہ تحصیل بھیرہ شریف میں رہائشی فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں فیضان نماز کورس اور علاقہ سمیت ڈویژن سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رہائشی فیضان نماز کورس میں مبلغ دعوت اسلامی محمد انصر خان عطاری مدنی نگران زون بھلوال نے علم دین کی اہمیت کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو علم دین کی اہمیت پر مدنی پھولوں سے نوازا۔(محمد احمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز وا عتکاف)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اوکاڑہ زون میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں ڈونیشن بکس کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈونیشن بکس اور گھریلو صدقہ بکس وقت پر کھولنے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنوں کو گھروں پرصدقہ بکس رکھنے کاذہن دیاجس پر 25اسلامی بہنوں ہاتھوں ہاتھ نے صدقہ بکس کا آرڈر لکھوایا اور مزید آرڈر کروانے کی نیت پیش کی۔ آخر میں شعبے کے دینی کاموں کو کو مضبوط بنانے کے حوالےسے نکات فراہم کئے جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی پاکپتن کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں زون تا ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسز کی رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کوشعبے میں بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول سمجھائے نیز کارکردگی فارم فِل کرنےاور کارکردگی جدول وقت پر دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام22 جون 2021ء  بروز منگل رکن مجلس و رکن نواب شاہ زون زوار احمد عطاری د سمیت دیگر ذمہ داران نے ARYنیوز کے بیوروچیف عبدالغفور میمن صاحب سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔ (رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام22 جون 2021ء  بروز منگل فیضان مدینہ جوہرٹاؤن میں سینئر صحافیوں اور اخبار مالکان کی آمد ہوئی جن کا استقبال رکن لاہور ریجن عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے کیا۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن ذمہ دار نے سینئر صحافیوں اور اخبار مالکان کو مدنی مرکز میں موجود مختلف شعبہ جات، فیضان آن لائن آکیڈمی، ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ، پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ، پرفارمنس ڈیپارٹمنٹ، چائنز لینگویج ڈیپارٹمنٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے دعوت اسلامی کے پاکستان سمیت پوری دنیا میں دینی اور فلاحی کاموں بالخصوص فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن کے تحت ہونے فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر صحافیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فیضان مدینہ کے باہر کیش ڈیپوزٹ مشین میں عطیات بھی جمع کروائے، صحافیوں کے نام یہ ہیں: (1)گلزار احمد مصطفائی(2)چیف ایڈیٹر روزنامہ قدامت رانا آصف (3)انٹرنیشنل سپورٹس رپورٹر سینئر صحافی شجاع عباس سمیت فیصل نوید طور شامل ہیں (رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن کابینہ کی ڈویژن پاکپتن میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے میں بہتری کےمتعلق مدنی پھول سمجھائے گئے اورکارکردگی جدول وقت پر دینے کے حوالے سے ذہن سازی کی گئی نیز سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور کفن دفن تربیتی اجتماع منعقدکرنے کے حوالے سے نکات بتائےگئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی ڈویژن پاکپتن میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں دینی حلقہ اورمحفل نعت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

رکن زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبے میں ترقی کے مدنی پھول سمجھائے اور کارکردگی وقت پر دینے کے حوالے سے ذہن دیا نیز دینی کاموں میں بہتری لانے سے متعلق نکات سمجھائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون میں بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون ذمہ دار نے کابینہ ذمہ داراسلامی بہن کےساتھ باہم دینی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نےشعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گھریلوصدقہ بکس رکھوانے اور رسید فِل کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز کارکردگی جدول پر عمل کرنےاور کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے سے متعلق مدنی پھول دیئے جبکہ ڈویژن وائز شعبے میں تقرری کرنے اور ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرنے کا ہدف بھی دیاجس پراسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔