دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ وہاڑی میں دینی حلقہ ہواجس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔

شعبہ مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار اشرف عطاری نے شرکا کو مدنی چینل عام کرنے، دعوت اسلامی کےسوشل میڈیا پیجز کوسبسکرائب کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں ڈیٹا کا اسٹال لگانےاور 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: اشرف عطاری، ملتان زون ذمہ دار بہاولپوروہاڑی زون)


دعوت اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 23 جون 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کراچی ریجن  کے ذمہ دار، اراکین زون اوراسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج پاکستان ذمہ دارحاجی جنید عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بہنوں کے مدنی مراکز قائم کرنے، ان کے دینی کاموں میں معاونت کرنےاور اس شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کیا اور شرکا کو ہر کابینہ میں اسلامی بہنوں کے لئے شعبہ روحانی علاج کا کم از کم ایک یومیہ بستہ لگانے اور اس کے جگہ تلاش کرنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ دار محمدعثمان عطاری نے  فالکن پبلک انگلش اسکول بھلہ کریالہ چکوال کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسٹودنٹس کے درمیان بیان کیا۔

بیان میں شرکاکو کتاب، استاداور تعلیمی اداروں کا ادب کرنے کے بارے میں بتایا گیا۔ محمد عثمان عطاری نے بیان کرتے ہوئے شرکا کو نماز کی پابندی کرنے کی بھی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر مڈل تک اسٹوڈنٹس اور ان کلاسز میں پڑھانے والے ٹیچرز بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری، رکن مجلس مدنی کورسز و اعتکاف )


دعوت اسلامی کے شعبہ کورسز کے زیر اہتمام 23 جون 2021ء کو جامع مسجد گلزار حبیب ، مظفر آباد، کومی کوٹ میں ”فیضان نماز کورس (رہائشی)“ کاانعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلم مدنی کورسز محمد نعمان عطاری نے شرکا کو نماز کاعملی طریقہ، شرائط و فرائض کے ساتھ ساتھ دیگر شرعی مسائل بھی بتائے۔ شرکائے کورس نے درست مخارج کے ساتھ مدنی قاعدہ پڑھنے کا طریقے بھی سیکھا۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری، رکن مجلس مدنی کورسز و اعتکاف )


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 22 جون2021ء محمود آباد کفن دفن اجتماع ہوا جس میں کابینہ مشاورت، ڈویژن علاقہ مشاورت اور حلقہ مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے میت کو غسل دینے کی اہمیت اور فضیلت بیان کیاور شرکا کو غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کی نیت بھی کروائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن شعبہ کفن دفن)


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے رکن عزیر عطاری نے 22 جون 2021ء کو  ڈیفنس قیوم آباد چنیسر گوٹھ قبرستان میں گورکنوں سے ملاقات کی۔

رکن شعبہ نے انہیں غسلِ میت کا طریقہ سکھایا اور نماز پڑھنے کی نیت کروائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن شعبہ کفن دفن)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ کے لاہور ریجن کے ذمہ دار شمعون عطاری نے مختلف D.H.M.Sڈاکٹرز سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں شمعون عطار ی نے ہومیو پیتھک کالج کے پرنسپل سے ملاقات کی اور ڈاکٹرز کے اجتماع کے حوالے سے بات چیت ہوئی جس پر پرنسپل نے اجتماع کا انعقاد کروانے کے حوالے سے یقین دہانی کروائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ہومیو پیتھک کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن کے ذمہ دار شمعون عطاری اور متعلق شعبے کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری نے مدنی پھول بیان فرمایا اور کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ رکن شوریٰ نے نمایاں کارکردگی پر لاہور ریجن کے ذمہ دار شمعون عطاری کو تحفہ بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں بلدیہ کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع ہواجس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ دارسمیت 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں شجرہ شریف پڑھنے کی اہمیت اور اس سے حاصل ہونے والی روحانیت پر ترغیبی بیان کیا گیا نیز رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور عاملات نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی گئی جبکہ آئندہ ماہ بھی اصلاح ِاعمال اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی نیو کراچی کابینہ میں  کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت کفن دفن کی ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےغسل میت دینے اورکفن پہنانے سےمتعلق اہم شرعی مسائل سمجھائے نیز اسلامی بہنوں کو اس متعلق مدنی پھول بھی دئیے اور موقع پڑنے پرغسل میت دینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ  زون1 محمود آباد کابینہ کے تین ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقوں کاسلسلہ ہوا جن میں کابینہ و ڈویژن نگران مع مشاورتوں سمیت 77 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے ’’نیکی کی دعوت ‘‘کے موضوع پر بیانات کئے اوردینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں عملی طور پر حصہ لینے اوررسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینے کاذہن دیا نیز ہر ماہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کا ذہن دیا جبکہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بہتر کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون  1 گلشن کابینہ کے تین ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقوں کاانعقادہوا جن میں کابینہ و ڈویژن نگران مع مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسلامی بہنوں کی تعداد 113 تھی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرےبیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو اپنے اخلاق کو اچھا کرنے ،مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیانیزڈونیشن میں بہترین کارکردگی دکھانے پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی اور مزید اچھی کارکردگی کےحوالے سے نکات بتائے۔