کراچی اورنگی کابینہ کے ڈویژن بنگلہ بازار میں
ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی اورنگی کابینہ کے ڈویژن
بنگلہ بازار میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش
75 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ہر شعبے کے حوالے سے
مدنی پھول دئیےنیز ذمہ داراسلامی بہنوں کے ان کے شعبہ جات کے
حوالے سے کئے گئے سوالات کا تنظیمی طریقہ
کار کے مطابق جوابات بھی دئیے ۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی لانڈھی کابینہ کے 6 ڈویژنز میں
دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و
بیش 442 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات
کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
کراچی بن قاسم
زون قائد آباد کابینہ میں دو مقامات پر ماہانہ
دینی حلقوں کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن بن قاسم زون قائد آباد کابینہ کی ڈویژن مجید کالونی میں
ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس
میں 30 اسلامی بہنوں سمیت زون مشاورت شعبہ اصلاح اعمال، کابینہ مشاورت اور علاقہ تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
شعبہ اصلاح اعمال کی نگران نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں
کو مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے اور یوم قفل مدینہ منانے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح کراچی ریجن بن قاسم زون میں قائد آباد
کابینہ کے مقام جامعہ اصحاب کہف میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں کم و بیش
20 اسلامی بہنوں سمیت زون مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔
زون
مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کونیکی کی دعوت کے فضائل سے آگاہ کیااور انہیں
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی کھارادر کابینہ کے پانچ ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقوں کا انعقاد
کیا گیا جن میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن اور ریجن نگران اسلامی بہن سمیت کثیر اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی نیز دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں
عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی اورنگی کابینہ ڈویژن بنگلہ بازار میں اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے
ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
اسی طرح اورنگی کابینہ کی ڈویژن الفتح کالونی کے علاقے
غوثیہ چوک میں بھی اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کراچی محمود
آباد کابینہ میں اصلاح اعمال کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں کراچی محمود آباد کابینہ میں اصلاح اعمال کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی
ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ زون کی کوئٹہ کابینہ
میں میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون سطح کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اور رسالہ نیک اعمال کے متعلق بریف کرتے ہوئے
اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
کراچی لانڈھی
کابینہ ڈویژن جمعہ گوٹھ میں مدارس المدینہ بالغات کا جائزہ
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغات کے زیر اہتمام کراچی لانڈھی کابینہ ڈویژن جمعہ گوٹھ میں کابینہ
مشاورت مدرسۃالمدینہ بالغات نے مدارس المدینہ بالغات کا جائزہ لیا۔
اس
دوران مدارس المدینہ بالغات میں طالبات کی تفتیش کی، قراٰن پاک کی تجوید پر مدنی
پھول دئیےاور غیر حاضریوں پر توجہ دلائی، ساتھ ہی طالبات کو اخلاقی لحاظ سے مدنی
پھول دئیےجس پر طالبات نے ہاتھوں ہاتھ اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
کراچی ریجن
لانڈھی کابینہ کے ڈویژن کورنگی ساڑھے پانچ میں مدنی قاعدہ کورس کے درجے کا جائزہ
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن لانڈھی کابینہ کے ڈویژن کورنگی ساڑھے پانچ میں کابینہ
مشاورت شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی قاعدہ کورس کے درجے کا جائزہ لیا۔
اس دوران درجے میں ”قراٰن ِپاک کی اہمیت“ کے
موضوع پر بیان کیا اور طالبات کو مدرستہ المدینہ بالغات پڑھانے کا ذہن دیا۔
کابینہ مشاورت شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات ذمہ دار
اسلامی بہن نے دینی حلقے میں بھی شرکت کی
اور آخر میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے حوالے سے علاقہ اور ڈویژن مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ بھی کیا۔
کراچی ساؤتھ زون
1محمودآباد کابینہ ڈویژن
منظور کالونی میں 3 مدارس المدینہ بالغات کا دورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں مدرسۃ المدینہ بالغات کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی
ساؤتھ زون 1محمودآباد کابینہ ڈویژن منظور
کالونی کے 3 مدارس المدینہ بالغات کا وزٹ کیا ۔
اس دوران زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے جدول
چیک کیا اور فائلز چیک کیں نیز مدرسات کو مدنی پھول سمجھائے اور جدول پر مضبوطی سے عمل کرنے کا ذہن دیا ۔
کراچی لیاری
کابینہ کے علاقے کھڈا مارکیٹ کے بقیع مدرسۃ
المدینہ بالغات کے درجوں کا جائزہ
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لیاری کابینہ کے علاقے کھڈا مارکیٹ کے بقیع مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجوں کا جائزہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی کابینہ
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسے کا جائزہ لیا اور مدرسات کے ہمراہ مدنی
مشورہ کیا۔
شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی کابینہ سطح ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے
ہوئے تربیت کی اور تعلیمی معیار میں مزید نکھار پیدا کرنے اور
شعبے کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔
پاکپتن زون
بنگہ حیات کابینہ میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون بنگہ حیات کابینہ میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں سمیت4 مدرسات نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی
وقت پر دینے ، اپنے شعبےپر توجہ دینےاور ہدف والے رسالہ کی کارکردگی بہتر کرنے کی ترغیب دلائی۔ مدرسات نے ہدف کو پورا کرنے کی نیتیں پیش کیں۔