دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کورنگی ساڑھے 3 ،بلدیہ کابینہ مہاجر کیمپ کےعلاقے تُرک کالونی اور گلشن کابینہ کراچی میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نےشعبے میں ترقی کرنےکےحوالےسےمدنی پھول بیان کئے نیز جدول وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی اور روزانہ رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنے اعمال کےجائزہ لینےکاذہن دیتےہوئےتقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا ۔بلخصوص مدنی مذاکرہ کی اہمیت بتاتے ہوئے مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی اور دعوت اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیاجس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ فرائض و واجبات کی پابندی کے ساتھ ساتھ نوافل پڑھنےاور تہجد پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔