جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت معلمات کا تربیتی اجتماع

دعوت ِاسلامی کےشعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کےتحت گزشتہ دنوں پاکستان کے متفرق مقامات پر تربیتی اجتماعات کاسلسلہ ہوا جن میں

جامعات المدینہ گرلز کی معلمات و مدنی عملہ کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

اس اجتماع میں رکنِ شوریٰ اور نگران پاکستان کابینہ اور شعبہ تعلیمی ذمہ دار نےپردے میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن اور جامعۃ المدینہ گرلز کی پاکستان ذمہ دار و اراکین نے بھی متفرق دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی جبکہ اسلامی بہنیں کواپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے کوشش اور مختلف کورسز کرنے کاذہن دیا جبکہ دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن ہری پُور کابینہ اور پنڈی زون اسلام آبادمیں مدنی مشورے کاانعقادہوا جن میں زون تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ای- رسیداستعمال کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اورشعبے کےدینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ترغیب دلائی نیز سفری اخراجات و تقرری پر کلام کرتےہوئےماہانہ کارکردگی فارم سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے جبکہ کارکردگی جدول بر وقت جمع کروانےکاذہن دیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون کی ٹنڈو محمد خان کابینہ کے ماتلی ڈویژن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ریجن تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے ’’ترقی ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور شعبہ میں بہتری لانے کے حوالےسے نکات پیش کئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و دینی حلقوں میں مکتبۃ المدینہ کا اسٹال لگانے کےمدنی پھول دیئےآخر میں نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دئیے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ لطیف آباد نمبر 11 کے علاقے بسم اللہ سٹی میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے لیڈی ایڈوکیٹ آف سول کورٹ، لیگل ایڈوائزر آف دار الامان، ایلیگینٹ بیوٹی پارلر کی اونر، محکمہ پولیس کے گھر کی خواتین کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورس بنام ’’غسل میت سیکھنے‘‘ کاذہن دیا آخر میں شخصیات اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن آفندی ٹاؤن کےانیزا پارلراور ڈیسینٹ پارلر میں دینی حلقوں کا سلسلہ ہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

شعبے کی ڈویژن اور علاقائی ذمہ داراسلامی بہنوں نے نماز کا عملی طریقہ سکھایا اور نماز کے فضائل بھی بیان کئے نیزاسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے ۔


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں قراءت و فرض علوم سکھانے کے ساتھ ساتھ امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف ذمہ داران تشریف لارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں گزشتہ روز شعبہ اصلاح اعمال کے نگران مولانا سہیل عطاری مدنی نے شرکائے امامت کورس کے طلبا کی تربیت کی اور انہیں نفلی عبادات کا ذہن دیا جس پر طلبا نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد شہزاد عطاری، معلم امامت کورس)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈپارٹمنٹ للبنات کےتحت  گزشتہ دنوں جھڈو کابینہ کے ڈویژن کوٹ غلام محمد میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

میر پور خاص زون فنانس ذمہ دار اسلامی بہن نے ای- رسید فارم فِل کرواتے ہوئے اسےاستعمال کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ای -رسید استعمال کرنے کی نیتیں پیش کیں نیز ڈونیشن ٹیسٹ دینے کی ترغیب بھی دلائی اور شعبہ کےدیگر دینی کاموں کافالو اپ کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے تحت 24 جون 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز انوار الحق عطاری نے شعبے کے نظام میں مزید مضبوطی کیسے لائی جائے اس حوالے سے گفتگو کی اور شرکا کو شعبے کے دینی کاموں کو آپس میں تقسیم کرکے مکمل کرنےکا ذہن دیا۔ (رپورٹ: انوار الحق عطاری، نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن لاڑکانہ زون سہون شریف میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقادہواجس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اصلاح اعمال میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا طریقہ بتایا اور روزانہ رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری کا بلوچستان ہائی کورٹ کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے ڈاکٹر حفیظ اللہ خجک (ڈپٹی رجسٹرار ہائی کورٹ)، چیف جسٹس بلوچستان کے سیکورٹی اسکواڈ کے انچارج، چیف جسٹس بلوچستان، ڈپٹی سیکرٹری لا اینڈ پارلیمنٹری افیئرز، ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان کے اسٹاف لائبریرین آفیسرآغا سعد اللہ شاہ، جنرل شاہد بلوچ (بلوچستان نیشنل عوامی پارٹی ایڈو کیٹ) سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔محمد وقار عطاری نے آغا سعد اللہ شاہ سے لائبریری میں مکتبۃ المدینہ کی کتابیں رکھنے کے حوالے سے بات چیت کی جس پر انہوں نے رضا مندی کا اظہار کیا۔ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ہائی کورٹ بلوچستان میں شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تحفے میں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں صحرائے مدینہ زون میں  مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کو بستوں پر ترقی کرنےاورآرڈر بکنگ کرنے کےحوالے سے نکات بتائےنیز اسلامی بیانات کتاب جلد 6 ، ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور تقسیم رسائل کے حوالے سے کلام کرتے ہوئےاس کےاہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نےشرکت کی۔

رکن شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے احساس ذمہ داری کے متعلق اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول بیان فرمایا اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے حوالے سے معلومات دی جبکہ رکن شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی نے سوالات کے جوابات دیئے۔

مدنی مشورے میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اگلا لائحہ عمل طے کیا گیااور فیضان آن لائن اکیڈمی میں طلبہ کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)