دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ویسٹ لندن  کابینہ کے ڈویژن ولزڈن گرین (Willesden Green) میں کورس بنام”مسکرانے کے دینی فوائد “ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 25اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کے دینی اور دنیاوی فوائد بتائے نیز ہفتہ وار مدنی مذا کرہ سننے اور آئندہ ہونے والے کورسز میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔