دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں آئر لینڈ (Ireland)ریجن میں انگلش
زبان میں ”کفن دفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن دفن کے متعلق
معلومات اور میّت کو غسل دینے نیز کفن پہنا نے کا طریقہ سکھایا گیا ۔ اس موقع پر اسلامی
بہنوں نے تاثرات بھی دیتے ہوئے کہا
کہ اس کورس میں کفن دفن کا مکمل طریقہ سکھایا گیا اور کورس بہت اچھا رہا ۔ اسلامی بہنوں نے مزید کورسز کے لئے اچھی اچھی نیتیں
بھی کیں۔
یوکے برمنگھم
ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ(West Midlands)میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 5 ڈویژن سے ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے سے متعلق علاقے میں ہونے والےدینی
کاموں کو مزید بہتر بنانے، مسائل کو حل کرنے، مزید اسلامی بہنوں کو تربیت دیکر تیار
کرنے اور کورسز کروانے کا ذہن دیا گیا تاکہ اس شعبے کے تحت کام کو مزید مضبوط کیا
جاسکے۔
یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر
کے علاقوں میں اجتماعات
دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر
کے علاقوں( Doncaster, Rotherham, Heckmondwike,
Ravensthorpe, Westtown, Batley, Savile town, Whitaker Batley, Bradford, Leeds,
Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and Middlesbrough )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 777 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامى نے ”نرمی پیدا کیجیئے“کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات
کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حُسنِ اخلاق اپنانے اور اپنے اندر
نرمی پیدا کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی
کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
شعبہ لینگویجز ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی) کے تحت فُل
ٹائم چائنیز لینگویج کورس کا باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ
لینگویجز ڈیپارٹمنٹ کے تحت چائنیز لینگویج کورس (فل ٹائم) کا باقاعدہ آغاز کیا
جارہا ہے۔ کورس میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ 15 جولائی2021 ہے جبکہ کلاس کا آغازیکم اگست سے
ہوگا۔ (یہ کلاسزز فزیکل ہوں گی)
تفصیلات:
کلاس کی ٹائمنگ:صبح8:00بجے
سے دوپہر3:00
لیولز: لیول (1) تین
ماہ کا ،لیول (2) تین ماہ کا ، لیول (3) تین
ماہ کا
اس کورس میں داخلہ
لینے کے لئے شرائط:
وہ اسلامی بھائی جنہوں نے درس نظامی مکمل کیا ہوا ہو یاانٹرمیڈیٹ کیا
ہوا ہو وہ احباب رابطہ فرمائیں۔
کورس کی خصوصیات:چائنیز
مبلغ،قرآن ٹیچر ،آئی ٹی مدنی چینل (چائنیز)،چائنیز سوشل میڈیا،چائنیز دیگر شعبہ
جات
خصوصی رعایت:ہونہار
طلبہ کے لئے خصوصی رعایت اور اسکالر شپ
موجود ہے۔
مقام:فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور
داخلہ لینے کے لئے
اس لنک پر کلک کریں اور فارم فِل کر کے سبمنٹ کریں
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں
3 دن کا 12 دینی کام کورس ہواجس میں سندھ، پنجاب، بلوچستان،خیبر پختون خواہ اور کشمیر کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
کورس میں نگران پاکستان مشاورت و رکن شوری حاجی محمد شاہد
عطاری نے ملک کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے عاشقان رسول کی تربیت کی اور
دعوت اسلامی کے 12دینی کام کیسے کئے جائیں اس کے متعلق رہنمائی فرمائی ۔
کورس کے اختتام پر ٹیسٹ بھی لیا گیا جس میں نمایاں پوزیشن لینے والے اسلامی بھائیوں کو
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تحائف دیئے اورتمام شرکائے کورس کو
ملاقات سے نوازا ۔ اس موقع پر کورس میں شریک
عاشقان رسول کا کہنا تھا کہ یہ کورس کر کے
ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ نگران پاکستان نے
ہماری تربیت فرمائی اور 12 دینی کام کرنے کا انداز سکھایا،ہمیں 12دینی
کام کرنے کا جذبہ ملا ۔
22
جون 202۱ ء کو ساؤدرن ریجن میں ریجن نگران اسلامی
بہن نے موریشس کی ملک نگران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں موریشس میں فیضان شریعت کورس شروع کرنے پر بات
چیت کا سلسلہ ہوا مزید اس موقع پر دینی کاموں میں مضبوطی لانے کا ذہن بھی دیا ۔
شعبہ
علاقائی دورہ للبنات دعوت اسلامی کےزیراہتمام
22جون 2021ء کو جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 3 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ہفتہ وار
مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ
مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے ہمراہ 12 ماہ کے عاشقان رسول اور 12 دینی
کام کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں اور ذمہ
داران نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی سعادت پائی۔ مدنی مذاکرے کے بعد نگرانِ زون فیصل آباد محمد
عرفان عطاری مدنی نے تربیت فرمائی۔
دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام حبلی زون کہ بلگام کابینہ اؤر
گلبرگہ کابینہ میں کفن دفن 5دن کا تربیتی
کورس منعقد کیا گیا۔
شعبہ کفن
دفن للبنات دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام حبلی زون تمام کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبہ کفن دفن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام ممبئی ریجن، ناگپور زون میں
دو مقامات پر اصلاح اعمال تربیتی اجتماع منعقد ہوئے جن میں تقریباً 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔