شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام   گزشتہ دنوں ممبئی ریجن میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شرکا اسلامی بہنوں کو ڈیپارٹمنٹ کےاہم نکات اور نیو کارکردگی فارم سمجھائے نیز ای ۔رسید استعمال کرنے اور نئے اکاؤنٹ اوپن کروانےکا ہدف دیا جبکہ اسلامی بہنوں کو چندہ کرنےکی شرعی و تنظیمی احتیاطیں رسالے سےٹیسٹ دینے کا بھی ذہن دیتے ہوئے تقرری جلد مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام آکولہ زون میں مدنی مشورے کاسلسلہ ہوا جن میں زون وکابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نکات بتاتے ہوئے دینی کاموں کے اہداف دیئے نیز مدرسات سے ٹیسٹ دینے کے حوالے سے کلام کیا۔ مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجے کا جدول ، کارکردگی فارم نیز دیگر بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول سمجھائے نیز تقرری مکمل کرنے و ہفتہ وار رسالہ کارکردگی جمع کروانے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا۔

شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام 6 ماہ کے ہونے والے ناظرہ کورس کی تمام مدرسات کا رکن ریجن نےمدنی مشورہ لیا

جس میں مدرسات کو اس کورس کی اہمیت و ضرورت پر مدنی پھول پیش کئےنیز شعبہ کے تحت ٹیسٹ کامیاب طالبات سے مدرسۃالمدینہ بالغات لگوانے ہر گلی میں تعلیم قرآن عام کرنے کا مشن لے کر کام مزید مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ممبئی ریجن ، حبلی زون و بنگلور زون میں رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات کے درمیان ہونے والے دینی حلقے میں شرکت کی۔شرکا اسلامی بہنوں کو ماءِ مستعمل کے فقہی مسائل بتائے گئےنیز مرکز کی جانب سے دئیے گئے جدول پر عمل کرتے ہوئے جدول مکمل کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس پرفیشنلز کے زیرِ اہتما م گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عظیم الشان پروفیشنلز اجتماع منعقد ہوا۔ اجتماعِ پاک میں کراچی بھر سے پروفیشنلز افراد سے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی  محمد ثوبان عطاری نے Self-Management کے موضوع پر خصوصی بیان فرمایا۔


23 جون 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ اثاثہ جات کے ذمہ دار محمد صغیر عطاری مدنی نے مقامی ذمہ دار محمد اشتیاق عطاری اور رکنِ زون محمدعتیق عطاری کے ہمراہ ڈویژن کوٹلہ عرب علی خان پہنچے جہاں انہوں نے مسجد و مدرسے کے لئے وقف کئے گئے پلاٹ کا وزٹ کیا۔

ذمہ داران نے واقفین حاجی محمد لطیف صاحب اور حاجی محمد شفیق صاحب سے ملاقات کی اور انہیں یہاں شرعی و قانونی تقاضے پورا ہونے کے بعد جلد تعمیرات شروع کروانے کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: عتیق الرحمن عطاری، شعبہ اثاثہ جات)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام فیصل آباد میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کاروباری حضرات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

ابو البنتین حاجی محمدحسان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے عملی طوردینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ، عبد الرسول، آفس ذمہ دار شعبہ تاجران)


دعوت اسلامی کے شعبہ انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے تحت 23 جون 2021ء سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مبلغین کی ملک و بیرون ملک دینی کاموں کی تربیت کے لئے 12 دن پر مشتمل ”مدنی مقصد کورس“کا آغاز ہوچکا ہےجس میں پاکستان کے مختلف سے آئے ہوئے عاشقان رسول شریک ہیں۔کورس میں اراکین شوریٰ وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت فرمارہے ہیں۔

23 جون 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ”ایک مبلغ کا ملک و بیرون شیڈول کیسا ہونا چاہیئے“کے موضوع پر بیان کیااور مدنی قاعدہ و نماز کے اذکار کے تعلق سے شرکا کی تربیت کی۔

دارالافتاء اہلسنت کے علمائے کرام بھی فرض علوم کے تعلق سے شرکا کی تربیت فرمارہے ہیں۔ (رپورٹ: سید احسن عطاری، شعبہ بیرونِ ملک سفر ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 23 جون 2021ء کو احمد پور شرقیہ میں یاد مدینہ اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ قاری شوکت عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حج کے اقسام، حج کے فرائض، حج کے ایام، حج کے شرائط اور حاضری مدینہ کے فضائل بیان فرمایا۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری، شعبہ حج و عمرہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 22 جون 2021ء کو احمد پور شرقیہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران زون اور متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے شرکا کو عازمین عمرہ کی تربیت کے لئے مستقل عمرہ تربیت گاہ قیام کرنے کا ذہن دیا اور ذمہ داران کو عمرہ تربیت کا طریقہ سکھایا گیا۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری، شعبہ حج و عمرہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 22 جون 2021ء کو فیضان حسن جمال مصطفیٰ مسجد بہاول نگرمیں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران کابینہ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری محمد شوکت عطاری نے سنتوں بھرا فرمایا۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری، شعبہ حج و عمرہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کےزیر اہتمام 22 جون 2021ءبہاول نگر پنجاب کے مختلف ٹریول ایجنسیزمیں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ٹریول ایجنسیز کے اسٹاف کے شرکت کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے عمرہ کی اہمیت بیان کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے عملی طورپر دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری، شعبہ حج و عمرہ)