فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ
ستیانہ روڈ میں قربانی کے حوالے سےذمہ داران کی میٹنگ

28 جون 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ چرمِ
قربانی کے پاکستان سطح کے ذمہ دار سید کاشف عطاری نے فیضان آن لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے رکن شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی سلمان عطاری اور برانچ ناظم سید شکیل عطاری سے ملاقات کی اور
آن لائن قربانی کے حوالے سے مدنی مشورہ
فرمایا۔
مدنی
مشورے میں بکنگ کے طریقہ کار اور ہوم ڈیلیوری کے ساتھ قربانی پر گفتگو ہوئی۔ (رپورٹ:
محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں کلفٹن کابینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ بالغات کی مدرسات نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے ’’ تکبّر‘‘کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کی
سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیتےہوئےشعبہ میں بہتری لانےکے حوالے سے نکات بتائے اور شعبےکی
طرف سے دیئےگئےمدنی پھول مدرسات کوسمجھائے جس پر مدرسات نے تعلیمی معیار کو مضبوط
کرنے کے حوالے سے اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے
شعبہ شب و روز للبنات کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن ساؤتھ زون 2 میں بذریعہ اسکائپ
مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں زون نگران و مشاورت اور کابینہ نگران سمیت کم و بیش
18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ جات کی مدنی خبریں
دینے کےحوالےسے نکات بتائےاور ویب سائٹ پر شائع ہونے والی مدنی خبریں وزٹ کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اس کے علاوہ
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلےمیں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
مدنی مشورے کے
اختتام پر کابینہ ذمہ دراسلامی بہنوں سے بھی دینی کاموں کےحوالے سےباہم تبادلہ خیال کیا
اور تقرری مکمل کرنے پر ذہن سازی کی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ انٹر نیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں ”مدنی مقصد کورس“ کا سلسلہ جاری ہےجس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے
ہوئے عاشقان رسول شریک ہیں۔کورس میں اراکین شوریٰ وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت
فرمارہے ہیں۔
گزشتہ
دنوں ہند سے بذریعہ ویڈیو لنک رکنِ شوریٰ حاجی سید
عارف عطاری نے”خودپسندی کاباطنی مرض دینی کاموں میں کس طرح نقصان پہنچاتاہے“ کے حوالے سے بیان فرمایا اور شرکا کی تربیت کرتے
ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:
سید احسن عطاری، شعبہ انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ)

دعوتِ اسلامی کے
شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کے ڈویژن بابر مارکیٹ
کراچی میں مدنی مشورہ ہواجس میں مقامی 20 ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے نیک اعمال کی کارکردگی
بڑھانے کے حوالے سے اہم نکات بتائے اورتقرری کی مکمل کرنےکا ہدف دیا نیز اصلاح اعمال اجتماع منعقدکرنے،مدنی
مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا اور عملی طور پر دینی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنو ںنے اچھے
جذبات کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے
شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں 7 دن پر مشتمل ٹریننگ سیشن ہواجس
میں شخصیات خواتین اور شعبہ تعليم کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سیشن میں موجود اسلامی
بہنوں میں نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری نے بذریعہ آڈیوں
لنک تربيتی نکات بیان کئےاور شخصيات خواتین کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور تقویٰ اختیار کرنے کا ذہن
دیا۔اس کے بعد پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کا تعارف پیش کرتےہوئے لاک ڈاؤن میں شعبہ FGRF کی کاوشوں سےآگاہ کرتے ہوئے غریب مسلمانوں کی خیرخواہی کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوںنے نیک جذبات
کااظہارکیا ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن سکھر زون میں مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں ذیلی تا زون
سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ فنانس پر تقرری
مکمل کرنے کے حوالے سے کلام کیا نیز مدنی
مشورےمیں ای- رسید کےاستعمال کے حوالے سے ذہن دیانیز ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے
تربیت بھی کی جس پراسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ اچھی نیتیں پیش کیں ۔ جبکہ جن کےای رسید اکاؤنٹ نہیں بنے انہیں اکاؤنٹ بنوانے کے اہداف دیئے۔
پنگریواور لطیف آباد کے علاقےبسم اللہ سٹی میں Environment Day سیشن کا
انعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں بدین کابینہ کے ڈویژن پنگریواور
لطیف آباد کے علاقےبسم اللہ سٹی میں اہل ثروت
شخصیات خواتین کے گھروں پر Environment
Day سیشن کا انعقاد ہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے شعبہ FGRF کا
تعارف پیش کیا اور ملک کو آلودگی سے بچانے کے لئے درخت لگانے کی اہمیت کو اجاگر
کیا جس پر شخصیات خواتین نے دعوتِ اسلامی
کے دینی، فلاحی کاموں کو سراہا اور FGRF کے ساتھ تعاون کرنے اور گھروں میں پودے
لگانے کی نیتوں کا اظہار کیا نیز آخر میں مکتبۃ
المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے ۔

دعوتِ اسلامی کے
شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں بہادر آبادکے علاقہ امیر خسرو
کراچی میں شخصیات اجتماع ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے فرض علوم سیکھنے کے حوالےسےاسلامی بہنوں کی ذہن
سازی کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ
لینے کاذہن دیا۔
آخر میں ایک
شوشل مڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیت خاتون کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئےانہیں دعوت اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کیا اور
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نےدعوتِ اسلامی کی دینی کاموں کی
خدمات کو سہراتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شرکت کی نیت کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے
شعبہ اصلاح ِاعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں موسی ٰلین اوراورنگی ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن قذافی ،ابراہیم حیدری ،بہادر آباد، محمودآباد کابینہ کی ڈویژن اعظم بستی، پہاڑپور کابینہ کی چشمہ ڈویژن اورسرجانی کابینہ کے ڈویژن4k میں اصلاح اعمال اجتماعات
کاسلسلہ ہواجن میں تقریباً110 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ’’درود و سلام کی فضیلت‘‘ و دیگرموضوعات پر بیانات کرتےہوئے درود
پاک پڑھنے کا ذہن نیز رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینے کی ترغیب دلائی اور رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنے اعمال کاجائزہ لینے کاذہن دیا۔ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ دیکھنے
کےحوالےسے بھی ذہن سازی کی جس پر اسلامی
بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 28 جون 2021ء کو اورنگی ٹاؤن غازی آباد کی
جامع مسجد اشرف میں کفن دفن اجتماع ہوا جس میں نگران کابینہ مشاورت ڈویژن اور علاقے
کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
نگران
شعبہ کفن دفن صابرعطاری نے میت کو غسل دینے کی اہمیت اور فضیلت بیان کی اور شرکا
کو غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔صابر عطاری نے اسلامی بھائیوں
کو غسل میت دینے کی نیت بھی کروائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن شعبہ کفن دفن)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ
گرلزکےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن وزون میں بذریعہ کال مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا
جن میں حیدرآباد اور نواب شاہ زون کابینہ تا ڈویژن سطح کی ذمہ داراوراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے میں بہتری لانے
کے حوالے سے نکات پیش کئےاور ہر ماہ شعبے
کے نکات کا مطالعہ کر نے کی ترغیب دلائی نیز کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کا جذبہ دلایا ۔ ماہنامہ فیضان ِمدینہ کی بکنگ کروانے اور اس کا
مطالعے کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔