دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 26 جون 2021ء کو مدنی مسجد بلاک  A ڈیرہ غازی خان میں یادِ مدینہ اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حج کی اقسام، حج کے فرائض، حج کے ایام، حج کی شرائط اور حاضری مدینہ کے فضائل بیان کئے۔ (رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری، شعبہ حج و عمرہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے زیر اہتمام 23جون 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی اراکین اور زون ذمہ داران اسلامی بہنوں نے پردے میں جبکہ اسلامی بھائیوں نے براہ راست شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔(رپورٹ: مبارک علی عطاری، پاک آفس ذمہ دار)


 کسی بھی ادارے کے ساتھ مخلص اور با مقصد افراد کا منسلک ہونااس ادارے کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا۔ایسے افراد ادارے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم میں اپنے عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے ، حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں مستقبل کے نئے اہداف دینے کے لئےاجتماعات اور مشاورتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ان اجتماعا ت میں عملے کو نئی ذمہ داریاں دینے سے نہ صرف ان کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کا اظہار ہوتا ہے بلکہ ادارے سے ان کا تعلق و لگاؤ بھی مزید مضبوط ہوتا ہے۔

اسی سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کا چار دن کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا۔ اجتماع کے آخری دن 24جون2021 کو مرکزی مجلس شوری ٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ادارے کے ساتھ مخلص رہنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ انسان کی پروفیشنل لائف اور گھریلو زندگی میں گہرا تعلق ہوتا ہے ،ادارے کا خوشگوار ماحول ذاتی زندگی کو بھی خوشگوار بناتا ہے ۔ادارے میں کام کرنے والے افراد کی اقسام و خصوصیات بیان کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ ادارے کی کامیابی میں اصل کردار ان افراد کا ہوتا ہے جو ہر حال میں ادارے کی ترقی کو مقدم رکھتے ہیں ۔مولانا عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے شرکا کو مدنی پھول دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ مقصد کے حصول کے لئے وقت اور استقامت ناگزیر ہیں۔ نگرانِ شوریٰ نے وقت اور حالات کے تقاضوں کے پیشِ نظر،دارالمدینہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مزید نئے کیمپسز کے قیام پر بھی زور دیا۔

اس اجتماع میں مفتی کفیل عطاری مدنی اوررکن ِ شوری حاجی اطہر علی عطاری نےبیان فرمایا اور اس کے ساتھ ہی ایجوکیشن انڈسٹری سے وابستہ پروفیشنلز نے تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا۔(رپورٹ: محمد نبیل شیخ۔ میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)


اسلام زندگی کے ہر  شعبہ میں اپنے ماننے والوں کو رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کسی ادارے کو چلانا نہ صرف اس ادارے کی ترقی کا ضامن ہے بلکہ اس کے علاوہ اور کثیر دینی،دنیاوی ،ملکی ، معاشرتی اوراقتصادی فوائد کے حصول کا ذریعہ بھی ہے ۔

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کا چار دن کا سنتوں بھرا ہوا ۔اس اجتماع کے دوسرےدن 22جون2021کو دار الافتاء اہلسنت کے مفتی کفیل عطاری مدنی نے ”اسلامی نظریۂ تعلیم“ کے حوالے سے بیان فرمایا۔آپ نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ادارے کی policiesکو وضع کرنے کی تاکید کی۔مفتی صاحب نے علوم کی اقسام بیان کرنے کے ساتھ ان کی درجہ بندی کرتے ہوئے policy makers کو ہدایات دیں کہ دارالمدینہ کے نصاب و نظام کی تیاری میں بھی اسی درجہ بندی کا لحاظ رکھا جائے۔آپ نے مختلف مواقع پر اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے عصری علوم سے متعلق ارشادات کی روشنی میں دارالمدینہ کے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تربیتی نکات ارشاد فرمائے اور استاد کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اچھےاستاد کے اوصاف کو بھی بیان فرمایا۔بیان کے بعد دیگر تربیتی سیشنز کا بھی انعقاد کیا گیا۔(رپورٹ: محمد نبیل شیخ۔ میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)


شخصیت کی تعمیر کے لئے  تربیت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ کامیاب ادارے اپنے عملے کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ان کی شخصیت میں نکھار پیدا کرنے کے لیے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کرتے رہتےہیں ۔الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم میں بھی عملے کی تربیت کے لئے تربیتی پروگرامز کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

اسی سلسلے میں لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر زبیر عطاری مدنی اور دارالمدینہ لاہور ریجن کے ٹیچرز،پرنسپلز،ایڈمن آفیسرز اور دیگر عملے نے فیضانِ مدینہ لاہور کا وزٹ کیا۔فیضانِ مدینہ میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری نے دارالمدینہ کے مقصد کے حوالے سے بیان فرمایا۔ رکن شوریٰ نے دارالمدینہ کے اسٹاف کی اخلاقی تربیت کرتے ہوئے طلبہ کے والدین کے ساتھ حسن سلوک کی خاص تاکید فرمائی۔

بیان کے بعد دارالمدینہ کے اسلامی بھائیوں کو فیضان ِ مدینہ میں مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کروایا گیا۔ (رپورٹ: محمد امین حفیظ، دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم)


شعبۂ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 جولائی 2021 ء بروز اتوار رات 9:45  پر محفلِ مدینہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہوگی جس میں امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تذکرہ حج و یادِ مکہ مدینہ فرمائیں گےان شاءاللہ عزوجل۔

تمام عاشقانِ رسول شرکت کرکے دلوں کو یادِ حرمین طیبین سے روشن فرمائیں۔ 

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں ملک ایران میں کورس بنام ’’فیضان تجوید و نماز کورس ‘‘کاانعقاد ہوا ہے جس میں درست مخارج کے ساتھ مدنی قاعدہ پڑھانےکاسلسلہ ہوانیز اس کے ساتھ ساتھ نماز اور فقہ کے مسائل بھی سکھائےگئے۔ 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں ڈی جی خان  زون میں 3 ماہ پر مشتمل کورس بنام ’’فیضان تجویدو قراٰن‘‘ کورس کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مُدرِّسہ اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو تجوید کےساتھ مدنی قاعدہ اور ناظرہ قراٰن مجید پڑھا کر اسلامی بہنوں سے اس کی مشق کروائی جبکہ شعبے کی دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں کو کرنے کےحوالے سے ذہن سازی کی اور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا ۔کورس کےاختتام پر ناظرہ قراٰن پاک اور مدنی قاعدہ سے ٹیسٹ کاسلسلہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں نے نمایا کامیابی حاصل کی اور مدرستہ المدینہ بالغات لگانے کی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال للبنات کےتحت ملتان ریجن شجاع آباد زون کی اطراف والاکابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشور ے میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے رسائل تقسیم کر نے اور اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنےکےحوالےسےمدنی پھول دیئے نیز عاملات نیک اعمال میں اضافہ کرنے کےحوالےسےاہداد ف دیئےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ڈویژن میلسی میں اصلاحِ اعمال اجتماع کاانعقاد ہواجس میں ڈویژن تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی بہن نے’’چغلی کی مذمت ‘‘ کےموضوع پر بیان کیااوررسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنے اعمال کاجائزہ لینے کاذہن دیتےہوئےدعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کےتحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن رحیم یار خان زون ، خان پور، علی پور اور راجن پور کابینہ میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگیوں کو بہتر بنانے کے لئے اہداف دیئے اور کارکردگی فارم سمجھایا نیز اصلاح اعمال اجتماعات کرنے کےحوالے سے نکات بھی بتائے جبکہ روزانہ رسالہ نیک اعمال کےذریعےاعمال کاجائزہ لینےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےشعبےکی کارکردگی کو بہتر بنانے کےحوالےسے اپڈیٹ نکات بتائے اور ماہانہ کارکردگی جدول بر وقت جمع کروانے کا ذہن دیا نیز تقرریوں کو مکمل کر نے کا بھی ذہن دیااورہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔