یکم جولائی کو رضائے مصطفیٰ مسجد کورنگی میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یکم جولائی بروز
جمعرات رات 9بجکر 45 منٹ پر رضائے مصطفیٰ
مسجد مین روڈ کورنگی4 کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا
جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد اشفاق عطاری مدنی اسمائے مدینہ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
یہ اجتماعِ پاک مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا
جائے گا۔
تمام عاشقانِ رسول سے اپنے شہر میں ہونے والے اجتماعِ پاک میں شرکت
کی التجا ہے۔
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی علمِ دین سے فیض یاب کرنے کے لئے جہاں عام اسلامی
بھائیوں کو مدنی قافلے سفر کرواتی ہے وہیں اسپیشل پرسنز یعنی معذور افراد کو بھی
مدنی قافلوں میں سفر کروانے کا سلسلہ رہتا ہے۔
ایسا
ہی ایک قافلہ شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اوکاڑہ پہنچا جس میں گونگے، بہرے
اور نابینا افراد نے سفر کیا۔ ان اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کی گئی۔
رکن زون پاکپتن محمد عابد عطاری نے تمام ایکٹویز کو اشاروں کی زبان میں ٹرانسلیٹ
کیا۔ (رپورٹ:
محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد حنفیہ اوکاڑہ میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گونگے بہرے اور نابینا افراد نے شرکت
کی ۔
مبلغ
دعوت اسلامی مولانا اشفاق عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ رکن زون پاکپتن
محمد عابد عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ: محمد
سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
دعوت
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام 27 جون 2021ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ
جہلم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار اسلام آباد مشرف علی عطاری نےشرکا کو پابندی سے بستہ لگانے، دینی کاموں میں شرکت کرنے اور مدنی بہار جمع کرنے کا
ذہن دیا۔
25جون 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز
فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں خیبر پختونخواہ کے صحافیوں کی آمد ہوئی جہاں رکن
ریجن لاہور عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران انہیں خوش آمدید کہا۔ صحافیوں نے فیضان
مدینہ میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے
ملاقات کی۔
صحافیوں
کو درالافتاء اہلسنت کا دورہ بھی کروایا جہاں انہوں علمائے کرام سے رہنمائی حاصل
کی۔ اس موقع پر صحافیوں نے مفتی ہاشم خان عطاری المدنی صاحب سے ملاقات کی۔ (رپورٹ:
میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)
25جون کونواب شاہ زون میں ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع میں ہم نیوز چینل کے صحافیوں کی
شرکت
میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی دعوت پر 25 جون 2021ء کو فیضان مدینہ ٹنڈو آدم کے ہفتہ وار اجتماع میں ہم نیوز چینل کے صحافیوں کی شرکت ہوئی۔
اجتماع
کے بعد دینی حلقہ لگایا گیا جس میں نگران کابینہ نے صحافیوں کو مدنی پھول دیئے اور امیر اہلسنت کے رسائل تحفے میں دیئے ۔
اس
موقع پر رکن شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ نواب شاہ زون ذمہ دارزوار احمد عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:
میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)
دعوت
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 24 جون2021ء کورنگی کی جامع مسجد رضا میں
کفن دفن اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن
کابینہ شعبہ کفن دفن آصف عطاری نے میت کو غسل دینے کی اہمیت اور فضیلت بیان کی اور
شرکا کو غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ (رپورٹ: عزیر
عطاری، رکن شعبہ کفن دفن)
دعوت
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 23 جون2021ء اورنگی ٹاؤن کی جامع مسجد فیضان
عطار میں کفن دفن اجتماع ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن
شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے میت کو غسل دینے کی اہمیت اور فضیلت بیان کی اور شرکا
کو غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں
کو غسل میت دینے کی نیت بھی کروائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن شعبہ کفن دفن)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم اسلام آباد ریجن کے زیر اہتمام 25
جون 2021ء کو چکوال زون، کلر کہار، چوآسیدن شاہ کے گاؤں چھمبی میں تقسیم اسناد
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے طلبہ اور ان کےسرپرست
سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت
کی۔
ریجن
ذمہ دار مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم محمد وقار عطاری نے قرآن کریم کے فضائل پر بیان کرتے
ہوئے مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کا تعارف پیش کیا۔ محمد وقار عطاری نے بیان کرتے
ہوئے شرکا کو یہ ذہن دیا کہ وہ بھی اپنے بچوں
کو مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم میں داخل کروائیں۔ ریجن ذمہ دار نے اجتماع میں موجود
اسلامی بھائیوں کو بھی درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنےکی ترغیب دلائی ۔
اختتام
پر قرآن کریم مکمل کرنے والے بچوں کو اسناد اور تحائف پیش کئے گئے۔(رپورٹ:
شعیب اشرف عطاری نقشبندی، ناظم مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم پنڈی گھیپ)
دعوت
اسلامی کے شعبہ انٹر نیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں ”مدنی مقصد کورس“ کا سلسلہ جاری ہےجس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے
ہوئے عاشقان رسول شریک ہیں۔کورس میں اراکین شوریٰ وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت
فرمارہے ہیں۔
دوران
کورس 26 جون 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی
پھولوں سے نوازا۔
26 جون 2021ء کو نگران شعبہ فیضان اسلام محمد
نعمان عطاری حیدر آباد ریجن پہنچے جہاں انہوں نے سجاول کابینہ کی مسجد میں ہونے
والی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ محمد نعمان عطاری نے ڈویژن نگران عثمان عطاری
سے تعمیرات جلد مکمل کرنے کے حوالے سے میٹنگ بھی کی۔
اسی
طرح نگران شعبہ محمد نعمان عطاری نے بدین کابینہ میں نیو مسلم آبادیوں کا دورہ کیا
جہاں ذمہ داران کو فیضان نماز کورس کروانے کی نیتیں کروائیں۔محمد نعمان عطاری نے نیو مسلم
آبادیوں میں ائمہ کرام کا مدنی مشورہ بھی فرمایا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 27 جون 2021ء کو بستی
ملوک شجاع آباد ملتان میں یادِ مدینہ اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حج کی اقسام،
حج کے فرائض، حج کے ایام، حج کی شرائط اور حاضری مدینہ کے فضائل بیان کئے ۔(رپورٹ:
رکن زون عبدالرزاق عطاری، شعبہ حج و عمرہ)