دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام   گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ پیٹرماریٹزبرگ (Pietermaritzburg)میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔

ملک سطح کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور روزانہ رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کے دینی کاموں میں عملی طور پرحصہ لینے کاذہن دیا ۔