23 جون 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ اثاثہ جات کے ذمہ دار محمد صغیر عطاری مدنی نے مقامی ذمہ دار محمد اشتیاق عطاری اور رکنِ زون محمدعتیق عطاری کے ہمراہ ڈویژن کوٹلہ عرب علی خان پہنچے جہاں انہوں نے مسجد و مدرسے کے لئے وقف کئے گئے پلاٹ کا وزٹ کیا۔

ذمہ داران نے واقفین حاجی محمد لطیف صاحب اور حاجی محمد شفیق صاحب سے ملاقات کی اور انہیں یہاں شرعی و قانونی تقاضے پورا ہونے کے بعد جلد تعمیرات شروع کروانے کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: عتیق الرحمن عطاری، شعبہ اثاثہ جات)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام فیصل آباد میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کاروباری حضرات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

ابو البنتین حاجی محمدحسان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے عملی طوردینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ، عبد الرسول، آفس ذمہ دار شعبہ تاجران)


دعوت اسلامی کے شعبہ انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے تحت 23 جون 2021ء سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مبلغین کی ملک و بیرون ملک دینی کاموں کی تربیت کے لئے 12 دن پر مشتمل ”مدنی مقصد کورس“کا آغاز ہوچکا ہےجس میں پاکستان کے مختلف سے آئے ہوئے عاشقان رسول شریک ہیں۔کورس میں اراکین شوریٰ وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت فرمارہے ہیں۔

23 جون 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ”ایک مبلغ کا ملک و بیرون شیڈول کیسا ہونا چاہیئے“کے موضوع پر بیان کیااور مدنی قاعدہ و نماز کے اذکار کے تعلق سے شرکا کی تربیت کی۔

دارالافتاء اہلسنت کے علمائے کرام بھی فرض علوم کے تعلق سے شرکا کی تربیت فرمارہے ہیں۔ (رپورٹ: سید احسن عطاری، شعبہ بیرونِ ملک سفر ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 23 جون 2021ء کو احمد پور شرقیہ میں یاد مدینہ اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ قاری شوکت عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حج کے اقسام، حج کے فرائض، حج کے ایام، حج کے شرائط اور حاضری مدینہ کے فضائل بیان فرمایا۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری، شعبہ حج و عمرہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 22 جون 2021ء کو احمد پور شرقیہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران زون اور متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے شرکا کو عازمین عمرہ کی تربیت کے لئے مستقل عمرہ تربیت گاہ قیام کرنے کا ذہن دیا اور ذمہ داران کو عمرہ تربیت کا طریقہ سکھایا گیا۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری، شعبہ حج و عمرہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 22 جون 2021ء کو فیضان حسن جمال مصطفیٰ مسجد بہاول نگرمیں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران کابینہ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری محمد شوکت عطاری نے سنتوں بھرا فرمایا۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری، شعبہ حج و عمرہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کےزیر اہتمام 22 جون 2021ءبہاول نگر پنجاب کے مختلف ٹریول ایجنسیزمیں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ٹریول ایجنسیز کے اسٹاف کے شرکت کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے عمرہ کی اہمیت بیان کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے عملی طورپر دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری، شعبہ حج و عمرہ)


جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت معلمات کا تربیتی اجتماع

دعوت ِاسلامی کےشعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کےتحت گزشتہ دنوں پاکستان کے متفرق مقامات پر تربیتی اجتماعات کاسلسلہ ہوا جن میں

جامعات المدینہ گرلز کی معلمات و مدنی عملہ کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

اس اجتماع میں رکنِ شوریٰ اور نگران پاکستان کابینہ اور شعبہ تعلیمی ذمہ دار نےپردے میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن اور جامعۃ المدینہ گرلز کی پاکستان ذمہ دار و اراکین نے بھی متفرق دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی جبکہ اسلامی بہنیں کواپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے کوشش اور مختلف کورسز کرنے کاذہن دیا جبکہ دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن ہری پُور کابینہ اور پنڈی زون اسلام آبادمیں مدنی مشورے کاانعقادہوا جن میں زون تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ای- رسیداستعمال کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اورشعبے کےدینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ترغیب دلائی نیز سفری اخراجات و تقرری پر کلام کرتےہوئےماہانہ کارکردگی فارم سمجھایا اور اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے جبکہ کارکردگی جدول بر وقت جمع کروانےکاذہن دیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون کی ٹنڈو محمد خان کابینہ کے ماتلی ڈویژن میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ریجن تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے ’’ترقی ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور شعبہ میں بہتری لانے کے حوالےسے نکات پیش کئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و دینی حلقوں میں مکتبۃ المدینہ کا اسٹال لگانے کےمدنی پھول دیئےآخر میں نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دئیے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ لطیف آباد نمبر 11 کے علاقے بسم اللہ سٹی میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے لیڈی ایڈوکیٹ آف سول کورٹ، لیگل ایڈوائزر آف دار الامان، ایلیگینٹ بیوٹی پارلر کی اونر، محکمہ پولیس کے گھر کی خواتین کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورس بنام ’’غسل میت سیکھنے‘‘ کاذہن دیا آخر میں شخصیات اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن آفندی ٹاؤن کےانیزا پارلراور ڈیسینٹ پارلر میں دینی حلقوں کا سلسلہ ہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

شعبے کی ڈویژن اور علاقائی ذمہ داراسلامی بہنوں نے نماز کا عملی طریقہ سکھایا اور نماز کے فضائل بھی بیان کئے نیزاسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے ۔