دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں ریجن لاہور حافظ آباد زون میں 7 د ن پرمشتمل ٹریننگ ڈرل سیشن میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں شعبہ شارٹ کورسز زون ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے 2گھنٹہ کی ٹریننگ ڈرل سیشن میں اسٹوڈنٹ ٹیچرز اور لیڈی ڈاکٹر ز نیز اداروں میں اجتماعات کروانے کےحوالے سے نکات بتائے اسی طرح لیڈی اسٹاف والے اداروں میں وزٹ کرکےنیکی کی دعوت دینےاور شارٹ کورسز کروانےکے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پرحافظ آباد زون کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ان شخصیات خواتین اور دیگر اداروں میں کورسز کروانے اور نیکی کی دعوت دینے کی نیتیں پیش کیں۔