10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے
شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں قصور زون کی کابینہ اطراف قصور میں ماہانہ مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں مدرسات اور زون تا علاقائی سطح کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا اور رسالہ
کارکردگی سافٹ ویئر پر انٹر کرنے کا طریقہ کار سمجھایا نیز مدرسات سے مدرسۃ
المدینہ بالغات میں اضافے اور اس کے جدول پر مضبوطی سے عمل کرنے کاذہن دیاجس پر
اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔