بلوچستان کی معروف روحانی شخصیت، پیر طریقت، رہبر شریعت حضرت علامہ الحاج ڈاکٹر پیر سید محمد مزمل شاہ کاظمی چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس میں کوئٹہ زون کے نگران لیاقت علی عطاری نے نگران کابینہ عرفان عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شرکت کی اور مزار شریف پر حاضری دی۔

نگران زون نے عرس میں آنے والی شخصیات ملک سرور خان مرغزانی رہنما پشتون خواہ صوبائی رہنما، میر سلیم چشتی، سید حسن شاہ بخاری سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے منڈی بہاؤالدین پولیس لائن کی جامع مسجد میں جمعہ پڑھایا جس میں انہوں نے ”شہادت اور شہداء کے فضائل“پر سنتوں بھرا بیان کیااور شہدائے پولیس کے لئے دعائیں کی۔ جمعہ پڑھنے والوں میں منڈی بہاؤالدین پولیس لائن کے افسران اور دیگر جوان شریک تھے۔ جمعے کے بعد رکن شوریٰ نے پولیس لائن میں درخت بھی لگایا۔

بعد ازاں ریسکیو 1122 کے دفتر میں بیان کا سلسلہ ہوا اور درخت بھی لگایا گیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے زیر اہتمام 17 جون 2021ء کو الخضراء مسجدG5نیو کراچی میں سنتوں بھرااجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے قاری صاحبان نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم قاری عرفان عطاری نے 12دینی کام ، مدارس کا نظم و ضبط ،تعلیم میں بہتری ، اخلاقیات ، ماہانہ خود کفالت پر توجہ دینے اور اہم امور پر شرکا کی ذہن سازی کرتے ہوئے تعلیم، خود کفالت، گھریلو بکس و ڈونیشن سیل کے حوالے سے مدنی پھول بیان فرمائے۔ آخر میں حسن کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور تحائف تقسیم کئےگئے۔

اس اجتماع میں نگران مدرسۃ المدینہ کراچی ریجن عمران عطاری، خود کفالت شعبے کے نگران سید شفیق الرحمن عطاری اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے طارق سلیم بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد محسن عطاری ، ناظم اعلیٰ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم نیو کراچی)


دار المدینہ انٹرنیشنل اسکول سسٹم میں وقتاً فوقتاً ٹیچرزاور دیگر اسٹاف کی تربیت کے لئے اہتمام کیا جاتا ہے اور ساتھ ساتھ اداروں میں تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق چلانے کے لئے مختلف مشاروتوں کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔

اسی سلسلے میں دارالمدینہ سے وابستہ ایجوکیشن مینیجرز، ریجنل ڈائریکٹرز، متعلقہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور اراکین شعبہ دار المدینہ کے لئے 21 جون 2021ء سے اجتماع پاک کا آغاز ہوچکا ہے جو 24 جون 2021ء تک جاری رہے گا۔

اس اجتماع کے پہلے دن مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمداطہر عطاری نے دار المدینہ کے تعلیمی نظام کے نصب العین کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ دار المدینہ امام غزالی اور دیگر بزرگانِ دین رحمۃ اللہ علیہم کی تعلیم و تربیت کی جانب سے بتائے گئے اصولوں کی روشنی میں اور امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے عطاکردہ مدنی مقصد کے حصول کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں شرعی تقاضوں کے مطابق اصلاحات پورا کرنے لئے قائم کیا گیا ہے۔رکن شوریٰ نے مزید کہا کہ ہمارا ہر عمل اور ہرپالیسی اسلامی تعلیمات کے مطابق ہونی چاہیے۔ دارالمدینہ سے پڑھ کر نکلنے والے نوجوانوں کے اعمال سیرتِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے آئینہ دار ہوں۔

بیان کے بعد تربیتی اجتماع کےاغراض و مقاصد بیان کیے گئے اور دیگر تربیتی سیشنز کا انعقاد بھی کیا گیا۔ (رپورٹ: محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 19 جون 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ وہاڑی میں حج و عمرہ تربیتی اجتماع ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری محمدشوکت عطاری نے حج و عمرہ کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور حاضریٔ مدینہ کے آداب سکھائے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 18 جون 2021ء کو مدارس المدینہ ہزارہ زون کے ناظم اعلیٰ و دیگر اسٹاف نے تین دن کے مدنی قافلے میں خیبر پختونخواہ کے شہر اطراف لساں نواب پہنچے۔مدنی قافلے میں درس و بیان کے ساتھ ساتھ نیکی کی دعوت کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ: جہانگیر شاہ عطاری، ناظم اعلیٰ و رکن زون مدرسۃ المدینہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے اوکاڑہ میں جامعۃ المدینہ فریدیہ ساہیوال کے مدرس مفتی اسلم رضوی صاحب سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے متعلق بریفنگ دی جس پر مفتی صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور دینی و فلاحی خدمات کو سراہا۔


دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعۃ المدینہ انوار رضا میں شیخ الحدیث و التفسیر استاذ العلماء حضرت علامہ حافظ عبد الستار سعیدی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی آمد ہوئی۔ اس موقع پر جامعۃ المدینہ میں علمی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ عبد الستار سعیدی صاحب نے طلبہ کو اپنے قیمتی ملفوظات سے نوازا۔

اس نشست میں رئیس المناطقہ مفتی سلیمان رضوی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں محمود آبادکابینہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقاد ہو اجس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرسات نےشرکت کی ۔

کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ قراٰن پاک کی اہمیت ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کی سابقہ کار کردگی کاجائزہ لیتے ہوئےشعبہ میں بہتری کےحوالےسے نکات بتائےنیز زون کی طرف سے ملنےوالے مدنی پھول مدرسات کوسمجھائےجس پرمدرسات نے تعلیمی معیار کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ کابینہ میں ایصال ثواب اجتماع کاانعقادہوا جس میں مہاجر کیمپ کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کے مرحوم چچا کے ایصال ثواب کے لئے محفلِ نعت منعقد ہوئی، محفلِ نعت میں کابینہ سطح کی اسپیشل پرسنز ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ ساتھ 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے رسالہ ’’ بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش ‘‘سے بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کوفکرآخرت کاذہن دیا اور نیکیوں پر استقامت پانے کےلئےرسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پر اہل خانہ نےاچھی نیتوں کااظہار کیا ۔ آخر میں مرحوم کی مغفرت کےلئے دعائےمغفرت و ایصال ثواب کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ  شارٹ کورسز کےزیراہتمام گزشتہ دنوں مہاجر کیمپ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت شارٹ کورسز سمیت 17 مشاورتوں کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو حکمتِ عملی سے دینی کام کرنے کاذہن دیا نیز وہ اسلامی بہنیں جو پہلے دینی کاموں میں حصہ لیتی تھیں انہیں دوبارہ فَعال کرنے کےحوالے سے نکات فراہم کئے اوردعوت اسلامی کے سوشل میڈیا پیجز کےاستعمال کےحوالےسے مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لیاری  کابینہ موسیٰ لین کراچی میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقےکاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران ،ڈویژن مشاورتوں، علاقائی نگران مع مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےکارکردگی جدول کےمتعلق نکات سمجھائےاور 12دینی کام کورس کرنے کےحوالے سے ذہن دیا نیزاسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور کارکردگی میں بہتری لانے کےحوالےسے مدنی پھول دیئےجبکہ ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کو یقینی بنانے کی ترغیب دلائی ۔