دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  28 جون2021ء کو بنگلہ دیش کے شہر سیدپور زون میں 7 مقامات پر دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 63 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے” سستی اور کاہلی سے نجات کیسے ملے؟“ کے موضوع پر بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔