اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اوکاڑہ زون میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی اور رسالہ کارکردگی وقتِ مقررہ پر سافٹ وئیر میں انٹر کرنے کی ترغیب دلائی اس کےعلاوہ مدنی عطیات اور کابینہ میں دینی کام بڑھانے ،گھر درس دینے کا ذہن دیا ۔نیز ای -رسید اکاؤنٹ جلد از جلدکھلوانے کا ہدف دیامزید طالبات کےٹیسٹ لینےکےحوالےسے بھی نکات بتائے ۔

اسی طرح اوکاڑہ زون میں دینی کاموں کےحوالے سے زون ذمہ اسلامی بہنوں کےدرمیان مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی اور وقت پر کارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا۔آخر میں اہداف کو پورا کرنے پر انہیں امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ کا دم کیا ہوا پانی اور رکن شوریٰ کی طرف سے بھیجے گئے رسائل بھی تحائف میں دئیے ۔