گزشتہ روزدعوتِ اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کی جانب سے  پنسرہ فیصل آباد میں عظیم الشان پروفیشنلز اجتماع منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں پروفیشنلز، شخصیات اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماعِ پاک میں نگران پروفیشنلز مجلس محمد ثوبان عطاری نے خصوصی بیان کیا اور شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ 


گزشتہ روز فیضان مدینہ جوہرٹاون لاہور میں لاہور ریجن  کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی تربیت فرمائی۔

رکن شوریٰ نے مشورے میں شریک ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کا دینی کام پڑھ چڑھ کر کرنے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنےکی ترغیب دلائی۔ 


محدثِ اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتى قادرى عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کی سیرت پر مشتمل خوبصورت رسالہ

فیضانِ مُحَدِّثِ اعظم پاکستان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ

مؤلف: مولانا عدنان چشتی عطاری مدنی

اسکالرالمدینۃ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی)

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے ’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے مکمل رسالےکی کئی بار پروف ریڈنگ

62 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2014ء میں تقریباً45ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام یکم جولائی 2021ء کو گلزار حبیب مسجد کومی کوٹ گیل مظفر آباد میں 7 دن اصلاح اعمال کورس ہوا جس میں مقامی سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دوران کورس مفتش مدنی کورسز محمد عرفان عطاری نے ”نعمتوں کا شکر اداکیجئے“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس کورسزواعتکاف )


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 30 جولائی 2021ء کو پاکستان مدنی کورسز آفس عارف والا پنجاب میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شعبہ مدنی کورسز نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مدنی کورسز محمد طارق عطاری نے دعوت اسلامی کے ہر شعبے میں رہائشی یا جزوقتی کورسز کروانے کے حوالے سے کلام کیا اور اس کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس کورسزواعتکاف )


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 21 جون 2021ء سے 30 جون 2021ء تک فیضان مدینہ تلہ گنگ، فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن، جامع مسجد اویسیہ علی پورجھگی والا، فیضان مدینہ میرپور ساکر، عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی، جامع مسجد فیضان امیر معاویہ خضدار، جامع مسجد فیضان مدینہ شاہی بازار سکرنڈ اور فیضان مدینہ چیچہ وطنی میں 7دن کا فیضان نماز کورس ہوا جس میں جامعۃ المدینہ، مڈل اور میٹرک کے اسٹوڈنٹس، تاجر حضرات، نیومسلم اسلامی بھائی، کسان اور کاشتکار سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلمین مدنی کورسز اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکاکو نماز کا عملی طریقہ سکھایا اور ساتھ ساتھ نماز کے فرائض و شرائط بیان کئے۔

شرکائے کورس کو مسنون دعائیں یاد کروائیں گئیں اور 12 دینی کام کورس، نماز کے اذکار، نماز کے احکام کے بارے میں بتایا گیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس کورسزواعتکاف )


دعوت اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ رہائشی کے نگران فلک شیر عطاری نے 3 جولائی 2021ء کو مدرسۃ المدینہ میر پور خاص کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ناظمین اور مدرسین کا مدنی مشورہ لیا۔

نگران شعبہ نے تعلیمی و اخلاقی حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی پھول بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبے تقسیم رسائل کے تحت 4 جولائی 2021ء کو اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون و کابینہ نے شرکت کی۔

نگران شعبہ تقسیم رسائل سید محمد حسنین عطاری نے تنظیمی و شرعی کے حوالے سے مدنی پھول بیان کیا اور شرکا کو جے ڈیز، کارکردگی فارمز، ذاتی مطالعہ کرنے اور 12دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ سید حسنین عطاری نے رسائل ریکس اور حسینی پیکجز، پیشگی اور عملی شیڈول کے متعلق شرکا کی تربیت کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 4جولائی 2021ء کو بھلوال اور میانی تحصیل بھیرہ شریف ضلع سرگودھا میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا۔

اس موقع پر نگران زون بھلوال مولانا انصر خان عطاری مدنی نےنگران بھلوال کابینہ محمد حسنین عطاری اور نگران بھیرہ کابینہ قاری نوید عطاری اور رکن زون شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن ڈاکٹر عمر شہزاد عطاری کے ہمراہ بلڈ کیمپ کا وزٹ کیا اور خون عطیہ کرنے والے عاشقان رسول سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری مدنی، رکن زون شعبہ مدنی چینل)


دعوت اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بوائز کے تحت 3 جولائی 2021ء کو گودھراں کالونی کراچی میں مدنی مشورہ ہواجس میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے مدرسین نے شرکت کی۔

قاری محمد بغداد رضا عطاری نے تعلیمی و تکمیلی کارکردگی کو بہتر سے بہترین بنانے پر گفتگو کی اور رسالہ نیک اعمال، ہفتہ وار اجتماع، رسالہ مطالعہ اور مدنی مذاکرہ کی کاکردگی کا فالو اپ کیا۔ (رپورٹ: محمد بغداد رضا عطاری رکن کابینہ و ناظم مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت راولپنڈی سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ناظمین اعلیٰ اور ناظمین نے شرکت کی۔

متعلقہ شعبے کے ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور سابقہ دیئے گئے اہداف کا فالواپ کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔محمد وقار عطاری نے مدارس کو خود کفیل کرنے اور تعلیمی معیار کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی، ناظم مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم پنڈیگھیب)


دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کراچی ریجن کے تحت کوئٹہ پریس کلب میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جہاں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے عبد الخالق رند صاحب (صدر پریس کلب)، بنارس خان (جنرل سیکریٹری)، عبد اللہ (سینئر جوائنٹ سیکریٹری)، آصف بلوچ، نور الہٰی بگٹی اور نذر محمد سمیت الیکٹرانک پرنٹ میڈیا سے وابستہ افراد سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔ صحافیوں کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”فیضان نماز“ اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دی گئی۔ (رپورٹ: محمد منیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کوئٹہ زون)