22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کےتحت کراچی
بلدیہ ٹاؤن کےڈویژن رئیس گوٹھ اورمہاجر کیمپ میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہواجن میں تقریبا32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے غسل و کفن کا طریقہ
سکھایا اور کفن و دفن کی تربیت لے کر
ضرورت پڑنے پر غسل وکفن دینے کی ترغیب دلائی نیزمیت کے عیبوں کو چھپانے اور خوبیوں کو بیان کرنے کی فضیلت بیان کی۔ مزید
رہنمائی کے لئے کتاب ’’تجہیز وتکفین‘‘ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے کتاب پڑھنے کی نیت کااظہار کیا۔
اسی طرح دینی کاموں میں حصہ لینے اور قربانی کی کھال دعوتِ اسلامی کو دینے کاذہن دیا۔