شعبہ اصلاح
اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18
جون 2021ء کو ریجن ملتان ، زون بہاولپور کی کابینہ بہاولپور میں زون ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ نگران، کابینہ اصلاح اعمال ذمہ
دار اسلامی بہن، ڈویژن ذمہ داران سمیت ذیلی
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کو
نیک اعمال کی کارکردگی مضبوط کرنے کے متعلق مدنی پھول سمجھائے گئے ۔ مدنی مذاکرہ
کارکردگی، ہفتہ وار کارکردگی اور ماہانہ قفل مدینہ کارکردگی کو مضبوط بنانے کے مدنی
پھول سمجھائے گئے ۔ اسکے علاوہ ہفتہ وار
رسالہ کارکردگی ایڈ کرنے کا طریقہ بھی سمجھایا گیا۔ اسلامی بہنوں کو اصلاح
اعمال اجتماع کروانے کی ترغیب دلائی گئی نیز نئی اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ عوام
اسلامی بہنوں کو سمجھانے کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔ اسلامی بہنوں نے اہداف کو قبول فرماتے ہوئے
اصلاح اعمال کے تحت دینی کاموں کو ترقی دینے کا اظہار کیا۔