9۔ مؤلف: محمد میزاب رضا عطاری (فیصل آباد)
اللہ
پاک نے قومِ ثمود کی ہدایت کے لیے اپنے نبی حضرت سیدنا صالح علیہ الصلوة والسلام کو بھیجا، قومِ ثمود کو اللہ کریم نے اتنی
طاقت عطا فرمائی تھی کہ وہ پہاڑوں (Mount
ains) كو تراش کر گھر بنالیا کرتے تھے، حضرت سیدنا
صالح علیہ السلام نے جب اپنی قوم کو کفرو شرک سے بچنے کا فرمایا اور ایمان لانے کی
دعوت دی تو انہوں نے آپ سے کہا، ایک معجزہ دکھائیں وہ یہ تھا کہ آپ ہمارے سامنے
پہاڑ کی اس چٹان سے ایک ایسی اونٹنی (Camel) نكالىئے جس میں فلاں فلاں صفات ہوں چنانچہ آپ علیہ السلام نے دعا مانگی
اور چٹان سے ویسی ہی اونٹنی نکل آئی جیسی وہ چاہتے تھے، اونٹنی نے باہر آکر ایک
بچہ بھی پیدا کیا، یہ معجزہ دیکھ کر کچھ
لوگ ایمان لے آئے مگر باقی نہ لائے، اس بستی میں ایک ہی تالاب تھا آپ علیہ ا لسلام
نے قوم سے فرمایا کہ ایک دن تالاب سے اونٹنی پانی پئے گی اور دوسرے دن قوم پیا کرے گی، اس کے علاوہ تم لوگ
اونٹنی کو نہ مارنا اور نہ ہی قتل کرنا، ورنہ عذاب آجائے گا، چند دن تو یہ معاملہ
چلتا رہا مگر اس کے بعد قیدار نام کے ایک
آدمی نے بستی والوں کے کہنے پر بدھ کے دن
اونٹنی کو قتل کردیا
آپ
علیہ السلام نے قوم سے فرمایا : تم سب تین دن بعد ہلاک ہوجاؤ گے، پہلے دن تمہارے چہرے پیلے دوسرے دن لال اور تیسرے دن
کالے ہوجائیں گے، چنانچہ ایسا ہی ہوا اور اتوار کے دن دوپہر کے قریب ایک خوفناک
آواز آئی جس سے بستی والوں کے دل پھٹ گئے، اس کے بعد شدید زلزلہ (Earth
Quake)آیا
اور پوری آبادی تباہ ہوگئی اور سب ہلاک ہوگئے، حضرت صالح علیہ الصلوة والسلام
ایمان لانے والے چند افراد کے ساتھ پہلے ہی بستی سے روانہ ہو کر جنگل کی طرف جاچکے
تھے، اس لیے یہ حضرات محفوظ رہے، اس بستی
کے آثار آج بھی مدائن صالح ( عرب شریف) میں موجود ہیں۔
10 ۔ مؤلف: محمد نجم الدین ثاقب ( جامعۃ
المدینہ فیضانِ کنزلایمان کراچی )
قومِ ثمود کا تعارف :
ثمود
عرب کا ایک قبیلہ تھا اور یہ لوگ ثمود بن ارم بن سام بن نوح علیہ السلام کی اولاد
میں سے تھے اور حجاز و شام کے درمیان سرزمین حجر میں رہتے تھے۔
(رو
ح البیان ، الاعراف، تحت الایۃ : ۷۳)
اللہ تعالیٰ نے قوم ثمود کی ہدایت و ر ہنمائی کے لیے اپنے
برگزیدہ نبی حضرت صالح علیہ السلام کو بھیجا ( مبعوث فرمایا) قوم ثمود بہت طاقت ور
تھے ان کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگائے کہ یہ پہاڑوں (Mountains) كو
تراش کر گھر بنالیا کرتے تھے۔(صراط الجنان ج ۳،ص ۳۶۰)
قوم ثمود کی نافرمانیاں :
۱۔شرک
جب اللہ نے قوم ثمود کی طرف حضرت صالح علیہ السلام کو
بھیجاتو انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا تم اللہ کو ایک مانو اس کے ساتھ کسی کو بھی
شریک نہ کرو کیونکہ اللہ ہی ا س بات کا
مستحق ہے کہ اس کی عبادت کی جائے لیکن وہ نہ مانے اور بتوں کی پوجا کرتے کرتے رہے۔
۲۔ ناشکری :
حضرت صالح علیہ السلام نے قوم ثمود کو اللہ کی نعمتیں یاد
دلا کر بھی سمجھایا کہ اے قوم ثمود تم اس وقت کو یاد کرو جب اللہ نے تمہیں قوم عاد
کے بعد ان کا جانشین بنایا، اللہ نے تمہیں زمین میں رہنے کو جگہ عطا کی تمہارا حال
یہ ہے کہ تم گرمی کے موسم میں آرام کرنے کے لیے ہموار زمین میں محلات بناتے ہو اور
سردی کے موسم میں سردی سے بچنے کے لیے پہاڑوں میں گھر بناتے ہو لیکن انہوں نے
انکار کیا اور اللہ کی عطا کردہ نعمتوں کی ناشکری کی۔
۳۔ اونٹنی کا قتل :
جب حضرت صالح علیہ السلام نے قومِ ثمود کو اللہ قہار کے
عذابات سے ڈرایا تو قومِ ثمود کے جندع بن عمر نے حضرت صالح علیہ السلام سے عرض
کی اگر آپ سچے نبی ہیں تو پہاڑ کے درمیان
سے فلاں فلاں صفات کی اونٹنی ظاہر ہو اور پیدا ہوتے ہی بچہ جنے چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔
یہ معجزہ دیکھ کر جندع سردار تو اپنے خاص لوگوں کے ساتھ
ایمان لے آیا جب کہ باقی لوگ منکر ہوگئے اور ایمان نہ لائے۔ اس بستی میں ایک ہی تالاب تھا آپ نے فرمایا ایک دن تالاب سے
اونٹنی پانی پیے گی اور ایک دن قوم پیے گی چند دن یہ معاملہ چلتا مگر اس کے بعد
قیدار نامی ا یک آدمی نے بستی والوں کے کہنے پراونٹنی کو قتل کردیا۔
قوم ثمود پر اللہ کا عذاب :
جب قوم ثمود نے نافرمانیوں کی حدیں پار کردیں اور اونٹنی کو
قتل کیا تو اتوار کے دن دوپہر کے قریب ایک خوفناک آواز آئی جس سے بستی والوں کے دل پھٹ گئے اس کے بعد شدید زلزلہ آیا اور پوری آبادی تباہ ہوگئی اور سب ہلاک ہوگئے۔
عرض :
ہم بھی اپنے اعمال
پر غور و فکر کریں، کہیں ہم بھی اللہ کی
نافرمانی تو نہیں کررہے اگر ایسا ہے تو فورا ً اللہ کے حضور توبہ کرلے کہ کہیں
ایسا نہ ہو کہ ہم بھی اللہ کے عذاب کا
شکار ہوجائیں، اللہ تعالیٰ ہمیں اپنا اطاعت گزار بنائے اور نافرمانیوں سے محفوظ
رکھے۔ امین بجاہ طہ یسین
11
۔ محمد دانش عطاری ( درجہ ثانیہ جامعۃ
المدینہ فیضان بخاری کراچی )
ہدایتِ انسانیت کے لئے اللہ تعالیٰ نے کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار
(124000) پیغمبر معبوث فرمائے ۔ انہیں میں سے ایک حضرت صالح علیہ السّلام ہیں جو
قوم ثمود کی طرف نبی بنا کے بھیجے گئے ۔ یہ لوگ سرزمینِ حجر میں رہتے تھے۔ (صراط الجنان ، 3/360 )
جب حضرت صالح علیہ السّلام نے اپنی قوم کو نیکی کی دعوت دیتے
ہوئے فرمایا:اے میری قوم! اللہ کی عبادت
کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ۔(پ 8 ، الاعراف: 73)
تو قومِ ثمود کے
سردار جندع بن عمرو نے حضرت صالح علیہ السّلام سے عرض کی: اگر آپ سچے نبی ہیں تو پہاڑ کے اس پتھر سے فلاں فلاں صفات کی
اونٹنی ظاہر کریں ، اگر ہم نے یہ معجزہ دیکھ لیا تو آپ پر ایمان لے آئیں گے۔ حضرت صالح علیہ السّلام نے ایمان کا وعدہ لے کر
اللہ پاک سے دعا کی، سب کے سامنے وہ پتھر
پھٹا اور اسی شکل و صورت کی پوری جوان اُونٹنی نمودار ہوئی اور پیدا ہوتے ہی اپنے
برابر بچہ جنا۔یہ معجزہ دیکھ کر جندع تو اپنے خاص لوگوں کے ساتھ ایمان لے آیا
جبکہ باقی لوگ اپنے وعدے سے پھر گئے اور کفر پر قائم رہے۔ (صراط الجنان ، 3/360 )
چنانچہ اسی آیت میں ہے:تمہارے لئے نشانی کے طور پر اللہ کی یہ اونٹنی ہے توتم اسے چھوڑے رکھو تاکہ اللہ کی زمین میں کھائے اور اسے برائی کے ساتھ ہاتھ
نہ لگاؤ ورنہ تمہیں درد ناک عذاب پکڑ لے گا۔(پ 8 ، الاعراف : 73)
پھر قوم کے متکبر سرداروں نے کمزور مؤمنین سے کہا:کیا تم
جانتے ہو کہ صالح اپنے رب کا رسول ہے؟ انہوں نے کہا: بیشک ہم اس پر ایمان رکھتے ہیں
جس کے ساتھ انہیں بھیجا گیا ہےتو متکبر (سردار) بولے: بیشک ہم اس کا انکار کرنے
والے ہیں جس پر تم ایمان لائے ہو۔
(پ 8 ، الاعراف : 75 ،76 )
مزید ستم یہ کہ اس قوم کے دو افراد مصدع ابن دہر اور قیدار
نے اس مبارک اونٹنی کی ٹانگیں کاٹ کر اسے ذبح کر ڈالا(صراط الجنان ، 3/361 ) اور صالح علیہ السّلام کو چیلنج
کرتے ہوئے بولے:اے صالح! اگر تم رسول ہو تو ہم پر وہ عذاب لے آؤ جس کی تم ہمیں وعیدیں
سناتے رہتے ہو۔ (پ 8 ، الاعراف : 77 )
الغرض حضرت صالح علیہ السّلام نے ان سے فرمایا کہ تم تین دن کے بعد ہلاک ہو
جاؤ گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اولاً ہولناک آواز میں گرفتار ہوئے جس سے ان کے جگر
پھٹ گئے اور ہلاک ہو گئے۔ پھر سخت زلزلہ قائم کیا گیا۔(صراط الجنان ، 3/361
ملتقطاً)
بالآخر یوں یہ قوم اپنے انجام کو پہنچی ۔
اللہ پاک ہمیں اپنے
غضب سے محفوظ فرمائے۔اٰمین
دعوتِ اسلامی
دینِ متین کی خدمت انجام دینے کے
ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی اپنامثالی
کردار اداکررہی ہے۔ شجر کاری مہم، بلڈ ڈونیشن مہم اور تھیلیسیمیا فری پاکستان مہم کے بعد اب دعوتِ اسلامی نے ایک اور
احسن قدم اٹھایاہے اور وہ یہ کہ دعوتِ اسلامی نے کراچی میں پہلا یتیم خانہ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ یتیم خانے
کا نام امیرِاہلِ سنت علامہ الیاس عطار
قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ”مدنی
ہوم“ رکھا ہے۔
اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دعوتِ اسلامی مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری کا کہنا
تھا کہ پچھلے دنوں ہونے والے مرکزی مجلس
شوریٰ کے مدنی مشورے میں یہ فیصلہ
کیا گیا ہے کہ اب دعوتِ اسلامی یتیم خانے بھی بنائے گی۔یتیم
خانے کی پہلی برانچ کراچی میں قائم کی
جائے گی۔ کراچی کے بعد ملک بھر میں اور پھر بیرونِ ممالک میں بھی یتیم خانے بنائے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا
کہ ”مدنی ہوم“ میں یتیم بچوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم دی جائے گی اور دیگر کورسز بھی کروائے جائیں گے،
جو بچے قرآنِ پاک حفظ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے انہیں حفظ بھی کروایا جائے گا جبکہ باصلاحیت بچوں کو عالم اور مفتی کورس بھی
کروائے جائیں گے۔ بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دی جائے جبکہ
کھانے کے علاوہ کپڑے، ادویات اور ضروریاتِ زندگی کی دیگر اشیاء بھی فراہم کی جائیں گی۔
ترجمان دعوتِ اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ یتیم
خانے میں وہ بچے جن کے والدین یا دونوں
میں سے کسی ایک کا انتقال ہوچکا ہو یا وہ بچے جن کے ماں باپ میں طلاق ہوچکی ہو
اوردونوں میں سے کوئی بھی بچے اپنے پاس نہ
رکھ رہےہوں تو ایسے بچوں کو یتیم خانے میں
رجسٹرڈکیا جائے گا اور ان کی کفالت کا مکمل اہتمام کیا جائے گا جبکہ مستقبل میں
لاوارث بچوں کی مکمل دیکھ بھال کے لئے بھی
ایک مربوط نظام وضع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دعوتِ اسلامی کا یہ سب کچھ کرنے کا مقصد یتیم بچوں کا سہارا بن کر انہیں تعلیم
و تربیت اور دیگر بنیادی ضروریات کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ با اعتماد
اور صحت مند شہری کے طور پرملک و ملت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔
مدنی مذاکرے میں یتیم خانے قائم کرنے کے اعلان پر امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول سے یہ گزارش کی
ہے کہ وہ دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کا اس موقع پر بھرپور ساتھ دیں اور یتیم خانے کے
قیام میں اپنی رقم کے ذریعے دعوتِ اسلامی
کی معاونت کریں۔ امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے یتیم خانے
کے قیام میں معاونت کرنے والوں کے لئے
دعائیں بھی فرمائی ہیں۔
اس وقت دعوتِ اسلامی کو یتیم خانے کے قیام
کےسلسلے میں فی الفور بنی بنائی جگہ کی
ضرورت ہے تاکہ یہ سلسلہ جلد شروع کیا جاسکے۔جنہیں رب تعالیٰ نے نوازا ہے ان
عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ دعوتِ اسلامی
کا ساتھ دیں اور ثوابِ دارین کے حقدار
قرار پائیں۔
آن لائن ڈونیشن
کے لئے نیچے Donate Now پر
ابھی کلک کیجئے
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ محمد سمیر عطاری کی دیگر ذمہ داران
کے ہمراہ کلر سیداں راولپنڈی میں قائم پنڈی پوسٹ
آفس وزٹ کیا جہاں انہوں نے ایڈیٹر محمد شہزاد سے ملاقات کی۔
محمد
سمیر عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ شعبہ اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے متعلق بریفنگ دی ہفتہ وار
اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد
سمیر عطاری، اسلام آباد شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز)
کراچی میں اسپیشل افراد کے لئے
ہفتہ وار اجتماع میں ہونے والے بیان کی ترجمانی
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت یکم جولائی 2021ء کو عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مدنی حلقہ لگایاگیا جس
میں اسپیشل پرسنز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبہ
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد فیضان عطاری نے اجتماع میں ہونے والے بیان
کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔
اس
موقع پر رکن ریجن محمد عمران عطاری ،رکن زون محمد بلال عطاری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ:
محمد سمیر عطاری، اسلام آباد شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز)
اوکاڑہ
میں قائم دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی رفیع عطاری کے آفس میں
اسپیشل افراد کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی اور مدنی حلقے کا
سلسلہ ہوا۔
رکن
شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری نے مدنی پھولوں سے نوازا جس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی
رکن زون پاکپتن محمد عابد عطاری کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، اسلام آباد
شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز)
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت یکم جولائی 2021ء کو نواب شاہ میں
ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مدنی حلقہ لگایاگیا جس میں اسپیشل پرسنز کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن
زون نواب شاہ قاری محمد جاوید عطاری نے اجتماع میں ہونے والے بیان کی اشاروں کی
زبان میں ترجمانی کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، اسلام آباد شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ
اسپیشل پرسنز)
شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
معاون نگران محمد خالد عطاری کی چیف ایڈیٹر آفیسر عمران آفریدی سے ملاقات
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسپیشل ڈیپارٹمنٹ کے معاون نگران محمد خالد عطاری نے کوہاٹ میں آفیسر عمران
آفریدی (G.H.S
Deaf and D.U.M P.K.D.A Kohat ) سے ملاقات کی۔ محمد
خالد عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ شعبہ اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے متعلق بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا
اور اس
شعبے کے حوالے سے بھرپور تعاون کرنے اور ادارے کے پرنسپل اور دیگر اسٹاف کے ملاقات و
ادارے کا وزٹ کروانے کی یقین دہانی کروائی۔
اس
موقع پر رکن کابینہ ضمیر عطاری اورشعبہ گھریلو صدقہ بکس ذمہ دار سید ابوذر عطاری
بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:
محمد سمیر عطاری، اسلام آباد شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز)
شعبہ
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد حنیف عطاری کی چیف
ایڈیٹر سید محمد فرحت شاہ سے ملاقات
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد حنیف عطاری نے رکن ریجن
اسلام آباد محمد عمیر ہاشمی عطاری اور معاون نگران محمد سمیر ہاشمی عطاری کے ہمراہ
G-8میں
قائم ماہنامہ اسپیشل پاکستان کے چیف ایڈیٹر سید محمد فرحت شاہ سے ملاقات کی۔ محمد
حنیف عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ شعبہ اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے متعلق بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا
اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، اسلام
آباد شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز)
شعبہ
میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی دعوت پر مدنی مرکز فیضان مدینہ
سکھر میں بیورو چیف اب تک چینل نادر خان، بیوروچیف ہم نیوز جواد شاہ،بیوروچیف ٹائم
نیوز فاروق سومرو، بیوروچیف کے ٹی این
چینل انس گھانگھرو کی آمد ہوئی جہاں رکن سکھر زون محمد بلال عطاری، رکن کابینہ
قاری عمران عطاری اور ڈویژن نگران سید افضل حسین شاہ نے انہیں خوش آمدید کہا۔
بیوروچیف صاحبان نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی۔ بعد ازاں رکن شعبہ میڈیا
ڈیپارٹمنٹ محمد بلال عطاری نے مہمانوں کو مدنی
مذاکرہ، مدنی چینل اور امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شخصیت اور انکی دینی خدمات کے حوالے سے بریفنگ
دی جس پر سینئر صحافیوں نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام نواب شاہ ٹائم نیوز کے آفس میں مدنی
حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں آواز نیوز نیوز کے سینئر صحافی محمد مستقیم سمو، ٹائم
نیوز کے رپورٹر رجب علی بزادر اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔
زون
ذمہ دار شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ زوار احمد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اورفیضان
مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔
Dawateislami