دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں سُرجانی کابینہ کی ڈویژنk4 کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں 6اسلامی بہنوں شرکت کی ۔
ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نے’’ اپنےاعمال
کاجائزہ ‘‘کے موضوع پر بیان کیااور رسالہ
نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے
کئےجانے والےسوالات کےجوابات دیتےہوئےانہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
بے شک اولاد اللہ پاک کی عظیم نعمت ہے، جو انسان کی دینی و دنیاوی وارث
اور دنیا و آخرت کا سہارا ہوتی ہے اور اس عظیم نعمت پر رب کریم کا شکر بجالانے کا
ایک بہترین طریقہ اولاد کی صحیح اسلامی تربیت کرنا ہے۔
اس حوالے سے مدنی چینل نے ایک انتہائی مؤثر
اقدام اٹھایا جو "غلام رسول کے مدنی پھول (3D Animated)"
کی شکل میں مقبول عام ہوچکا ہے، اور نئی نسل (New Generation) کو اِسلامی تعلیمات سے
روشناس کرانے اور اُنہیں آدابِ زندگی سکھانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا
ہے۔
الحمدللہ عز وجل! اس "اینیمیشن سیریز"
کو دیگر زبانوں کے ساتھ ساتھ عربی زبان میں بھی بہترین انداز میں ڈب (Dubbed) کیا جا رہا ہے اور اب تک
اس سیریز کی کئی ویڈیوز عربی ترجمہ (Translation) اور ڈبنگ (Dubbing) کے
بعد عربی ویب سائٹ اور عربی سوشل میڈیا کے
مختلف پلیٹ فارمز پر نشر کی جاچکیں ہیں جسے عرب ممالک میں بہت پسند کیا گیا ہے اور
اب تک اُسے لاکھوں (Millions) کی تعداد میں دیکھا جا چکا ہے۔
حتی کہ بعض عرب ممالک کے کئی اسکول (Schools)
اور ایجوکیشن سینٹرز (Education
Centers) نے ہم سے
ان اینیمیٹڈ کارٹونز کی مکمل سریز منگوائی ہے جسے اب وہ اپنے وقفے کے (Break Times) یا دیگر اوقات میں چلا رہے ہیں اور ساتھ ہی مزیدویڈیوز کا بھی مطالبہ (Demand) کر رہے ہیں۔
تو آپ بھی اس "عربی اینیمیشن کارٹون سیریز"
سے استفادہ کیجئے اور اپنے احباب و اہل محبت، خصوصا عرب میں اپنے واقف کار دوستوں
کے ساتھ ضرور شیئر کیجئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس نیکی کے پروجیکٹ (Project) سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اس سیریز کو دیکھنے
کے لیے ہمارے مندرجہ ذیل لنکس (Links) وزٹ کیجئے:
Facebook
https://www.facebook.com/watch/473238936045560/639053069929020
YouTube
https://www.youtube.com/watch?v=1wclOy6fo08&list=PL9fuSKWFtROjydWqAZh-xACVqF-ZPKst-&index=32
Website
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں لیاقت آباد کابینہ کی ڈویژن سپرمارکیٹ کراچی میں مرحوم امجد صابری
کے چھوٹے چچا محمود صابری کے انتقال پر تعزیت کاسلسلہ ہواجس میں ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کےہمراہ مرحوم کےگھر کی خواتین سے تعزیت کرتے ہوئےانہیں صبرکرنے کے فضائل
بتائے اور صبر کرنے کی تلقین کی نیز انہیں دعوت اسلامی کےتحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت دی ۔ آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے دعائے مغفرت بھی کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے تحت لیاقت آباد
کابینہ ڈویژن دستگیر کراچی میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نےمقامی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کےہمراہ نعت خواں حافظ طاہر
قادری کے اہل خانہ کونیکی کی دعوت دی ۔
کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے انفرادی کوشش کرتے
ہوئےانہیں دعوت ِاسلامی کےہفتہ وارسنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن
دیا۔جس پرانہوں نے جامعۃ المدینہ گرلز میں
داخلے لینےاور گھر کی بچیوں کے ساتھ نماز
کورس کرنے کا اظہار کیانیز دعوت اسلامی کی دینی کاویشوں کو سراہتے ہوئے انہوں نےدعوت اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
لیاقت آباد
کابینہ میں ہونے والے دینی حلقوں کی
کارکردگی
اسی طرح لیاقت آباد کابینہ ڈویژن دستگیر میں اہل
ثروت اسلامی بہن کے گھراور مینا بازار میں دینی حلقوں کاسلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 78 شخصیات اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ و ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ’’
والدین کے حقوق‘‘ اور ’’علم دین حاصل
کرنےکےفضائل ‘‘ کے موضوعات پربیانات
کئےنیز دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا اور قراٰن پاک درست مخارج کے ساتھ پڑھنے کے لئے
مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے تحت پچھلے دنوں کراچی ریجن میں آن لائن مدنی مشورہ منعقد
ہواجس میں تمام زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے شعبے کی اسلامی بہوں کو
دینی کاموں کو بہتر بنانےکےحوالے سےنکات بتائے اورکارکردگی شیڈول پرعمل کرنے کی اور وقت پرجمع کروانےکی ترغیب دلائی۔ ساتھ ہی ساتھ رسالہ کارکردگی کو بہتر کرنے کا بھی
ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 نارتھ
کراچی کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں علاقہ اور ڈویژن سطح کی نگران اور
مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے اس کےتحت ہونےوالےدینی کاموں سے آگاہ کیا اور اس شعبے کے تحت آنے والی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کی پابندی کروانے کاذہن دیا جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنو ں نےہدف پورا کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن
دفن للبنات کےزیر اہتمام کراچی ایسٹ زون
2 ناظم آباد کابینہ کے ڈویژن واٹر پمپ اور گلزار ہجری کی ڈویژن موسمیات میں ماہانہ مدنی مشوروں کاانعقاد ہواجن میں ڈویژن تا علاقہ سطح کی 22 ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کوتربیت کے مدنی پھول دیئے اور ہر علاقے میں ماہانہ تربیت سیشن رکھوانے کا ہدف دیا نیز کتاب’’تجہیز و تکفین کا طریقہ ‘‘سےمطالعہ کرکےکفن دفن کا ٹیسٹ دینے اور دینی کاموں میں حصہ لینے
کاذہن دیا ۔
دعوت ِاسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت پچھلے
دنوں کوئٹہ زون جناح کابینہ ، عزیزآباد، صحرائے مدینہ اور تھانہ بولا خان میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کاسلسلہ ہوا جن میں مقامی
اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
زون شعبہ ذمہ داراسلامی بہن نےتربیتی اجتماعات
میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت دینےا و رکفن کاٹنے کا عملی طریقہ سکھایا نیز موت
اور اس کے بعد کے مراحل کے بارے میں معلومات دی ۔دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کےبارے
میں بتاتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جبکہ ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔اسی طرح کتاب ’’تجہیز و تکفین کا طریقہ ‘‘سےمطالعہ کرکے کفن دفن کاٹیسٹ دے کر
موقع ملنے پر غسل میت دینے کےحوالےسے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنے اچھے تاثرات دیئے اور ٹیسٹ
دینے کی نیتیں بھی پیش کیں۔
کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ کابینہ کے ڈویژن مہاجر
کیمپ میں چہلم کے سلسلے میں محفل نعت کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں مہاجر کیمپ میں چہلم کے
سلسلے میں محفل نعت کاانعقادہوا جس میں
تقریباً 100اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ سطح کی علاقائی دورہ اور اصلاحِ اعمال ذمہ
درا سلامی بہنوں نے ڈویژن اِصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کے مرحوم چچا کے ایصال ثواب کے سلسلے میں ’’
فکرِ آخرت‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کی دعوت دی ۔آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے اور مرحوم کے
ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔
رنچھوڑلائن کابینہ ڈویژن سولجر بازار کراچی میں محفل ِنعت اجتماع کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں رنچھوڑلائن کابینہ ڈویژن سولجر بازار کراچی میں شادی کے سلسلے
میں محفلِ نعت اجتماع کاانعقادہوا جس میں اہل خانہ سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے’’ شکر‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ
لینےکاذہن دیا نیز صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے
بھی شرکت کی اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔
کراچی زون صحرائے مدینہ کابینہ تھانہ بولا خان میں محفل نعت اجتماع کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں صحرائے مدینہ کابینہ تھانہ بولا خان میں محفل نعت اجتماع
کاانعقادہوا جس میں تقریبا 18 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’گھریلو جھگڑوں کا علاج‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اورہفتہ وار رسالہ پڑھنے اورہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا نیزرسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال
کاجائزہ لینے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔
تنزانیہ
دارالسّلام میں کورس بنام”ایثار کے رنگ بڑی
عید کے سنگ “ کا بذریعہ اسکائپ انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں تنزانیہ دارالسّلام میں ماہ ذوالحجۃ الحرام کے بارے میں بہت ہی پیارا
اور معلوماتی کورس بنام”ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ “ کا بذریعہ
اسکائپ انعقاد کیا گیا جس میں26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو قربانی کے فضائل ،ذوالحج کے
فضائل اور قربانی کے مسائل بیان کئے۔
Dawateislami