22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت ِاسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت پچھلے
دنوں کوئٹہ زون جناح کابینہ ، عزیزآباد، صحرائے مدینہ اور تھانہ بولا خان میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کاسلسلہ ہوا جن میں مقامی
اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
زون شعبہ ذمہ داراسلامی بہن نےتربیتی اجتماعات
میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت دینےا و رکفن کاٹنے کا عملی طریقہ سکھایا نیز موت
اور اس کے بعد کے مراحل کے بارے میں معلومات دی ۔دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کےبارے
میں بتاتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جبکہ ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔اسی طرح کتاب ’’تجہیز و تکفین کا طریقہ ‘‘سےمطالعہ کرکے کفن دفن کاٹیسٹ دے کر
موقع ملنے پر غسل میت دینے کےحوالےسے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنے اچھے تاثرات دیئے اور ٹیسٹ
دینے کی نیتیں بھی پیش کیں۔