دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام ہول سیل مارکیٹ لانڈھی کراچی میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی تاجر اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان کےزیر اہتمام لاہور ڈیفنس میں ایک کمپنی اونر کی رہائش گاہ  پرایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ خانہ اور مقامی تاجروں نے شرکت کی۔

متعلقہ شعبے کے نگران ندیم عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا اور تاجروں کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کے نگران محمد نعمان عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں دنبہ گوٹھ اور شیخ محلہ گوٹھ پہنچے جہاں انہوں نے اسلامی بھائی سے ملاقات کی۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ان گوٹھ میں نیو مسلم کے کم و بیش 70 کے قریب گھر ہیں جن کے لئے مسجد کے پلاٹ کی خریداری ہوئی جس پر اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بہت جلد مسجد تعمیر کی جائیگی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ راولپنڈی میں مدنی مشور ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے نگران محمد نعمان عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد بلال عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی اور مدنی پھول بیان فرمایا۔


دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ شعبہ فیضان اسلام کے نگران محمد نعمان عطاری کا لاہور ریجن کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے شعبے کی دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔

بعد ازاں ڈیفنس کابینہ لاہور کا دورہ کیا جہاں نئے ذمہ داران کی تقرری کے حوالے سے اسلامی بھائیوں سے بات چیت ہوئی اور دیگر امور پر مشارت ہوئی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کے نگران محمد نعمان عطاری نے گوجرانوالہ زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نگران زون سے ملاقات کی۔

نگران شعبہ اور نگران زون کا مختلف دینی کاموں کے حوالے سے مشاورت ہوئی اور تمام نگران کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران سے نیو مسلم آبادیوں کے حوالے سے فالو اپ کرنے پر گفتگو ہوئی۔


20جون 2021ء کو فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لکھی درچوک شکار پورمیں  بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا۔

اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات، تاجران اور صحافی حضرات نے کیمپ کا دورہ کیا اور دعوت اسلامی کے اقدام کو سراہا۔


دعوت اسلامی شعبہ خدام المساجد والمدارس لاہور ریجن کے ذمہ داران نے نگران کابینہ کامونکی عمران عطاری کے ہمراہ پام سٹی سوسائٹی پہنچے جہاں انہوں نے قائم ہونے والے جامع مسجد کا وزٹ کیا۔ذمہ داران نے تعمیرات کے حوالے سے فالواپ کیا اور دعائیں کیں۔

بعد ازاں معاون نگران عبد السمیع عطاری اور نگران کابینہ عمران عطاری نے پام سٹی سوسائٹی کے ای پراپرٹی ڈیلر کے آفس کا وزٹ کیا اور ان سے ملاقات کی۔

اسی طرح نگران کابینہ اور معاون نگران عبد السمیع عطاری نے پام سٹی سوسائٹی میں ایک شخصیت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں مساجد پر ورک کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔


شعبہ خدام المساجد و المدارس کے معاون نگران عبد السمیع عطاری نے نگران کابینہ عمران عطاری سے ان کی رہائش پر ملاقات کی۔

ملاقات میں کابینہ کے اہم مقامات پر مساجد کے قیام کے لئے مشاورت ہوئی جس پر نگران کابینہ نے بھر پور نیت کا عزم کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کے معاون نگران عبد السمیع عطاری نے کامونکی کابینہ میں ایک شخصیت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں اپنی بیٹی کے ایصالِ ثواب کے لئے جامعہ و مدرسہ بنانے کا ذہن دیا۔ شخصیت نے اپنی نیت کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 2 کروڑ کی لاگت سے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بناکر دعوت اسلامی کے لئے وقف کرونگا۔

معاون نگران عبد السمیع عطاری نے شخصیت کو فیضان مدینہ لاہور آنے کی دعوت بھی دی۔


دعوت اسلامی شعبہ خدام المساجد والمدارس کے معاون نگران عبد السمیع عطاری مدنی نے مین جی ٹی روڈ کامونکی میں مسجد اور مدرسے کا قیام کے لئے جگہ کا وزٹ کیا ۔ اس کی خریداری کے حوالے سے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے ریجن ذمہ دار حسن عطاری کا قصور کابینہ کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے قصور کابینہ کی مارکیٹوں میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان کے مقامات کا وزٹ کیا۔ریجن ذمہ دار حسن عطاری نے قصور کابینہ کے تمام اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہیں شیڈول کو مضبوط کرنے اور گھریلو صدقہ بکس کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ بعد عصر 2 گھنٹے رات کے مدارس کی نظامت کرنے والے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شرکا کو رات کے مدارس کو مضبوط کرنے اور نیو مدارس شروع کرنے کا ذہن دیا۔ بعد مغرب مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کی جس میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ: علی رضا عطاری، قصور کابینہ)