24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
چائنیز لینگویج ڈپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام فیضانِ
مدینہ اسلام آباد جی 11 میں مدنی مشورہ
Mon, 28 Jun , 2021
3 years ago
چائنیز لینگویج ڈپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام 24جون
بروز جمعرات کو اسلام آباد جی 11 فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں چائنہ
سے پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مشورے میں نگران کابینہ ڈاکٹر ذیشان عطاری نے
شرکا کو مدنی پھول عطا فرمائےاور پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت اور اجتماع میں
آنے کی دعوت دی۔ شعبہ چائنیز لینگویج کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی مولانا نظر
زمان عطاری مدنی انہیں شعبہ چائنیز لینگویج
کا تعارف پیش کیا اور اس میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق بریف کیا۔( محمد انیس رضا مدنی،چائنیز ڈپارٹمنٹ مدنی چینل
چائنیز)