دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی ساہیوال زون اور پاکپتن زون میں مدنی مشوروں کاانعقادہوا جن میں
زون تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےسے متعلق دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالے سے اپڈیٹ نکات سےآگاہ کیااور مُدرِّسہ کے جدول کو
سمجھانے کے ساتھ ساتھ مزید نیو مدرسات تیار کرنے کا ہدف دیا نیزاطراف کابینہ میں موجود
مدارس کےجدول سےمتعلق مدنی پھول دیئے اور
نیو مدارس کے آغاز کےلئے بھی ا ہداف دیئےجبکہ درجوں میں تفتیش کرنے اور طالبات کی پرسنل فائل تیار
کروانے کا ذہن دیا نیز سند امتحان دلوانے
کےحوالےسے بھی مدنی پھول دیئے۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجے
لگوانے کا ہدف دیا۔
اسی طرح
مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ داراسلامی بہنوں کو بالغات اور کورس کے درجوں پر ناظمات
اور مفتشات مقرر کرنے کا ذہن دیا جس پر
ہاتھوں ہاتھ ذمہ داراسلامی بہنوں اور
مدرسات نے اس کے لئے خود کو پیش کیا ۔