22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کےزیر
اہتمام گزشتہ دنوں سرگودھا زون کی وادی سون کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس
میں کابینہ تا علاقہ سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں
کو ای-رسید اکاؤنٹ اوپن کروانے اور ان کو
استعمال کرنے کا طریقہ سمجھایا۔ مزید کارکردگی فارم ،کارکردگی جدول اور ماہانہ مدنی
مشوروں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز ای -رسید
کے نظام کو بہتر بنانے پر کلام ہوا اورکابینہ
تا ڈویژن سطح کی تقرر یاں مکمل کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالےسے نکات فراہم
کئے ۔
مزید نئے مقامات پربکسز لگوانے اور رسالہ (چندہ کرنے کی شرعی اور تنظیمی احتیاتے) اس سے ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا جس پرذمہ داراسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کااظہارکیا ۔