بے شک اولاد اللہ پاک کی عظیم نعمت ہے، جو انسان کی دینی و دنیاوی وارث
اور دنیا و آخرت کا سہارا ہوتی ہے اور اس عظیم نعمت پر رب کریم کا شکر بجالانے کا
ایک بہترین طریقہ اولاد کی صحیح اسلامی تربیت کرنا ہے۔
اس حوالے سے مدنی چینل نے ایک انتہائی مؤثر
اقدام اٹھایا جو "غلام رسول کے مدنی پھول (3D Animated)"
کی شکل میں مقبول عام ہوچکا ہے، اور نئی نسل (New Generation) کو اِسلامی تعلیمات سے
روشناس کرانے اور اُنہیں آدابِ زندگی سکھانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا
ہے۔
الحمدللہ عز وجل! اس "اینیمیشن سیریز"
کو دیگر زبانوں کے ساتھ ساتھ عربی زبان میں بھی بہترین انداز میں ڈب (Dubbed) کیا جا رہا ہے اور اب تک
اس سیریز کی کئی ویڈیوز عربی ترجمہ (Translation) اور ڈبنگ (Dubbing) کے
بعد عربی ویب سائٹ اور عربی سوشل میڈیا کے
مختلف پلیٹ فارمز پر نشر کی جاچکیں ہیں جسے عرب ممالک میں بہت پسند کیا گیا ہے اور
اب تک اُسے لاکھوں (Millions) کی تعداد میں دیکھا جا چکا ہے۔
حتی کہ بعض عرب ممالک کے کئی اسکول (Schools)
اور ایجوکیشن سینٹرز (Education
Centers) نے ہم سے
ان اینیمیٹڈ کارٹونز کی مکمل سریز منگوائی ہے جسے اب وہ اپنے وقفے کے (Break Times) یا دیگر اوقات میں چلا رہے ہیں اور ساتھ ہی مزیدویڈیوز کا بھی مطالبہ (Demand) کر رہے ہیں۔
تو آپ بھی اس "عربی اینیمیشن کارٹون سیریز"
سے استفادہ کیجئے اور اپنے احباب و اہل محبت، خصوصا عرب میں اپنے واقف کار دوستوں
کے ساتھ ضرور شیئر کیجئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس نیکی کے پروجیکٹ (Project) سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اس سیریز کو دیکھنے
کے لیے ہمارے مندرجہ ذیل لنکس (Links) وزٹ کیجئے:
Facebook
https://www.facebook.com/watch/473238936045560/639053069929020
YouTube
https://www.youtube.com/watch?v=1wclOy6fo08&list=PL9fuSKWFtROjydWqAZh-xACVqF-ZPKst-&index=32
Website