9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے
تحت گزشتہ دنوں ڈی جی خان زون میں 3 ماہ
پر مشتمل کورس بنام ’’فیضان تجویدو قراٰن‘‘
کورس کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مُدرِّسہ اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو تجوید
کےساتھ مدنی قاعدہ اور ناظرہ قراٰن مجید پڑھا کر اسلامی بہنوں سے اس کی مشق کروائی
جبکہ شعبے کی دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں کو کرنے کےحوالے سے ذہن سازی کی اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا ۔کورس کےاختتام پر ناظرہ قراٰن پاک اور مدنی قاعدہ سے ٹیسٹ کاسلسلہ ہوا جس میں اسلامی
بہنوں نے نمایا کامیابی حاصل کی اور مدرستہ المدینہ بالغات لگانے کی نیتوں
کااظہارکیا۔