اسلام زندگی کے ہر  شعبہ میں اپنے ماننے والوں کو رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کسی ادارے کو چلانا نہ صرف اس ادارے کی ترقی کا ضامن ہے بلکہ اس کے علاوہ اور کثیر دینی،دنیاوی ،ملکی ، معاشرتی اوراقتصادی فوائد کے حصول کا ذریعہ بھی ہے ۔

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کا چار دن کا سنتوں بھرا ہوا ۔اس اجتماع کے دوسرےدن 22جون2021کو دار الافتاء اہلسنت کے مفتی کفیل عطاری مدنی نے ”اسلامی نظریۂ تعلیم“ کے حوالے سے بیان فرمایا۔آپ نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ادارے کی policiesکو وضع کرنے کی تاکید کی۔مفتی صاحب نے علوم کی اقسام بیان کرنے کے ساتھ ان کی درجہ بندی کرتے ہوئے policy makers کو ہدایات دیں کہ دارالمدینہ کے نصاب و نظام کی تیاری میں بھی اسی درجہ بندی کا لحاظ رکھا جائے۔آپ نے مختلف مواقع پر اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے عصری علوم سے متعلق ارشادات کی روشنی میں دارالمدینہ کے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تربیتی نکات ارشاد فرمائے اور استاد کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اچھےاستاد کے اوصاف کو بھی بیان فرمایا۔بیان کے بعد دیگر تربیتی سیشنز کا بھی انعقاد کیا گیا۔(رپورٹ: محمد نبیل شیخ۔ میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)