دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام کراچی ریجن صحرائے مدینہ   زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شارٹ کورسز کی زون مشاورتوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شارٹ کورسز کے نکات، مدرسات کے امتحانات کی تیاری، امتحان دلوانے کے ہدف اور قربانی کے سلسلے میں منعقد ہونے والے کورس" ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ" کے نکات پر کلام کیا نیزشعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔