9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات
کےتحت گزشتہ دنو ں کراچی
ساؤتھ زون 1 سائٹ ایریا کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون تا ڈویژن
سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان مشاورت ذمہ
دار اور کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کو شعبے میں بہتری لانے کے حوالے
سے متفرق نکات سمجھائے اورسابقہ کارکردگیوں کا فالو اَپ کیا نیز تعلیمی معیار کو مزید مضبوط کرنے کا ذہن دیتےہوئے ہر ماہ کار کردگی وقت
مقررہ پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔ ہر ماہ نئے مدارس کا آغاز کرنےکاہدف دیانیز پابندی سے مدارس کے جائزے و تفتیش کرنے کے حوالے
سے فالو اپ کرنے کا بھی ذہن دیا۔