دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23تا 27 جون2021ء تک آئر لینڈ(Ireland) ریجن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”نیکیوں کی حرص کیسے پیدا ہو؟“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کر کے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ(Bradford) ریجن میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ کار بتایا نیز کفن دفن ٹیسٹ کے متعلق ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ کے حوالے سے اچھی اچھی نیت پیش کیں اور ٹیسٹ دیکر غسل میت میں حصہ لینے کی نیت کا اظہار بھی کیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  یوکے بریڈفورڈ(Bradford) ریجن میں بذریعہ اسکائپ دینی حلقے كا انعقاد كيا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اصلاح اعمال“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اپنی آخرت کو بہتر بنانے کے لئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے ساتھ دینی کاموں میں مزید بہتر ی لانے کے لئے کوشش کرنے کا ذ ہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ ریجن کے علاقوں نیوکاسل، اسٹاکٹن، آن ٹیز اور مڈلز برو( Newcastle, Stockton on Tees, Middlesbrough )میں بذریعہ اسکائپ دینی حلقوں كا انعقاد كيا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے” سستی اور کاہلی سے نجات کیسے ملے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرےبیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  28 جون 2021ء کو یوکے کے شہر والتھم سٹو( Walthamstow)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام05 جولائی2021ءکو یوکے برمنگھم ریجن سینٹرل برمنگھم میں ”سوشل میڈیا کا استعمال کورس “ ہونے جا رہا ہے جس کی مدت 1دن ہے۔

اس کورس میں سوشل میڈیا کا استعمال کیسےکیا جائے؟ اس کے مثبت اور منفی پہلو اور آخرت کی تیاری کا ذہن، کے علاوہ بھی معلومات وغیرہ فراہم کی جائیں گی۔

داخلہ کی خواہشمند اسلامی بہنیں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ سینٹرل برمنگھم ( Central Birmingham ) ڈویژن میں 2 مقامات پر ”فیضان ایمانیات کورس “ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 58 سے 65 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

اس کورس میں عقائد توحید و رسالت ،ایمان و کفر، قیامت، محشر، جنت اور دوزخ وغیرہ کے بارے علم دین سیکھنے سکھانے کا سلسلہ رہا ۔

اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے علم میں اضافہ ہوا، عقائد کے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہوئی اورگناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم  ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے مختلف علاقوں میں ”سوشل میڈیا“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 171 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو Social Media کے positive and negative pointsبتائے گئے نیز بلا ضرورت (فضول)سوشل میڈیا استعمال کرنے سے بچنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ریجن تا ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنو ں کی سابقہ کارکردگیوں کا فالو اپ کرتےہوئےماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ بڑھانے ،بستوں میں مضبوطی لانے اور شعبہ تقسیم رسائل کو فَعال بنانے کاذہن دیا نیز زیادہ سے زیادہ کتب و رسائل کو سیل کرنے کےحوالےسے نکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں تھر زون کی کنری کابینہ اور چمبڑ کابینہ میں مدنی مشوروں کاانعقادہواجن میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

حیدرآباد ریجن مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو محفلِ نعت اور دینی حلقہ منعقد کرنےکےحوالے سےنکات بتائے نیز علاقائی دورہ بڑھانے کا ہدف دیا اور دینی حلقے میں ہر ماہ پابندی کے ساتھ شرکت کرنے،مدنی قافلہ میں اپنے محارم کو سفر کروانے کا ذہن دیا مزید کارکردگی مضبوط کرنےسےمتعلق ذہن سازی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں لاڑکانہ زون میں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

حیدرآباد ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس بنام ’’ ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ ‘‘ کےحوالے سے مدنی پھول اور اہداف دیئے نیز اسلامی بہنوں کی کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئےتقرری مکمل کرنے اور جدول بہتر کرنےذہن دیا۔ دارالسنہ للبنات کےتحت ہونے والے رہائشی کورسز کے حوالے سے بھی نکات بتائے اور اسلامی بہنو ں کو ذہن بناکر ایڈمیشن کروانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کےتحت گزشتہ دنوں ٹنڈومحمدخان کابینہ میں ایک اہل ثروت اسلامی بہن کے گھر دینی حلقہ منعقدہوا جس میں بیوٹیشنز،لیڈی ٹیلر اور اہل ثروت شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو اور غسل کا طریقہ سکھایا نیز اس ضمن میں مدنی پھول بھی پیش کئے اور ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ دینی حلقے کے اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسيم کئے گئے۔