دعوت اسلامی کا تعلیمی شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز پاکستان کے زیر اہتمام 16 جون 2021ء کواسلام آباد کےایک جامعۃ المدینہ میں علمی نشست کا اہتمام کیا  گیا جس میں دورۃ الحدیث کے طلبۂ نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ”وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان فرمایااور مدنی پھولوں سے نوازا۔

اختتام پر طلبہ کا مدنی مشورہ بھی کیا گیا۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری، (پروجیکٹ مینیجر ) آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے لاہور ریجنل ڈائریکٹر زبیر عطاری مدنی نے دار المدینہ لاہور ریجن کے مختلف کیمپسز کا دورہ کیا۔

ان کیمپسز میں تعلیمی، تربیتی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیااور توجہ طلب امور پر اسٹاف کی تربیت کی گئی۔ رکن شوریٰ نے ان کیمپسز میں مدنی پھول پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ کسی بھی ادارے کے عہدیداران کو وقتاً فوقتاً اپنے ادارے کے اسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینا ، ادارے کومزید مضبوط کرنے کے لئے ان کی تربیت کرنا ترقی کی راہوں پر گامزن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ (رپورٹ: محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)


19جون 2021ء مطابق 9 ذیقعدۃِالحرام 1442ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کو علم و حکمت سے بھرپور مدنی پھول عطا فرمائے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سینکڑوں جبکہ بیشتر مقامات ہزاروں عاشقانِ رسول نے جمع ہوکر اس مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔

مدنی مذاکرے کےمزید مدنی پھول ملاحظہ فرمائیں

سوال : کیا زیادہ دعائیں مانگ سکتے ہیں ؟

جواب : دُعاعبادت ہے بلکہ عبادت کامغزہے ،اس لیے جتنی بھی دُعائیں کرلیں پھر بھی کم کم اورکم ہیں ۔

سوال: بوڑھوں کو آپ کیانصیحت فرمائیں گے ؟

جواب:مسلمان بوڑھے کومایوس نہیں ہوناچاہئے،اسلام میں بوڑھاہونے والے کے بھی فضائل ہیں ،میرامشورہ ہے کہ بوڑھے بے موقع گفتگونہ کریں ، بے جاغُصّہ نہ کریں ،مسکراتے رہیں ان شا ء اللہ الکریم ان کی عزت ہوگی ،جوان اولاد کو باربارٹوکنا،غُصّہ کرنا،گھرکے رازفاش کرنا وغیرہ ،اس سے عزت کم ہوجاتی ہے ،یہ کہنا کہ میں صحیح بات کرتاہوں ،کیا میں صحیح بات نہ کروں؟پہلی بات تو یہ ہے کہ جسے آپ صحیح کہہ رہے ہیں ضروری نہیں کہ وہ صحیح ہو،اگرصحیح بھی ہوتو ہرصحیح بات کوہرموقع پر نہیں کیا جاسکتا،اب بھی ہمارے ہاں اہلِ علم بوڑھوں کی بہت عزت ہوتی ہے ،سیدی قطبِ مدینہ(امیرِ اہلسنّت کے پیرصاحب حضرت ضیاء الدین احمد مدنی قادری رحمۃ اللہ علیہ) نے 107سال عمرپائی ،ان کی عزت کتنی زیادہ تھی؟لوگ ان سے محبت کرتےتھے،میں نےجب اِن کے فوت ہونے کی خبرسُنی تو میں قبرستان میں تھا ،ان کی محبت کی وجہ سے میں رونےلگا۔

سوال : سُستی کیسے دُورکی جائے ؟

جواب: سُستی دُورکرنے کاطریقہ ہے کہ چُستی پیداکرنے کی کوشش کی جائے ،تکلف کے ساتھ سُستی دُورکی جائے ،مَنْ جَدَّوَجَدَیعنی جس نے کوشش کی اُس نے پالیا ،جن جائزکاموں کے بارے میں سُستی ہے ان کو کرگزرے ،پھر ان کی عادت پڑجائےگی تو سُستی نہیں ہوگی ،سُستی کودورکرنےکے لیے چُستوں کی صحبت اختیارکی جائے۔

سوال: بندہ کس عمرمیں بوڑھاکہلاتا ہے ؟

جواب:30 سال تک بندہ جوان(Young) رہتاہے ،30سال کے بعدجوانی ڈَھل جاتی ہے ،30سے 50سال کا اُدھیڑ عمر ہے ،50 سال کے بعداُدھیڑعمربھی ڈھلنے لگتی ہے اور60سال والا مکمل بوڑھا ہوجاتاہے ۔بڑھاپے اورموت کاکوئی علاج نہیں ،بوڑھے کوچاہئے کہ وہ اللہ پاک کی طرف رجوع کرہی لے ،توبہ کرے،جن بندوں کے حقوق تلف کئے ہیں تو ان کو یادکرتارہے ،فہرست تیارکرے ،انہیں تلاش کرکے اُن سے حقوق معاف کرواتارہے۔

سوال:ماحول کی آلودگی (Pollution) کوختم یا کم کرنے میں ایک فردکا کیاکردارہوناچاہئے ؟

جواب: فردسے معاشرہ بنتاہے ،اس لیے ہرفردکو ماحول آلودہ (خراب) کرنےسے بچناچاہئے ،اگرگاڑی کالادُھواں چھوڑرہی ہوتو اسے درست کروالیں کہ یہ زیادہ نقصان دہ ہے،کچرےاِدھراُدھرپھینکنے کےبجائے کچراکُونڈی میں رکھاجائے،اداروں کو چاہئےکہ کُوڑااُٹھاتے رہیں ،اگروہ نہیں اُٹھاتے تو لوگ ان کو کہیں کہ وہ یہ کام کریں ،جن جانوروں کی تعدادکم ہوجائے ،اگرچہ حلال ہوں،قانون بن جائے کہ اِ نہیں نہیں کھانا تو اس قانون پرعمل کیا جائے،اللہ کرے کہ ہم اپنا تحفظ کرنا سیکھیں ،دوسروں کے تحفظ کاخیال کریں ،جانوروں کابھی تحفظ کریں،ماحول کی آلودگی کو کم کرنے کےلیے درخت لگائے جائیں ، پودے بھی انسان کی خدمت کررہے ہوتے ہیں ۔دعوتِ اسلامی بھی شجر کاری مہم(Tree Planting Campaign) چلارہی ہے،اس میں دعوتِ اسلامی کاساتھ دیں۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ امام مالک کا عشقِ مدینہ ‘‘ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا ربَّ المصطفیٰ! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہامام مالک کاعشقِ رسول پڑھ یا سُن لےاُسے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے صدقے عشقِ مدینہ سے مالامال فرما،اُسےباربارمدینہ ٔ پاک کی بااَدب حاضِری نصیب فرمااوراُس کوبے حساب بخش دے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام16 جون 2021ء  بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سانگھڑ اور شاہ پور چاکر پریس کلب کے صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر ممبران کی آمد ہوئی، جن کا استقبال رکن مجلس محمود عطاری اور دیگر ذمہ داران نے کیا، صحافیوں کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا گیا۔

شعبہ FGRF کی فلاحی و سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، وزٹ کرنے والے صحافیوں کے نام یہ ہیں :- محمد رضا خان صدر پریس کلب سانگھر، صغیر احمد راجپوت سینئر نائب صدر سانگھڑ، منور شاہ حسین جنرل سیکرٹری، عادل مغل اطلاعات سیکرٹری، آصف رضا زئی ممبر، رانا ثقلین رضا ممبر سانگھڑ، آصف علی جوئنٹ سیکرٹری، عمران حسین سرمایہ نیوز، محمد الیاس انجم صدر، رحمت علی، عبدالرحمن قریشی، محمد اویس رحمت، عبدالرحمن رائل نیوز سانگھڑ شامل تھے، اس دوران نواب شاہ زون زوار احمد عطاری اور ڈویژن نگران سانگھڑ بھی ساتھ موجود تھے۔( رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)


19 جون بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر کے شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی  ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت فرمائی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران نے اپنے شعبے میں ہونے والے کاموں کے متعلق رکنِ شوریٰ کو بریف کیا جبکہ مختلف امورپر باہمی مشاورت کی گئی۔

رکنِ شوریٰ نے مدنی مشورے میں بتایا کہ امیرِ اہلِ سنت کی کتابوں اور رسائل کا مختصر تعارف تحریر کیا جارہا ہے جبکہ ختم ِ نبوت پر ایک جامع رسالہ تحریر کرنا بھی المدینۃ العلمیہ کے اہداف میں شامل ہے۔ ٭مولانا محمد مدثر عطاری مدنی کو شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنت کا نیا ذمہ دار مقرر کیا گیا ہے ۔ ٭شعبہ خواتین کی تمام ذمہ داری مولانا محمد ابرار عطاری مدنی کو دی گئی ہے، ماہنامہ خواتین،اسلامی بہنوں کا تنظیمی مواد، بیانات، مدنی پھول اور کنز المدارس بورڈ کے سلیبس کانصاب بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ 


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام15 جون 2021ء  بروز منگل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں عزم میڈیا گروپ کے بانی رحمت علی رازی کی برسی کے موقع پر رکن مجلس لاہور ریجن محمد عثمان عطاری نے بیان کیا ۔ اس ایصال ثواب اجتماع میں اخبار مالکان، سینئر صحافیوں، خابارفروش یونین کے صدر اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔( رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام13 جون 2021ء  بروز اتوار رکن مجلس و رکن پشاور زون معطر علی نے الپورئی پریس کلب اور تنگی پریس کلب میں صحافیوں اور ایس ایج او الپورئی سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی فلاحی و سماجی سرگرمیوں سے آگاہ کیا رکن پشاور زون نے انہیں فیضان مدینہ جوہر ٹاؤں کا وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئےد عوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے حوالے سے بریف کیا۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کی کتب تحفے میں دیں ۔ صحافیوں کے نام یہ ہیں(1) نائب صدر : الف خان شیرپاؤ، نمائندہ خیبر نیوز ،(2)جنرل سیکرٹری نصراللہ خان خٹک ، نمائندہ ،نیو نیوز،(3)فنانس سیکرٹری " کاظم خان شیرپاؤ، اخبارخیبر(4)شاہد اللہ خٹک ،جائنٹ سیکرٹری ،نمایندہ آئین ،(5)ممبر حسنین مشتاق ،نمائندہ خبریں ،(6) طارق خان ، ریڈیو دلبر ممبر (7)عرفان خان،ممبر ،نئی بات(8)خالد منصور، ریڈیو دلبر( رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام13 جون 2021ء  بروز اتوار رکن مجلس و رکن پشاور زون معطر علی نے چارسدہ پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت دی نیز دعوت اسلامی کے فلاحی، سماجی کاموں کے حوالے سے بریف کیا اور صحافیوں کو فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئےمکتبۃ المدینہ کی کتب تحائف میں دی۔ ( رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13 جون 2021ء  بروز اتوار رکن مجلس و رکن پشاور زون معطر علی نے رستم پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے فلاحی،سماجی کاموں کے حوالے سے بریف کیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتب تحائف میں دی۔( رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)


شعبہ ٹرانسپورٹ دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام 16 جون 2021 بروز بدھ کراچی نیو ٹرک اسٹینڈ ماڑی پور میں گڈز مالکان ٹرک مالکان کے درمیان ترحلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی محمد ذیشان مدنی عطاری نے دین متین کی خدمت کرنے کے متعلق کلام کرتے ہوئے کہا کہ دین کی خدمت اور دین داری ہی ہماری زندگی کا اصل مقصد ہے۔ (رپورٹ:عبدالوہاب عطاری ایسٹ ملیر زون)


کراچی ( اسٹاف رپورٹر )دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ   کے ذمہ دار محمد یوسف سلیم عطاری  اور FGRF کے اسلامی بھائیوں نے پرصدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد نے دعوتِ اسلامی کے فلاحی ڈیپارٹمنٹ FGRF کے تحت ہونے والے رفاعی کاموں سے صدرِ پاکستان کو آگاہ کیا ۔

اس موقع پر محمد یوسف سلیم عطاری نے کہا کہ گرین پاکستان کے تحت لاکھوں پودے لگائے جا چکے ہیں جن کی حفاظت کا مکمل بندوبست بھی کیا گیا ہے ۔اسپیشل پرسنز کے لئے ریہیبلیٹیشن سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جن میں خصوصی آلات کی مدد سے تربیت یافتہ اسٹاف کے تحت ان کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ اب تک 44ہزار سے زائد بلڈ بیگ دعوت اسلامی ڈونیٹ کر چکی ہے ۔

صدر پاکستان نے دعوت اسلامی کے ویلفیئر کے کاموں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ‏وفد نے گرین پاکستان ویژن سے متعلق اپنی سرگرمیوں میں حکومت سے تعاون کی درخواست کی۔صدر پاکستان نے کہا کہ مساجد معاشرتی خدمات کو عوام تک پہنچانے کے لئے بہترین ذریعہ ہیں۔‏صدرمملکت نے وفد کےممبران پر زور دیاکہ وہ اپنےمعاشرتی کام کےساتھ ساتھ عوام کو بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کریں اورحکومتی پروگراموں جیسےکامیاب جوان، اخوت اور اسکل ڈویلپمنٹ وغیرہ سےفائدہ اٹھائیں تاکہ وہ فلاحی کاموں میں مزیدمہارت حاصل کریں اوراپنے کاز کو آگے بڑھاسکیں۔‏صدر مملکت نے دعوت اسلامی کے ذریعے ملک بھر میں جاری تعلیمی، معاشرتی اور شجرکاری کی سرگرمیوں کو بھی خوب سراہا۔


دعوتِ اسلامی کا شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دن بدن ترقی کرتے ہوئے اپنی فلاحی  خدمات کو دنیا بھر میں عام کررہا ہےاور اس شعبے کے ذریعے پریشان حال لوگوں کی حتیٰ الامکان مدد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس شعبے کے فلاحی کاموں کو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں افریقہ کے ملک ملاوی کی گورنمنٹ کی جانب سے دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کو شاندار خدمات پیش کرنے پر تعریفی لیٹر جاری کیا گیا جس میں شعبے کی خدمات کو سراہا گیا۔